عمر سیف

محفلین
کچھ دن قبل میں اپنے کالج کے سرور کا معائینہ کرنے گیا تو وہاں تہہ خانے میں دیوار پر چپکا ایک کاغذ دکھائی دیا۔ اسے پڑھا تو وہ کچھ ایسے تھا

چند مشورے، کمپیوٹر سپورٹ ٹیم کی طرف سے

- جب آپ اپنے کمپیوٹر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرانا چاہیں تو اس امر کو یقینی بنا لیں کہ آپ کے مانیٹر، کمپیوٹر اور ہر ممکنہ جگہ پر پھول، بچوں اور بلی و دیگر گھریلو جانوروں کی تصاویر لگی ہوں۔ ظاہر ہے کہ ہم لوگوں کی اپنی زندگی تو ہوتی نہیں، اس لئے یہ جان کر خوش ہو جائیں گے کہ آپ کی زندگی اتنی اچھی جا رہی ہے
- کمپیوٹر پر جب بھی کوئی ایرر میسج آئے تو اسے ہرگز ہرگز نہ نوٹ کریں۔ ہم لوگوں کے پاس قدرتی طور پر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ ہم کمپیوٹر کی کالی سکرین دیکھ کر مسئلہ سمجھ جاتے ہیں
- جب ہم آپ کو بتائیں کہ ہم آ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کافی کے لئے چلے جائیے۔ آپ کے دفتر کے 300 افراد کے سکرین سیورز کے پاس ورڈ ہمیں یاد ہوتے ہیں
- جب بھی ہمیں کال کریں اور بتائیں کہ آپ کیا کرنا چاہ رہے ہیں تو ہرگز ہرگز یہ نہ بتائیے کہ کس ایرر کی وجہ سے آپ ایسا نہیں کر پا رہے
- جب ہم آپ کو ہنگامی بنیادوں پر کوئی ای میل کریں تو اسے پڑھے بغیر ضائع کر دیں۔ عین ممکن ہے کہ ہم محض ٹیسٹنگ کر رہے ہوں؟
- جب ہم لوگ کھانا کھا رہے ہوں تو اپنے سارے مسائل کی گٹھڑی لے کر ہمارے سامنے بیٹھ جائیے۔ ظاہر ہے کہ ہماری پیدائش صرف آپ کی خدمت کرنے کو ہوئی ہے تو پھر کیا حرج ہے
- جب کوئی کام عجلت میں کرانا چاہیں تو بڑی اے بی سی میں لکھ کر ای میل کریں۔ اس سے سرور کو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ والی ای میل فوری طور پر ہمیں پہنچا دے
- جب فوٹو سٹیٹ مشین کام نہ کر رہی ہو تو ہمیں فون کر لیجئے۔ ظاہر ہے کہ فوٹو سٹیٹ مشین میں بھی کچھ نہ کچھ کمپیوٹر ہوتا ہی ہے
- جب آپ کے گھر میں کمپیوٹر پر کوئی مسئلہ پیدا ہو جائے تو فوراً ہمیں فون کر لیں۔ ہمارے پاس جادو کی چھڑی ہوتی ہے کہ ہم دفتر بیٹھے بیٹھے آپ کے گھریلو پی سی کو ٹھیک کر سکتے ہیں
- جب آپ کا مانیٹر خراب ہو جائے تو ہمیں کال کیجیئے۔ ظاہر ہے کہ ری سائیکل کی ذمہ داری بھی ہم لوگوں پر عائد ہوتی ہے
- جب بھی کمپیوٹر خراب ہو تو فوراً اسے اٹھا کر ہمارے دفتر چھوڑ جائیے۔ ہرگز یہ نہ بتائیے کہ آپ کا نام، عہدہ، ڈیپارٹمنٹ، فون نمبر یا یہ کہ خرابی کیا ہے۔ اس سے ہمیں مزید محنت کرنے کی ترغیب ملے گی
- جب ہم آپ کو یہ بتائیں کہ مانیٹر سکرین میں ہرگز سیاہی کا کارٹریج نہیں ہوتا، کبھی بھی یقین نہ کیجئے۔ اس سے ہمیں اپنے کام سے مزید لگن پیدا ہوتی ہے
- جب ہم وعدہ کریں کہ ہم تھوڑی دیر تک آ جائیں گے، فوراً سڑا سا منہ بنا کر پوچھیئے کہ "اوہو، تھوڑی دیر کتنے ہفتے بعد پوری ہوگی"۔ اس سے ہمارا دل چاہے گا کہ فوراً پہنچیں
- جب پرنٹر فائل کو پرنٹ نہ کرے تو کم از کم بیس بار مزید وہی فائل دوبارہ بھیجیں۔ اکثر بلیک ہول آپ کی فائلوں کو نگل جاتے ہیں۔ بیس بار بھیجنے سے کوئی نہ کوئی فائل عین ممکن ہے کہ بلیک ہول سے بچ جائے؟
- اگر بیس بار بھیجنے پر بھی پرنٹر کام نہ کرے تو پھر اپنے دفتر کے دیگر 69 پرنٹروں کو یہ فائل بھیج دیجیئے۔ ظاہر ہے کہ کوئی نہ کوئی پرنٹر تو بلیک ہول کی زد سے باہر ہوگا
