ہادیہ
محفلین
السلام علیکم! کیا حال ہیں محفلین؟ یوں تو میری واپسی مارچ میں ہونا تھی۔ مگر آج صبح بہت بڑی خوشخبری ملی مجھے۔ سو رہا نہیں گیا۔ اسی لیے آپ لوگوں سے اپنی خوشی شیئر کرنے آئی ہوں۔
اکثر لوگ کہتے ہیں فلاں کے ساتھ یہ معجزہ ہوا ۔۔ اللہ پاک کا یہ بہت بہت کرم اور احسان ہے ۔کہ ایسا ہی ایک معجزہ میرے ساتھ بھی ہوا۔ اللہ پاک اپنے بندوں کو وہاں سے بھی نوازتا ہے جس کا اس نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔۔ مجھے آج صبح کال آئی کہ آپ کی گورنمنٹ جاب ہوگئی ہے 9 سکیل پر۔ آپ اپنے آرڈر لیٹر لے لیں آکر بہاولپور سے۔ یہاں ایک بات واضح کرتی چلوں۔ آج سے 6 ماہ پہلے سیلیکشن ہوگئی تھی تمام امیدواروں کی ۔ اور 6 ماہ سے سب جارہے ہیں۔ اور مجھے آج کال آئی۔ یہ لسٹ اگین لگائی ہے۔ الحمداللہ میری بھی جاب ہوگئی ۔ 2011 سے کوشش کررہی تھی کہ جاب ہوجائے۔ مگر ہر بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اور اب اللہ نے کیسا سبب بنایا۔ اور اچانک سے بہت بڑی خوشی میرا مقدر بنائی۔
اور دوسری بڑی خوشی کی بات اب جن لوگوں کی جوائنگ ہوگی۔ ان کا سکیل ڈائریکیٹ اپگریڈ ہوگا اور تقرری ہی 14 سکیل پر ہوگی جبکہ ٹیسٹ سب 9 سکیل کا ہوا تھا اور آرڈر بھی 9 کے ہی ہوئے ہیں۔ مگر پے سکیل 14 کے حساب سے ہوگا۔۔ الحمداللہ الحمداللہ۔۔۔
میرے والدین،اساتذہ، اور ان سب کا بہت بہت شکریہ جزاک اللہ۔۔ جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا میرے لیے دعا کی۔۔ یہ سب لکھتے ہوئے بھی خوشی کے آنسو گررہے۔۔ بہت انتظار صبر کیا اور اللہ پاک نے مجھے اپنی رحمت سے نوازا۔۔۔
جزاک اللہ خیرا