قیصرانی نے کہا:شکریہ حجاب صاحبہ۔ آپ کے جواب سے اندازہ ہورہا ہے کہ یہ محفل آپ کے لیے نئی نہیں ہے۔ خوش آمدید ایک بار پھر
قیصرانی
کوئی بات نہیں سارا، یہ تو ہوتا ہے۔ زندگی مسلسل سیکھنے کا ہی تو نام ہےسارا نے کہا:قیصرانی نے کہا:شکریہ حجاب صاحبہ۔ آپ کے جواب سے اندازہ ہورہا ہے کہ یہ محفل آپ کے لیے نئی نہیں ہے۔ خوش آمدید ایک بار پھر
قیصرانی
مجھے بھی اندازہ ہو رہا ہے کیوں کہ مجھے اپنی پہلی پوسٹ یاد ہے جوکہ میں نے کتنی مشکل سے کی تھی۔۔
حجاب نے کہا:السلام و علیکُم !
شکریہ سارہ ،کچھ زیادہ ہی دیر ہو گئی مجھے جواب دینے میں ،خیر اس میں میرا کوئی قصور نہیں سارا قصور میرے کیبل نیٹ کا ہے جس کو ہارٹ پرابلم ہے کچھ لائٹ کا قصور بھی ہے۔
اس محفل میں سب نے جس انداز سے مجھے ویلکم کیا پسند آیا مجھے شکریہ۔سارہ،قیصرانی صاحب،زکریا صاحب،ماوراء،دوست،راجہ فار حریت،اعجاز اختر،فرضی محسن،تیلے شاہ،محمد شمیل قریشی،شگفتہ مشتاق،بوچھی،اور شمشاد صاحب اور محب علوی سب کا شکریہ۔
اب کچھ اپنے بارے میں بتا دوں۔
نام۔ وجیہہ
پیار سے وجی پکارا جاتا ہے کیوں یہ کبھی پوچھا نہیں۔
کراچی میں رہتی ہوں۔
آج کل مصروفیت گھر کے کام۔
تعلیم ، ایل۔ایل۔بی
مشاغل ، کتابیں پڑھنا کوئی بھی کتاب ہو اچھی سی اور بس۔
محفل کو کسی تجویز کی ضرورت نہیں محفل شاندار ہے۔
حجاب نے کہا:ایسی کوئی بات نہیں قیصرانی صاحب اور شمشاد صاحب میں محفل میں پہلی بار آئی ہوں مجھے تو سارہ نے بتایا محفل کے بارے میں ،بہت اچھی لگی محفل،ہاں یہ اور بات ہے کہ مجھے اردو لکھنے کی عادت ہے۔
ظفری نے کہا:حجاب صاحبہ آپ کی اس محفل پر آمد پر میں آُ پ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
اُمید ہے آپ کی اُردو لکھنے کی خواہش اُردو محفل کی لائیبریری کے دو رنگین مزاج بوڑھوں کو بلآخر ریٹائرمینٹ پر مائل کردے گی ۔