- کبھی بھی، کسی بھی قیمت پر، کمپیوٹر یا پروگرام کے حصوں کے نام نہ یاد کیجئے۔ جب آپ فون پر ہمیں کہیں گے کہ "یار یہ کام نہیں کر رہا" ہمیں فوراً علم ہو جائے گا کہ خرابی کہاں ہے
- پروگرام یا کمپیوٹر پر موجود ہیلپ کو کبھی بھول کر بھی ہاتھ نہ لگائیے۔ یہ ہیلپ صرف ذہنی طور پر معذور افراد کے لئے بنائی جاتی ہے اور اس میں رنگ برنگے کارٹون ہی تو ہوتے ہیں
- اگر ماؤس کی تار بار بار کی بورڈ یا دیگر امور میں حرج پیدا کر رہی ہو تو اسے مانیٹر کے نیچے دبا دیں۔ ظاہر ہے کہ بیس کلو جتنا وزنی مانیٹر ماؤس کی تار کا کیا بگاڑ سکتا ہے
- اگر سپیس بار کام چھوڑ جائے تو اس کا الزام ہمارے سر لگا دیں کہ دو ہفتے قبل ہم نے ونڈوز کو اپ ڈیٹ کیا تھا جس کے بعد یہ خرابی ہوئی ہے
- کیا آپ کو علم ہے کہ آپ کے کی بورڈ کی کیز کو ڈبل روٹی کے ٹکڑوں اور پیپسی اور کافی کے قطروں سے کتنی محبت ہے
- جب پاپ اپ سکرین پر لکھا آئے کہ کیا آپ واقعی یہ کام کرنا چاہتے ہیں، فوراً یس کا بٹن دبا دیں۔ خوامخواہ پیغام پڑھنے کا فائدہ؟
- جب ہم میں سے کوئی بھی بندہ فون پر اپنے گھر بات کر رہا ہو تو فوراً بغیر پوچھے میز کے کنارے پر ٹک جائیے اور ہمیں گھورتے رہیئے۔ ظاہر ہے کہ ہماری اپنی تو کوئی زندگی ہے ہی نہیں
- جب ہم آپ کو کسی تکنیکی تفصیل سے آگاہ کریں تو فوراً جماہی لے کر کہیئے "یار یہ سب بکواس ہے۔ مجھے ککھ پلے نہیں پڑ رہا"۔ ہم آپ کو کیسے بتائیں کہ ہماری محنت کو جب بکواس کہا جائے تو ہمیں کتنی دلی خوشی ہوتی ہے
- جب پرنٹر کا سیاہی کا کارٹریج بدلنا ہو تو فوراً ہمیں فون کیجیئے۔ ایچ پی کمپنی کا حکم ہے کہ اتنا مشکل کام صرف وہی افراد کر سکتے ہیں جن کے پاس کوانٹم مکینکس کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ہو
- جب آپ کو مطلوبہ بندہ نہ مل رہا ہو تو ہمیں فون کر کے تلاش کرنے پر لگا دیجئے
- جب کئی برس قبل ناکارہ کمپیوٹر کا پاس ورڈ یاد نہ ہو تو فوراً ہمیں فون کیجئے۔ ہم لوگ پیدائشی ہیکر ہوتے ہیں
- جب کمپیوٹر کام چھوڑ جائے تو سیکریٹری کو فون کر کے حکم دیجیئے کہ وہ ہمیں اس بارے بتائے۔ ظاہر ہے کہ سیکریٹری کو اپنے کمرے میں بیٹھے بٹھائے آپ کے کمپیوٹر کی خرابی کے بارے تمام تر تفصیلات پتہ ہوں گی
- جب آپ کو کوئی بڑی وڈیو فائل جو کئی میگا بائٹس پر مشتمل ہو، ملے تو فوراً پورے دفتر کو ای میل میں فارورڈ کر دیں۔ ظاہر ہے کہ اس سے ہمارے انٹرانیٹ پر کوئی فرق نہیں پڑنا اور ہمارے پاس ڈسک پر ہمیشہ ان فائلوں کے لئے جگہ موجود رہتی ہے
- جب آفس میں رش لگا ہو، عین اسی وقت کئی سو یا اگر ممکن ہو تو ہزار دو ہزار صفحات پرنٹ کرنا شروع کر دیں۔ ظاہر ہے کہ آپ سے زیادہ پرنٹر پر کس کا حق ہے
- جب کمپیوٹر سے متعلق کوئی چیز پوچھنی ہو تو اس کا نام وغیرہ ہرگز یاد نہ کریں۔ بار بار یہی کہتے رہیں کہ وہ کیا بات تھی جو میں نے پوچھنی تھی
- ظاہر ہے ہم جیسے نکمے بندے فوری تو مدد کو نہیں پہنچ سکتے۔ آپ خود مسئلہ حل کرنے کی کوشش کیجئے۔ بعد ازاں آپ کے پیدا کردہ مسائل کو حل کرنے اور اصل مسئلے تک پہنچنے تک ہم کافی چست و چالاک ہو چکے ہوں گے
- کبھی یہ نہ بتائیے کہ آپ نے کیا کیا۔ بس یہی کہہ دینا کافی ہے کہ "یہ خود ہی بند ہو گیا ہے"
:)
 
