تعارف خوش آمدید حجاب

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی اگر چُھپنے چُھپنےمیں اگر یہ ہاتھی مجھ پر گر گیا تو میں تو گیا ناں ۔۔۔ :lol:
ویسے صیح کہا کہ دھاگہ کچھ اور ہے اور بات کہاں سے کہاں نکل گئی ہے ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی صحیح ہے، ایسا کریں ہاتھی سے اشٹامپ لکھوا لیں کہ آگے کو گرئے گا، پیچھے نہیں گرئے گا۔
 
قصہ ایک بتیسی کا

ظفری بتیسی تو لے اڑا پر جلدی میں یہ نہ دیکھ سکا کہ بتیسی کونسی پار کر لایا ہے۔ اصل میں محب نے کینیا سے بیش قیمت ہاتھی دانت کے چند نمونے منگوائے تھے اور شہر کے مشہور میوزیم میں اسے پیش کرنا تھا۔ پشکش کا نیا انداز سوچ کر محب نے اسے ایک خوبصورت بتیسی میں سجا دیا تھا ، دور سے دیکھنے پر پوری بتیسی نظر آتی تھی مگر حقیقت میں اس میں صرف ایک دانت تھا اور وہ بھی ہاتھی دانت۔

ظفری نے گھر پہنچ کر جلدی سے پرانی بتیسی کوڑے کے ڈرم میں پھینکی اور چمکتی ہوئی نئی بتیسی منہ میں ٹھونس لی اور شیشہ دیکھے بغیر ہی گلی میں نکل لیے۔ ظفری میاں کے دانت پان سپاری اور تمباکو کے شوق میں عین اخیر شباب میں داغِ ‌مفارقت دے گئے تھے اور یوں منہ سے نکل گئے جیسے بہت بے آبرو ہو کر کوچہ جاناں سے کوئی پرانا عاشق نکلتا ہے۔ ایک مدت تو ظفری میاں نے دھیان ہی نہیں دیا پھر آہستہ آہستی چند خیرخواہوں نے محتاط لفظوں میں کہنا شروع کیا کہ دانتوں سے چہرہ سجتا ہے ، چہرہ بھرا بھرا لگتا ہے ، منہ کی رونق تو دانتوں سے ہی ہے تو ظفری میاں کچھ چونکے پھر اپنی ازلی لاابالی طبعت کی وجہ سے چنداں فکر نہ کی مگر جب گلی کے شریر لونڈوں نے کھسر پھسر کرتے ہوئے ظفری پلپلا کہنا شروع کیا تو پہلی بار ظفری میاں کو معاملے کی شدت کا احساس ہوا۔ گلی کے لونڈوں نے جب دیکھا کہ ظفری میاں کے کانوں کی لویں سرخ ہونی شروع ہوگئی ہیں تو ان کی ہمت اور بڑھ گئی اور وہ ظفری میاں کے گزرنے پر باقاعدہ ظفری پلپلے کی آوازیں کسنا شروع ہوگئے ۔ ظفری میاں نے ایک سستی سی بتیسی خرید کر منہ میں رکھ تو لی مگر ایسی غیر معیاری کے منہ کا پلپلا پن چھپائے نہ چھپتا اور لونڈوں کی گستاخیاں بڑھتی ہی جانے لگی یہاں تک کہ وہ دھول دھپے پر بھی اتر آئے اور گزرتے گزرتے ظفری کے کندھے پر ہاتھ مار کر بے تکلفانہ پوچھتے میاں ظفری پلپلے کیسے ہو؟ ظفری نے پہلے تو اخلاق کے دائرے میں رہ کر سمجھانے کی کوشش کی مگر جب بات نہ بنی تو باقاعدہ کوسنے دینے پر اتر آئے۔ اب لڑکوں کے ہاتھ ایک شغل آگیا وہ آتے جاتے ظفری میاں کو پلپلا کہتے اور ایک آدھ ہاتھ بھی جڑ دیتے ، پھر ظفری میاں پیچھے پیچھے اور لڑکے آگے آگے ہوتے۔
اب جو نئی نویلی اور قیمتی بتیسی ہاتھ لگی تو ظفری میاں کو لگا کہ سب مشکلیں آساں ہوجائیں گی اور گلی کے لونڈوں کو بھی دندان شکن جواب دوں گا جو پرانی بتیسی اور پلپلے پن کا مذاق اڑاتے تھے۔ ایک شانِ بے نیازی سے گھر سے نکلے اور گلی کے لونڈوں سے کہنے لگے کہ پہلے جو ہوا سو ہوا اب سے میں کسی کو کچھ کہتے نہ سنوں ، اب میں نے بہترین اور بیش قیمت بتیسی منگوا لی ہے ، یہ کہہ کر پورا جبڑہ کھول کر بتیسی کی نمائش کی ۔ گلی کے شرارتی لڑکوں کی نظر پڑی تو دنگ ہی رہ گئے اول دانت والی بتسی دیکھ ، ذرا سنبھلے تو ایک منچلے نے پوچھا کہ ظفری میاں جواب نہیں آپ کی نئی بتیسی کا ، اب واقعی کوئی آپ کو ظفری پلپلا نہیں کہہ سکتا کیونکہ اب آپ ظفری پلپلے نہیں بلکہ

