تعارف خوش آمدید حجاب

رضوان

محفلین
اوہو کچھ تو حجاب کرو سارے بڈھوں نے یہاں آکر چراند مچادی ہے۔ میں بھی کہوں کہ یہ حجاب بہت ہی خوش نصیب ہیں کہ ان کی خوشامد سات صفحوں تک پھیل گئی۔ اب پیغامات پڑھے تو عقدہ کھلا کہ یہ تو کہانی ہی کچھ اور ہے۔ نئی آنے والی رکن جو مارے حجاب کے خود کچھ نہیں بول رہی اس کی جگہ پر قبضہ کر کے دھما چوکڑی مچا رکھی ہے۔ کیسا زمانہ آگیا ہے؟ قربِ قیمت کے آثار ہیں!
 
بڑا انتظار تھا تمہارا رضوان ، صد شکر کہ بوڑھوں کا ٹولہ پورا ہوگیا اور دو گنتے گنتے پانچ پورے ہوگئے۔

قرب قیامت تو نہیں مگر یہ قربِ قیمت کی بڑی آرزو ہے ، کہاں کیسے اور کس طرح میسر ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تین کو تو مجھے پتہ ہے۔ یہ باقی دو کون ہیں؟ ان کا تعارف تو کروا دیں، ایسا نہ ہو کہ نادنستگی میں ان کی شان میں کوئی گستاخی ہو جائے۔
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
آپ نے ماوراء سے کہا کہ باتیں‌کرنا ان کی صنف کا کام ہے۔ تو میں‌ سوچ رہا تھا کہ محب علوی صاحب کس صنف سے تعلق رکھتے ہیں‌ :) جو جواب ملا مجھے اپنے ذہن سے، اس سے تو محب علوی صاحب بیچارے ہی لگے :lol:
قیصرانی

زبردست منصور! آپ کا ذہن ماشاءاللہ کافی ہے۔ :wink: :p
 

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
بڑا انتظار تھا تمہارا رضوان ، صد شکر کہ بوڑھوں کا ٹولہ پورا ہوگیا اور دو گنتے گنتے پانچ پورے ہوگئے۔
دیکھ لو رضوان ۔۔۔ تمہارے آنے سے پہلے دو تھے ۔۔ تمہارے آنے کے بعد یک بہ یک پانچ ہوگئے ہیں ۔ محب نے تمہاری بزرگی میں کہیں کچھ زیادہ اضافہ تو نہیں کر دیا ہے ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
معلومات کی شروعات ہی بتیسی ہی سے شروع ہوتی ہے اور آپ شمشاد بھائی ۔۔۔ اُسی کو چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں ۔ :wink:
 

حجاب

محفلین
یہ ہو کیا رہا ہے یہاں :shock: ویسے واقعی سچ ہی ہے بوڑھے لوگ بہت بولتے ہیں خوامخواہ وہ بھی ۔
شکر ہے صنفَ نازک پر سے زیادہ بولنے کا الزام تو ہٹا یہ دھاگہ دیکھ کر :)
 

شمشاد

لائبریرین
ان بوڑھوں کا بولنا کسی کام تو آیا کہ اسی بہانے حجاب کو حجاب آیا اور وہ واپس تو آئیں۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:
یہ ہو کیا رہا ہے یہاں :shock: ویسے واقعی سچ ہی ہے بوڑھے لوگ بہت بولتے ہیں خوامخواہ وہ بھی ۔
شکر ہے صنفَ نازک پر سے زیادہ بولنے کا الزام تو ہٹا یہ دھاگہ دیکھ کر :)

lol۔ حجاب۔ میں تو کئی بار کہہ چکی ہوں کہ اب یہ الزام ختم ہو جانا چاہیے کہ خواتین زیادہ بولتی ہیں۔ پر یہ بوڑھے ہیں کہ یہ بات ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں۔
اب سوچو بڑھاپے میں جب منہ میں بتیسی نہ ہو تو بندہ اتنی باتیں کرتا ہوا کیسا لگتا ہو گا۔ :p :wink:
 
Top