اب اس ترجمہ گا بھی کوئی ترجمہ کر دیوے تو اس اس فقیر کوبھی کچھ سمجھ آوے:)

محمد وارث صاحب کی متعلقہ پوسٹ یہاں نقل کر رہا ہوں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Muhammad Waris

October 7
بَگو حدیثِ وفا، از تو باوَرست، بَگو
شَوَم فدائے دروغے کہ راست مانندست

مُلّا نُورالدین ظہوری

(مجھ سے تُو) وفا کی باتیں کر، تیری ہر بات کا مجھے اعتبار ہے (اس لیئے) کہتا رہ، قربان جاؤں اس جھوٹ پر کہ جو (تیرے منہ سے) سچ کی طرح لگتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
آج animal behaviour کے لیکچر میں سر یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انسان کے پاس اختیا ہوتا ہے کہ وہ جو چاہے کرے جب کہ جانور اس اختیار سے محروم ہوتے، پس اگر ایک چڑیا اپنے بچوں کے منہ میں دانہ لاکر ڈالتی ہے تو قوی امکان ہے کہ اس کے بچوں کی آواز ایک سٹمیولس کی طرح کام کرتی ہے اور ریسپانس میں وہ انہیں کھانا دیتی ہے، یا شائید جب بچے منہ کھولے آوازیں نکالتے ہیں تو ان کے منہ کہ اندر کو گلابی سا رنگ۔۔۔
میرے ساتھ بیٹھی سہیلی نے بےساختہ کہا
"بس اب میں ایک دن امی کے سامنے ایسے ہی منہ کھول کر کھڑی ہو جاؤں گی تاکہ امی کا ریسپانس دیکھ سکوں"
اس کے بعد ہمارے لیے اپنی ہنسی سر سے چھپانا ممکن نہیں رہا
کیونکہ میرا جواب تھا
"امی کا ریسپانس کیا ہونا ہے گرم گرم ڈوئی مار دیں گی کہ جب دیکھو منہ کھولے کھڑی رہتیں ہیں نالائق" :laugh:
 