ظفری دندان شکن ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہا

سب لڑکوں نے زوردار قہقہہ لگایا اور دوڑ لگادی ۔ ایک دفعہ پھر ظفری میاں پیچھے پپچھے اور لونڈے آگے آگے ، گلی کی نکڑ تک پہنچ کر لونڈے تو نکل لیے اور ظفری میاں کمر پکڑ کر ایک ٹوٹے بینچ پر بیٹھ کر لگے ہانپنے ۔ ایک ہی سانس میں جتنی صلواتیں یاد تھیں سب محب کو دے ڈالیں اور ہزیمت کا بدلہ چکانے کی ترکیب سوچنے لگے۔
 

ظفری

لائبریرین
مگر مسئلہ تو پھر بھی رہے گا ناں ۔۔۔ اب پتا نہیں محب آگے سے آتا ہے کہ پیچھے سے ۔۔۔ اور میں اسٹیمپ پیپر پر کچھ اور لکھوالوں تو پھر کیا ہوگا ۔۔۔ محب کے حملے کے مقابلے میں ہاتھی کا مجھ پر گرنا زیادہ خطرناک ہوگا ۔ کیوں آپ کیا کہتے ہیں ۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
فکر مت کرو۔ حجاب صاحبہ وکیل ہیں، ان سے اسٹامپ پیپر لکھوا لیتے ہیں کہ ہاتھی تم پر نہیں گرے گا۔ اگر گر بھی گیا تو پھر اسٹامپ کی کیا ویلیو :)
قیصرانی
 

ظفری

لائبریرین
بہت ہی خوب محب میاں ۔۔۔ بہت خوب ۔۔۔ :lol:
ایک منٹ ذرا میں کھانس لوں ۔۔۔ ایک تو اس بڑھاپے نے بھی تنگ کیا ہوا ہے ۔۔۔ ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ مجھے بھی اسی قسم کے ہوائی حملے کی توقع تھی ۔ مگر کوئی بات نہیں ۔۔۔ ہم اب بھی اپنی دادا کی زنگ آلود تلوار ساتھ رکھتے ہیں ۔ ذرا نیکل شیکل کرالوں تو پھر اُس سے فائر کر کے جواب دیتا ہوں ۔ :wink:
 
ظفری ویسے تم نے جو لاجواب کیا تھا اس کے بعد بڑی دیر لگی جواب سوچنے میں اور تم جانو اس عمر میں سوچنے کی مشقت بھی گراں گزرتی ہے ۔ :)

