تعارف خوش آمدید حجاب

حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:
حجاب نے کہا:
یہ ہو کیا رہا ہے یہاں :shock: ویسے واقعی سچ ہی ہے بوڑھے لوگ بہت بولتے ہیں خوامخواہ وہ بھی ۔
شکر ہے صنفَ نازک پر سے زیادہ بولنے کا الزام تو ہٹا یہ دھاگہ دیکھ کر :)

lol۔ حجاب۔ میں تو کئی بار کہہ چکی ہوں کہ اب یہ الزام ختم ہو جانا چاہیے کہ خواتین زیادہ بولتی ہیں۔ پر یہ بوڑھے ہیں کہ یہ بات ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں۔
اب سوچو بڑھاپے میں جب منہ میں بتیسی نہ ہو تو بندہ اتنی باتیں کرتا ہوا کیسا لگتا ہو گا۔ :p :wink:

ویسے ماوراء بتیسی کیوں نہیں ہے کیا خیال ہے چندہ کرکے سب کو ایک ایک بتیسی نہ دلوا دی جائے تاکہ صرف بولنے کا ہی کام نہ کریں یہ بوڑھے کچھ کھائیں بھی تاکہ دماغ تو چلے نہ :wink:
 
لگوالیا نہ الزام مل کر ، میں نے کہا بھی تھا کہ نہ بولو اتنا کچھ سوچ لو مگر نہیں مانے ۔ اب بوڑھے بھی بنے اور باتونی بھی لو اور کرو باتیں اور لگاؤ الزام ، سچ ہے ان بوڑھوں کا کوئی حال نہیں :lol:
 
حجاب ماورا کے پاس تو جتنے پیسے تھے اس کی اس نے ٹافیاں لے لیں اب یا تو انتظار کریں یا کسی اور کو ساتھ ملائیں۔ :D
 
ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:
ماوراء نے کہا:
حجاب نے کہا:
یہ ہو کیا رہا ہے یہاں :shock: ویسے واقعی سچ ہی ہے بوڑھے لوگ بہت بولتے ہیں خوامخواہ وہ بھی ۔
شکر ہے صنفَ نازک پر سے زیادہ بولنے کا الزام تو ہٹا یہ دھاگہ دیکھ کر :)

lol۔ حجاب۔ میں تو کئی بار کہہ چکی ہوں کہ اب یہ الزام ختم ہو جانا چاہیے کہ خواتین زیادہ بولتی ہیں۔ پر یہ بوڑھے ہیں کہ یہ بات ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں۔
اب سوچو بڑھاپے میں جب منہ میں بتیسی نہ ہو تو بندہ اتنی باتیں کرتا ہوا کیسا لگتا ہو گا۔ :p :wink:

ویسے ماوراء بتیسی کیوں نہیں ہے کیا خیال ہے چندہ کرکے سب کو ایک ایک بتیسی نہ دلوا دی جائے تاکہ صرف بولنے کا ہی کام نہ کریں یہ بوڑھے کچھ کھائیں بھی تاکہ دماغ تو چلے نہ :wink:

زبردست۔ حجاب کیا آئیڈیا دیا ہے۔ کب سے یہاں بتیسی کی بات چیت چل رہی ہے کہ باتیں کر کر کے ساری بتیسی باہر آ گئی ہے۔ اور جب سے بتیسی باہر آئی ہے تب سے بوڑھوں نے اور بھی شور مچانا شروع کر دیا ہے۔
چندہ اکھٹا کرنے کے لیے بابوں کو ہی کشکول ہاتھ میں پکڑا کر بھیجتے ہیں۔ :p :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
حجاب نے کہا:
ماوراء نے کہا:
حجاب نے کہا:
یہ ہو کیا رہا ہے یہاں :shock: ویسے واقعی سچ ہی ہے بوڑھے لوگ بہت بولتے ہیں خوامخواہ وہ بھی ۔
شکر ہے صنفَ نازک پر سے زیادہ بولنے کا الزام تو ہٹا یہ دھاگہ دیکھ کر :)

lol۔ حجاب۔ میں تو کئی بار کہہ چکی ہوں کہ اب یہ الزام ختم ہو جانا چاہیے کہ خواتین زیادہ بولتی ہیں۔ پر یہ بوڑھے ہیں کہ یہ بات ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں۔
اب سوچو بڑھاپے میں جب منہ میں بتیسی نہ ہو تو بندہ اتنی باتیں کرتا ہوا کیسا لگتا ہو گا۔ :p :wink:

ویسے ماوراء بتیسی کیوں نہیں ہے کیا خیال ہے چندہ کرکے سب کو ایک ایک بتیسی نہ دلوا دی جائے تاکہ صرف بولنے کا ہی کام نہ کریں یہ بوڑھے کچھ کھائیں بھی تاکہ دماغ تو چلے نہ :wink:

کتنوں کو لے کر دیں گی چندے کی بتیسیاں، پتہ بھی ہے 3 اور 2 پورے پانچ بوڑھے ہیں جن کو بتیسیاں چاہیئں۔
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
لگوالیا نہ الزام مل کر ، میں نے کہا بھی تھا کہ نہ بولو اتنا کچھ سوچ لو مگر نہیں مانے ۔ اب بوڑھے بھی بنے اور باتونی بھی لو اور کرو باتیں اور لگاؤ الزام ، سچ ہے ان بوڑھوں کا کوئی حال نہیں :lol:
دھیرج مہاراج ۔۔۔ دھیرج ۔۔۔ تم نے دیکھا ہی نہیں کہ کس طرح ان بو ڑھیوں کو ان کی ُزنبیل سے باہر نکالا ہے ۔ اب دیکھو اپنے پوپلے منہ سے خود ہی شروع ہوگئیں ہیں ۔ :lol:
اب دیکھتے جانا تماشہ ۔۔۔ اب جو گھمسان کا رن پڑے گا سب کو معلوم ہو جائے گا کہ کون زیادہ بولتا ہے ۔۔۔ خاص کر میری اس پوسٹ کے بعد ۔۔۔ :wink: :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
کیا نہلے پہ دہلا مارا ہے ظفری بھائی، ویسے تجویز ان کی بھی بری نہیں بس تھوڑی سی ترمیم کروا لیں کہ وہ بھی ساتھ چلیں کشکول کے۔

کیا نظارہ ہو گا وہ بھی دیکھنے لائق۔
 
ظفری

لائبریرین
حجاب نے کہا:
ویسے ماوراء بتیسی کیوں نہیں ہے کیا خیال ہے چندہ کرکے سب کو ایک ایک بتیسی نہ دلوا دی جائے تاکہ صرف بولنے کا ہی کام نہ کریں یہ بوڑھے کچھ کھائیں بھی تاکہ دماغ تو چلے نہ :wink:
ویسے حجاب بی بی ۔۔۔ کھانے سے دماغ نہیں چلتا ۔۔۔ دماغ چلتا ہے دماغ کے کھوپڑی میں ہونے سے ۔۔۔۔ اب یہ پیٹ تھوڑی ہی ہے کہ جب بھی خالی ہوگیا ۔۔۔کہ کچھ ڈال دو اس میں ۔ :wink: :lol:
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
کیا نہلے پہ دہلا مارا ہے ظفری بھائی، ویسے تجویز ان کی بھی بری نہیں بس تھوڑی سی ترمیم کروا لیں کہ وہ بھی ساتھ چلیں کشکول کے۔

کیا نظارہ ہو گا وہ بھی دیکھنے لائق۔
کشکول بھی ہم اپنے ہاتھ میں‌ پکڑ لیں گے شمشاد بھائی ۔۔۔ بس یہ کریں کہ ہمارے کندھے پر اپنا ہاتھ رکھ کر چلیں اور دوسرا اپنی جھکی ہوئی کمر پر ۔۔۔۔ پھر دیکھئے کہ کیا نظارہ ہوگا دیکھنے کے لائق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
محب علوی نے کہا:
لگوالیا نہ الزام مل کر ، میں نے کہا بھی تھا کہ نہ بولو اتنا کچھ سوچ لو مگر نہیں مانے ۔ اب بوڑھے بھی بنے اور باتونی بھی لو اور کرو باتیں اور لگاؤ الزام ، سچ ہے ان بوڑھوں کا کوئی حال نہیں :lol:
دھیرج مہاراج ۔۔۔ دھیرج ۔۔۔ تم نے دیکھا ہی نہیں کہ کس طرح ان بو ڑھیوں کو ان کی ُزنبیل سے باہر نکالا ہے ۔ اب دیکھو اپنے پوپلے منہ سے خود ہی شروع ہوگئیں ہیں ۔ :lol:
اب دیکھتے جانا تماشہ ۔۔۔ اب جو گھمسان کا رن پڑے گا سب کو معلوم ہو جائے گا کہ کون زیادہ بولتا ہے ۔۔۔ خاص کر میری اس پوسٹ کے بعد ۔۔۔ :wink: :lol:

ارے واہ آج کل کے بوڑھے باتیں کرنے کے ساتھ ساتھ باتیں بھی بنا لیتے ہیں۔ الٹا دوسروں کو بوڑھا بنا دیا۔ خیر حقیقت تو عیاں ہے۔lol
گھمسان کا رن کیا ابھی پڑنا باقی ہے کیا۔۔ وہ تو سب نے ہی پچھلے دنوں دیکھا ہے۔ :wink:

آپ کی پوسٹ کے بعد کیوں کچھ ہو گا۔ ہمیں بوڑھوں کے اطوار نہیں آتے۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
شمشاد نے کہا:
کیا نہلے پہ دہلا مارا ہے ظفری بھائی، ویسے تجویز ان کی بھی بری نہیں بس تھوڑی سی ترمیم کروا لیں کہ وہ بھی ساتھ چلیں کشکول کے۔

کیا نظارہ ہو گا وہ بھی دیکھنے لائق۔
کشکول بھی ہم اپنے ہاتھ میں‌ پکڑ لیں گے شمشاد بھائی ۔۔۔ بس یہ کریں کہ ہمارے کندھے پر اپنا ہاتھ رکھ کر چلیں اور دوسرا اپنی جھکی ہوئی کمر پر ۔۔۔۔ پھر دیکھئے کہ کیا نظارہ ہوگا دیکھنے کے لائق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:
:roll: کیا خوب کہا ہے۔ :x
 
میں تو ابھی بوڑھوں کی بازیافت سے نہیں سنبھلا تھا کہ بڑی بوڑھیاں بھی دکھائی دینے لگی ، الہی خیر یہ ماجرا کیا ہے کیا بوڑھوں کی یورش تو نہیں ہوگئی محفل پر ۔

ظفری مہاراج کشکول تو نواز شریف کے دوسرے دور میں جو توڑا تو پھر ہاتھ نہیں لگایا اور اب کشکول تو جس نے چھڑایا خود آکر بھی پکڑائے تو نہیں پکڑنا کہ قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے بعد اب کوئی کچھ نہیں ڈالتا کشکول میں :lol:

قرض حسنہ لے کر کام چلانے کی کوشش کرکے دیکھنے میں کوئی حرج تو نہیں نہ۔
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قرض حسنہ لے کر کام چلانے کی کوشش کرکے دیکھنے میں کوئی حرج تو نہیں نہ۔
قرضِ حُسنہ لے کر بھی کام چلانے کی کوشش کی تھی کام تو نہیں چلا مگر حُسنہ ضرور پیچھے پڑ گئی تھی ۔ اُلٹا قرض دے کر پھر جان چھڑائی ۔ :wink: :lol:
 
رضوان

محفلین
بتیسی کا سائز تو لے لو باتیں بعد میں بنانا۔ کیا بتا یہ بوڑھیاں واقعی لا ہی دیں۔ اسی تصور سے میرے مسوڑھوں میں خارش ہورہی ہے۔ اور شمشاد بھائی وہ سارے اخروٹ جو آپ نے اپنے پڑ پوتے سے چھین کر رکھے ہیں اور مجھے اور ظٍفری کو دکھائے تھے وہ کھائیں گے نا اُس بتیسی سے؟ :roll: محب کو نہیں دینا پھر ساری رات کھانستا ہے اور بھانڈا پھوٹ جائے گا اس کی بہو اسے پھر گھر سے نکال دے گی اور ہمارے سر ہو جائے گا۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
ہاں ۔۔ آزمانے میں کیا حرج ہے ۔ ہوسکتا ہے یہ بوڑھیاں ہمارے لیئے واقعی بتیسی لا ہی دیں ۔ مگر وہ اپنی ہی بتیسیاں ہمیں ٹِکانےنہ لگ جائیں اگر ایسا ہوا تو کام کیسے چلے گا ۔ اب ہمارا منہ چھوٹا اور اُن کا بڑا ۔۔۔ یہ فِٹ کیسے ہوگی ۔ :wink:
 
چلو اس بہانے ان کا چٹور پن تو ختم ہوگا۔
۔۔۔۔۔ویسے تبھی ہم بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں منھ کے سائز کی وجہ سے :roll:
 
Top