ماہی احمد

لائبریرین
کچھ دن قبل ایسا ہوا کہ ٹیوشن پر آنے والے بچے کو کام کروا رہی تھی
سوال تھا :اگر آپ نے کبھی کوئی نیکی کی ہے تو اس کے متعلق لکھیں۔
میں نے پوچھا ہاں جی بولو کبھی کوئی نیکی کی
آگے سے صاحبزادے نے کمال معصومیت سے جواب دیا
"باجی کوئی گرا ہی نہیں آج تک"
 
کچھ دن قبل میں اپنے کالج کے سرور کا معائینہ کرنے گیا تو وہاں تہہ خانے میں دیوار پر چپکا ایک کاغذ دکھائی دیا۔ اسے پڑھا تو وہ کچھ ایسے تھا

چند مشورے، کمپیوٹر سپورٹ ٹیم کی طرف سے

- جب آپ اپنے کمپیوٹر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرانا چاہیں تو اس امر کو یقینی بنا لیں کہ آپ کے مانیٹر، کمپیوٹر اور ہر ممکنہ جگہ پر پھول، بچوں اور بلی و دیگر گھریلو جانوروں کی تصاویر لگی ہوں۔ ظاہر ہے کہ ہم لوگوں کی اپنی زندگی تو ہوتی نہیں، اس لئے یہ جان کر خوش ہو جائیں گے کہ آپ کی زندگی اتنی اچھی جا رہی ہے
- کمپیوٹر پر جب بھی کوئی ایرر میسج آئے تو اسے ہرگز ہرگز نہ نوٹ کریں۔ ہم لوگوں کے پاس قدرتی طور پر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ ہم کمپیوٹر کی کالی سکرین دیکھ کر مسئلہ سمجھ جاتے ہیں
- جب ہم آپ کو بتائیں کہ ہم آ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کافی کے لئے چلے جائیے۔ آپ کے دفتر کے 300 افراد کے سکرین سیورز کے پاس ورڈ ہمیں یاد ہوتے ہیں
- جب بھی ہمیں کال کریں اور بتائیں کہ آپ کیا کرنا چاہ رہے ہیں تو ہرگز ہرگز یہ نہ بتائیے کہ کس ایرر کی وجہ سے آپ ایسا نہیں کر پا رہے
- جب ہم آپ کو ہنگامی بنیادوں پر کوئی ای میل کریں تو اسے پڑھے بغیر ضائع کر دیں۔ عین ممکن ہے کہ ہم محض ٹیسٹنگ کر رہے ہوں؟
- جب ہم لوگ کھانا کھا رہے ہوں تو اپنے سارے مسائل کی گٹھڑی لے کر ہمارے سامنے بیٹھ جائیے۔ ظاہر ہے کہ ہماری پیدائش صرف آپ کی خدمت کرنے کو ہوئی ہے تو پھر کیا حرج ہے
- جب کوئی کام عجلت میں کرانا چاہیں تو بڑی اے بی سی میں لکھ کر ای میل کریں۔ اس سے سرور کو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ والی ای میل فوری طور پر ہمیں پہنچا دے
- جب فوٹو سٹیٹ مشین کام نہ کر رہی ہو تو ہمیں فون کر لیجئے۔ ظاہر ہے کہ فوٹو سٹیٹ مشین میں بھی کچھ نہ کچھ کمپیوٹر ہوتا ہی ہے
