خیر نال آ، تے خیر نال جا

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
قیصرانی پشتو مای ایک کہاوت ھے

رور ہ خور جنگ اوکہ، کم عقلو پے باور اوکو

بھائی اور بہن میں لڑائی ہوگئی، ناسمجھ نے سچ سمجھ لیا

مجھے تو آپ نے کلین بولڈ قرار دے دیا تھا، اس کے متعلق کیا خیال ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
قیصرانی پشتو مای ایک کہاوت ھے

رور ہ خور جنگ اوکہ، کم عقلو پے باور اوکو

بھائی اور بہن میں لڑائی ہوگئی، ناسمجھ نے سچ سمجھ لیا
ویسے ایسی ساری کہاوتیں پشتو بولنے والوں کے لئے ہی کیوں؟(پشتو کہاوت پشتو والوں‌کے لئے)
بے بی ہاتھی

اگر اس کو اصول مان لیا جائے تو پھر اردو کہاوتیں اردو بولنے والوں کے لیے، انگریزی کہاوتیں انگریزوں کے لیے، علٰی ھذا۔۔۔۔
یہی کہنا چاہتے ہیں آپ۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
سوات اب سٹیٹ نہیں رہا،،

ویسے ایک رکشہ پار یہ بھی لکھاا تھا،،،

کبھی آؤ نا ھمارے گھر

سٹیٹ تو نہیں رہا، لیکن ابھی بھی بڑے گیٹ سے اندر جاتے اور باہر آتے گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہیں۔ ہے کہ نہیں؟

اب وہ زمانہ لد چکا۔ ایسی کوئی بات نہیں۔۔ یہ اور بات ہے کہ خراب سڑکوں کی وجہ سے سیاح بہت کم آتے ہیں سوات۔

اب تو سڑکوں پر شہزادیوں کا راج ہے۔تقریباّ ہر ٹرک کے بیچھے لکھا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔

سوات کی شہزادی جی ٹی روڈ پر :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اچھی بات نہیں ہے جوجو کہ سوات کی شہزادیاں جی ٹی روڈ پر بھاگتی پھر رہی ہیں۔
:wink:
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ

خوشحال خان خٹک کا ایک شعر یاد دلا دیا

دَ دے بزم د میلس تاؤدہ پَہ ما دی
ھم ساقی ھم شراب ھم پیمانہ یم
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ،شکریہ

خوشحال خان خٹک کا ایک شعر یاد دلا دیا

دَ دے بزم د میلس تاؤدہ پَہ ما دی
ھم ساقی ھم شراب ھم پیمانہ یم

جوجو اس کا مطلب بھی تو لکھو اردو میں کہ یہ اردو کی محفل ہے۔

(پہلے میں سمجھتا تھا کہ پشتو بہت مشکل زبان ہے لیکن یہاں آ کر پتہ چلا کہ یہ تو آسان ہے ملیالم بہت مشکل ہے۔)
 

جیہ

لائبریرین
مطلب آسان ہے مھر خود ستائش کے زمرے میں آتا ہے یہ شعر تو صرف اسی خاطر ترجمہ نہیں لکھا۔۔۔۔۔۔۔ مگر آپ کی خواہش ہے تو لکھ ہی دیتی ہوں ترجمہ۔۔۔


دَ دے بزم د میلس تاؤدہ پَہ ما دی
ھم ساقی ھم شراب ھم پیمانہ یم

ترجمہ: اس بزم کی رونق مجھ سے ہے کہ، خود ہی ساقی، خود ہی شراب اور خود ہی پیمانہ ہوں :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب جوجو

تو اب واپس عنوان کی طرف نہیں تو زکریا بھائی ڈانٹیں گے۔

آج کوئی نئی چیز نہیں دیکھی کیا یا آج باہر ہی نہیں گئی؟
 

جیہ

لائبریرین
کم ہی نکلتی ہوں گھر سے، شاید مہینے میں ایک دو بار۔ مگر جب بھی نکلتی ہوں مشاہدہ کرتی ہوں کہ کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔

ایک رکشے پر لکھا تھا۔۔۔۔

شل پہ لالی پورے، دا یؤ پے د بنگڑو


محبوب پر ویسے بھی 20 روپے کا قرضہ ہے، یہ ایک روپیہ(قرضہ) میرے لئے چوڑیوں کا اور سہی۔
 
ایک ٹرک کے پیچھے لکھا تھا پنجابی میں

“ گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی “

ترجمہ:
گاڑی جا رہی ہے چھلانگیں مارتی ہوئی۔ (اردو میں احترام کا عنصر اتنا شامل ہے کہ کئی دفعہ ترجمہ کرتے ہوئے سارا لطف جاتا رہتا ہے) :)
 

شمشاد

لائبریرین
اس دفعہ پاکستان جا کر میں نے کچھ دن سڑکوں پر ہی گزارنے ہیں

ہاتھ میں کاپی پنسل اور ہر گاڑی کے پیچھے لکھے ہوئے الفاظ لکھ کر لے آنے ہیں
 

رضوان

محفلین
بھانت بھانت کی عبارتیں اسی لیے تو جمع کر رہے ہیں کہ یار لوگ آئندہ سڑکوں پر ٹرکوں پر لکھے جملہ “دیوانات“ کی نقل کرتے نظر آئیں اور ٹرکوں رکشوں والے گزرتے ہوئے سلام کے ساتھ قائداعظم بھی پیش کریں۔ یہ سمجھ کر کہ اب منتھلی اسی بابو کو دینی ہے حوالدار صاحب کا آدمی ہے۔ :lol: (اور پھر اصلی پولیس کا چھاپہ پڑ جائے۔ جب پیسے نہیں پہنچیں گے تو وہ تو تلاش کرلیں گے نا کہ لیکج کہاں ہے پھر :beating: )
 

شمشاد

لائبریرین
سارا پلان پہلے ہی آؤٹ ہو گیا، اب کوئی اور منصوبہ بنانا پڑے گا

لگتا ہے ادھر بھی کوئی مخبر موجود ہے، پہلے اس کو تلاش کر لوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پنڈی اور اسلام آباد کی اکثر بسوں میں آپ کو یہ شعر لکھا ملے گا :

کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا
اے گستاخ اکھیں کتھے جا لڑیاں
 
Top