میں تو اس سوچ میں ہوں کہ حجاب تو نہیں آئی پھر مگر تین بوڑھے بے حجاب ہوگئے ہیں ، اب کیا مہا بھارت یہیں چھیڑنی ہے :wink:
 

ماوراء

محفلین
میں بھی منصور کی طرح بہت عمدہ ہی کہوں گی۔ :lol:

بتیسی کی تو آج خوب شامت آئی ہے۔ ظفری بھی نہ۔۔ کبھی کبھی تو کمال کر دیتے ہیں۔ (ہاں ہاں وہ ۔۔وہ والا۔۔کمال۔ :wink: )

دلیے کے علاوہ تو کچھ کھا نہیں سکتے تھے ۔ کبھی کچھ اور خوراک کھانے کی کوشش بھی کی تو وہ منہ سے اس طرح باہر آجاتا تھا جیسے ندی نالوں سے بارش کا پانی ۔
باتیں کرنے میں یہ محفل بہت تیز ہے۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
آخر محب کو حجاب آ ہی گیا اور خود ہی کہہ دیا کہ تینوں بوڑھے (محب، رضوان اور قیصرانی) ادھر ہی بے حجاب ہو گئے۔

میرا خیال ہے بتیسی کو اب رہنے دیں۔

قدرت نے جب محب کو دانت دیئے تھے تو چنے نہیں تھے، اب چنے دیئے ہیں تو دانت غائب، اب وہ ہاتھ دھو کے دوسروں کے دانتوں کے پیچھے پڑے ہوے ہیں۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
آخر محب کو حجاب آ ہی گیا اور خود ہی کہہ دیا کہ تینوں بوڑھے (محب، رضوان اور قیصرانی) ادھر ہی بے حجاب ہو گئے۔

میرا خیال ہے بتیسی کو اب رہنے دیں۔

قدرت نے جب محب کو دانت دیئے تھے تو چنے نہیں تھے، اب چنے دیئے ہیں تو دانت غائب، اب وہ ہاتھ دھو کے دوسروں کے دانتوں کے پیچھے پڑے ہوے ہیں۔ :wink:
بہت عمدہ شمشاد بھائی۔ آپ بھی چھا گئے ہیں :lol:
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
میں بھی منصور کی طرح بہت عمدہ ہی کہوں گی۔ :lol:

بتیسی کی تو آج خوب شامت آئی ہے۔ ظفری بھی نہ۔۔ کبھی کبھی تو کمال کر دیتے ہیں۔ (ہاں ہاں وہ ۔۔وہ والا۔۔کمال۔ :wink: )

دلیے کے علاوہ تو کچھ کھا نہیں سکتے تھے ۔ کبھی کچھ اور خوراک کھانے کی کوشش بھی کی تو وہ منہ سے اس طرح باہر آجاتا تھا جیسے ندی نالوں سے بارش کا پانی ۔
باتیں کرنے میں یہ محفل بہت تیز ہے۔ :lol:

خالی باتیں ہی نہیں کرتے، کام بھی بہت کرتے ہیں۔

باتیں کرنا تو آپ کی صنف کا خاصا ہے۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ نے ماوراء سے کہا کہ باتیں‌کرنا ان کی صنف کا کام ہے۔ تو میں‌ سوچ رہا تھا کہ محب علوی صاحب کس صنف سے تعلق رکھتے ہیں‌ :) جو جواب ملا مجھے اپنے ذہن سے، اس سے تو محب علوی صاحب بیچارے ہی لگے :lol:
قیصرانی
 
میں سوچ رہا تھا کہ بتیسی کا موضوع کچھ آگے سرکے تو میں آؤں۔ منصور تم اپنی خیر مناؤ ابھی تمہاری باری آیا ہی چاہتی ہے اور یقین کرو ، ظفری اور شمشاد تو استاد لوگ تھے سنبھال گئے تم کس ہاتھی کے پیچھے آڑ لوگے۔

بیچارگی کے سب معنی نہ سمجھ آگئے تو کہنا :wink:
 
Top