- جب آپ کے گھر میں کمپیوٹر پر کوئی مسئلہ پیدا ہو جائے تو فوراً ہمیں فون کر لیں۔ ہمارے پاس جادو کی چھڑی ہوتی ہے کہ ہم دفتر بیٹھے بیٹھے آپ کے گھریلو پی سی کو ٹھیک کر سکتے ہیں
- جب آپ کا مانیٹر خراب ہو جائے تو ہمیں کال کیجیئے۔ ظاہر ہے کہ ری سائیکل کی ذمہ داری بھی ہم لوگوں پر عائد ہوتی ہے
- جب بھی کمپیوٹر خراب ہو تو فوراً اسے اٹھا کر ہمارے دفتر چھوڑ جائیے۔ ہرگز یہ نہ بتائیے کہ آپ کا نام، عہدہ، ڈیپارٹمنٹ، فون نمبر یا یہ کہ خرابی کیا ہے۔ اس سے ہمیں مزید محنت کرنے کی ترغیب ملے گی
- جب ہم آپ کو یہ بتائیں کہ مانیٹر سکرین میں ہرگز سیاہی کا کارٹریج نہیں ہوتا، کبھی بھی یقین نہ کیجئے۔ اس سے ہمیں اپنے کام سے مزید لگن پیدا ہوتی ہے
- جب ہم وعدہ کریں کہ ہم تھوڑی دیر تک آ جائیں گے، فوراً سڑا سا منہ بنا کر پوچھیئے کہ "اوہو، تھوڑی دیر کتنے ہفتے بعد پوری ہوگی"۔ اس سے ہمارا دل چاہے گا کہ فوراً پہنچیں
- جب پرنٹر فائل کو پرنٹ نہ کرے تو کم از کم بیس بار مزید وہی فائل دوبارہ بھیجیں۔ اکثر بلیک ہول آپ کی فائلوں کو نگل جاتے ہیں۔ بیس بار بھیجنے سے کوئی نہ کوئی فائل عین ممکن ہے کہ بلیک ہول سے بچ جائے؟
- اگر بیس بار بھیجنے پر بھی پرنٹر کام نہ کرے تو پھر اپنے دفتر کے دیگر 69 پرنٹروں کو یہ فائل بھیج دیجیئے۔ ظاہر ہے کہ کوئی نہ کوئی پرنٹر تو بلیک ہول کی زد سے باہر ہوگا
- کبھی بھی، کسی بھی قیمت پر، کمپیوٹر یا پروگرام کے حصوں کے نام نہ یاد کیجئے۔ جب آپ فون پر ہمیں کہیں گے کہ "یار یہ کام نہیں کر رہا" ہمیں فوراً علم ہو جائے گا کہ خرابی کہاں ہے
- پروگرام یا کمپیوٹر پر موجود ہیلپ کو کبھی بھول کر بھی ہاتھ نہ لگائیے۔ یہ ہیلپ صرف ذہنی طور پر معذور افراد کے لئے بنائی جاتی ہے اور اس میں رنگ برنگے کارٹون ہی تو ہوتے ہیں
- اگر ماؤس کی تار بار بار کی بورڈ یا دیگر امور میں حرج پیدا کر رہی ہو تو اسے مانیٹر کے نیچے دبا دیں۔ ظاہر ہے کہ بیس کلو جتنا وزنی مانیٹر ماؤس کی تار کا کیا بگاڑ سکتا ہے
- اگر سپیس بار کام چھوڑ جائے تو اس کا الزام ہمارے سر لگا دیں کہ دو ہفتے قبل ہم نے ونڈوز کو اپ ڈیٹ کیا تھا جس کے بعد یہ خرابی ہوئی ہے
- کیا آپ کو علم ہے کہ آپ کے کی بورڈ کی کیز کو ڈبل روٹی کے ٹکڑوں اور پیپسی اور کافی کے قطروں سے کتنی محبت ہے
- جب پاپ اپ سکرین پر لکھا آئے کہ کیا آپ واقعی یہ کام کرنا چاہتے ہیں، فوراً یس کا بٹن دبا دیں۔ خوامخواہ پیغام پڑھنے کا فائدہ؟
- جب ہم میں سے کوئی بھی بندہ فون پر اپنے گھر بات کر رہا ہو تو فوراً بغیر پوچھے میز کے کنارے پر ٹک جائیے اور ہمیں گھورتے رہیئے۔ ظاہر ہے کہ ہماری اپنی تو کوئی زندگی ہے ہی نہیں
- جب ہم آپ کو کسی تکنیکی تفصیل سے آگاہ کریں تو فوراً جماہی لے کر کہیئے "یار یہ سب بکواس ہے۔ مجھے ککھ پلے نہیں پڑ رہا"۔ ہم آپ کو کیسے بتائیں کہ ہماری محنت کو جب بکواس کہا جائے تو ہمیں کتنی دلی خوشی ہوتی ہے
- جب پرنٹر کا سیاہی کا کارٹریج بدلنا ہو تو فوراً ہمیں فون کیجیئے۔ ایچ پی کمپنی کا حکم ہے کہ اتنا مشکل کام صرف وہی افراد کر سکتے ہیں جن کے پاس کوانٹم مکینکس کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ہو
- جب آپ کو مطلوبہ بندہ نہ مل رہا ہو تو ہمیں فون کر کے تلاش کرنے پر لگا دیجئے
- جب کئی برس قبل ناکارہ کمپیوٹر کا پاس ورڈ یاد نہ ہو تو فوراً ہمیں فون کیجئے۔ ہم لوگ پیدائشی ہیکر ہوتے ہیں
- جب کمپیوٹر کام چھوڑ جائے تو سیکریٹری کو فون کر کے حکم دیجیئے کہ وہ ہمیں اس بارے بتائے۔ ظاہر ہے کہ سیکریٹری کو اپنے کمرے میں بیٹھے بٹھائے آپ کے کمپیوٹر کی خرابی کے بارے تمام تر تفصیلات پتہ ہوں گی
- جب آپ کو کوئی بڑی وڈیو فائل جو کئی میگا بائٹس پر مشتمل ہو، ملے تو فوراً پورے دفتر کو ای میل میں فارورڈ کر دیں۔ ظاہر ہے کہ اس سے ہمارے انٹرانیٹ پر کوئی فرق نہیں پڑنا اور ہمارے پاس ڈسک پر ہمیشہ ان فائلوں کے لئے جگہ موجود رہتی ہے
- جب آفس میں رش لگا ہو، عین اسی وقت کئی سو یا اگر ممکن ہو تو ہزار دو ہزار صفحات پرنٹ کرنا شروع کر دیں۔ ظاہر ہے کہ آپ سے زیادہ پرنٹر پر کس کا حق ہے
- جب کمپیوٹر سے متعلق کوئی چیز پوچھنی ہو تو اس کا نام وغیرہ ہرگز یاد نہ کریں۔ بار بار یہی کہتے رہیں کہ وہ کیا بات تھی جو میں نے پوچھنی تھی
- ظاہر ہے ہم جیسے نکمے بندے فوری تو مدد کو نہیں پہنچ سکتے۔ آپ خود مسئلہ حل کرنے کی کوشش کیجئے۔ بعد ازاں آپ کے پیدا کردہ مسائل کو حل کرنے اور اصل مسئلے تک پہنچنے تک ہم کافی چست و چالاک ہو چکے ہوں گے
- کبھی یہ نہ بتائیے کہ آپ نے کیا کیا۔ بس یہی کہہ دینا کافی ہے کہ "یہ خود ہی بند ہو گیا ہے"

ٹیم والے بے چارے جلے بھنے بیٹھے ہوں گے، اور کیا۔ اپنا غبار بھی تو نکالنا تھا، نا!
 
محمدصابر

پرنٹ کر کے اپنے پیچھے موجود بورڈ پر لگا لیا ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

وحشی ترین۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ پہلے سوچا کہ کچھ تحریفات کر دوں جیسا کہ
جب بھی کمپیوٹر خراب ہو تو فوراً اسے اٹھا کر ہمارے دفتر چھوڑ جائیے۔ ہرگز یہ نہ بتائیے کہ آپ کا نام، عہدہ، ڈیپارٹمنٹ، فون نمبر یا یہ کہ خرابی کیا ہے۔ اس سے ہمیں مزید محنت کرنے کی ترغیب ملے گی
کو بدل کر یہ کر دوں
جب بھی کمپیوٹر خراب ہو تو فوراً اسے اٹھا کر ہمارے دفتر چھوڑ جائیے۔ ہرگز یہ نہ بتائیے کہ آپ کا نام، عہدہ، ڈیپارٹمنٹ، فون نمبر یا یہ کہ خرابی کیا ہے۔ اس سے علم نجوم میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی
پھر سوچا کہ لفظی ترجمہ بہتر ہے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ پہلے سوچا کہ کچھ تحریفات کر دوں جیسا کہ

کو بدل کر یہ کر دوں

پھر سوچا کہ لفظی ترجمہ بہتر ہے :)
میں نے اپنے "بیاض نیرنگ" میں اسے محفوظ کر لیا ہے۔۔۔ :)
اپنی NOC اور Tech سپورٹ ٹیم کو بھیجا ہے۔۔۔۔ ہاہاہاہہاااااا۔۔۔۔

کمال کام کیا ہے قیصرانی بھائی۔۔۔ بےاختیار ہنس رہا ہوں۔۔۔۔ بہت عرصہ بعد طبیعت دھل گئی ہے۔۔۔ :)
 
آج فیس بک پر منیر انور صاحب سے بات ہو رہی، کہ ایک پرانا واقعہ یاد آ گیا۔
محفل کے ساتھیوں کو شریک کر رہا ہوں:۔

۔۔۔۔۔
حلقہ تخلیقِ ادب ٹیکسلا کی خصوصی شعری نشست تھی، دوسرے شہروں سے بھی شعرائے کرام آئے ہوئے تھے۔ ہمارے مقامی ساتھیوں میں جاوید اقبال ایڈووکیٹ اور ان کے والد فیروز قمر دونوں شعر کہتے تھے۔ میں ناطمِ اجلاس تھا۔
فیرزو قمر صاحب کو دعوت دی گئی، تو انہوں نے ایک خاصی چلبلی غزل (جو تھی جیسی تھی کی بنیاد پر) پیش کی۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنے اور اگلے شاعر کو دعوت دینے کے لئے مائک پر آیا۔ ادھر فیروز قمر صاحب کو پتہ نہیں کیا سوجھی، سٹیج اور حاضرین کے درمیان میں کھڑے ہو گئے اور فرمانے لگے: ’’ویکھو جی ایس عمر وچ ایس طرح دے شعر پڑھنا لگدا تے کچھ ۔۔۔۔ ‘‘ اور خاصی لمبی بات کر دی، اس کے باوجود کہ میں بار بار کھنکار کر ان کو متوجہ بھی کرتا رہا کہ حضرت، جو پڑھ دیا سو پڑھ دیا۔ تاہم انہوں نے کوئی پانچ منٹ اس ’’تقریر‘‘ میں لے لئے۔ احباب کے چہروں پر کوفت کے آثار نمایاں تھے۔
ان کی گفتگو اختتام پذیر ہوئی اور وہ درمیان سے ٹلے تو میں نے کہا: ’’صاحبانِ گرامی، یہ تھے جناب فیروز قمر جو اپنی غزل کے بعد اس کا جواز بھی پیش کر رہے تھے، حالانکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور ۔۔۔ نہ کوئی فائدہ‘‘ ۔۔ جاوید اقبال ایڈووکیٹ سے مجھے کچھ شکر رنجی کا خطرہ تھا مگر وہ مجھ سے محفل کے بعد ملے تو کھلکھلا کر ہنس رہے تھے۔
’’یار آسی! کیا جملہ کسیا ای یار!‘‘ وہ پھر ہنسنے لگے۔
۔۔۔۔۔
 
بجلی ۔۔۔۔

آج شام کی بات ہے، میں نے بیٹے سے پوچھا: ’’ٹائم کیا ہوا ہے‘‘۔ کہنے لگا: ’’دو منٹ رہ گئے، آنے ہی والی ہے‘‘ ۔
اس نے بجلی کا نام نہیں لیا تھا، تاہم سب گھر والے سمجھ گئے اور ہنسنے لگے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی کچھ منٹ قبل کھڑکی سے باہر دیکھا تو یہ جہاز کی کنٹریل عجیب سی دکھائی دی۔ باہر نکلا اور یہ تصویر کھینچ لی
1402427_10151722544222183_1203555450_o.jpg
 
اردو اور پنجابی اسلوب کے حوالے سے ایک دل چسپ بات، دوستوں کا بتاؤں کہ اردو محاورہ تو ہے چپ ہو جانا یا چپ رہنا، چُپ کرنا پنجابی محاورہ ہے اردو نہیں۔
میں نے ایک شعر کہا:
چپ کرو یار مجھے ڈر ہے تمہاری باتیں
اور لہجہ، نہ کسی اور کو کر دے پاگل​
اس میں ردیف ہے : پاگل ۔۔۔ قوافی : دیکھے، اچھے، کر دے وغیرہ)
میرے ایک بہت ہی پیارے دوست ہیں طارق اقبال بٹ صاحب۔ کہنے لگے یوں لگتا ہے تم وہی کہہ رہے ہو جسے انگریزی والے shut up کہتے ہیں۔
عرض کیا، یہی تو کہہ رہا ہوں! ۔
 
چہ بُوَد سود از آں عمر کہ بے دوست رَوَد
چہ بُوَد فائدہ از چشم چو بینائی نیست

سیف فرغانی

کیا فائدہ اس عمر کا کہ جو دوست کے بغیر گزرے (جیسے کہ) کیا فائدہ ان آنکھوں کا کہ جن میں بینائی نہ ہو۔ ( محمد وارث )

ترجمہ منطوم پنجابی ۔۔۔۔۔
یاراں بِن عمراں کِس کاری
بِن چانن اکھیاں کِس کاری
 
یونس

محفلین
میرے والد محترم (اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے) سکول ٹیچر تھے۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے کچھ دیر بعد کا واقعہ ہے کہ ایک دن صبح نو ساڑھے نو بجے انہیں اپنا پوتا (اور میرا بھتیجا) ٗ جو ان دنوں شائد نرسری میں پڑھتا تھا ٗ بستہ لہراتے ہوئے سکول سے واپس آتا دکھائی دیا۔ ان کے پوچھنے پر کہ تم اس وقت سکول سےگھر کیوں جا رہے ہو۔ اپنی توتلی زبان میں گویا ہؤا :

" میں مِش نوں کل والا ہوم ورک چیک کرا دتا شی تے فیراونہاں نے مینوں چھٹی دےدتی ۔ ۔ ۔ دادا ابو جی نہ تُشی شکول گئے ہووو تے نہ تہانوں پتہ ہووے ۔ ۔ ۔ ! "
(میں نے ٹیچر کو کل کا ہوم ورک چیک کروا دیا تھا پھر انہوں نے مجھے چھٹی دے دی ۔ ۔ ۔ دادا ابو جی آپ کبھی سکول ہی نہیں گئے تو آپ کو کیا پتہ ۔ ۔ ۔ !)
 
Top