داخلے شروع: روبی آن ریلس ٹیوٹوریل کلاسیز

برادرم عمران قصوری سلام مسنون!

ان دنوں کچھ جاوا اسکرپٹ کے مسائل ہیں مستعمل ٹیمپلیٹس میں۔ غالبا کسی تجربے کی نذر ہو گئے ہیں امید ہے جلدی ہی بحال ہو جائیں گے۔ اس وجہ سے شاید آپ کو ذاتی پیغام بھیجنے میں مسئلہ در پیش ہو۔ پر آپ اپنے ذاتی پیغامات کے نظام مین جائیں اور وہاں نیا پیغام شروع کریں۔ وصول کنندہ کے نام کی جگہ صرف "ابن" لکھیں اور تھوڑا سا وقف کریں انشاء اللہ آپ کو ابن سعید لکھا ہوا مل جائے گا۔ بس اسے منتخب کر لیں اور پھر پیغام لکھ کر ارسال کر دیں۔ ذاتی پیغام میں ان شاء اللہ آپ کو اپنا برقی پتہ لکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

ویسے بھی محفل کے قواعد کے پیش نظر برقی پتے پبلک بیغام میں شامل کرنے کی ممانعت ہے۔ ابھی آپ کے پیغامات کی تعداد کم ہے اس لئے بھی کچھ پابندیاں ہوں گی۔ پھر بھی آُ مجھے ذاتی پیغام ارسال کر سکیں گے۔

واضح رہے آپ کی درخواست تب تک قابل غور نہ ہو گی جب تک کہ یہ ذاتی پیغام کے ذریعہ نہ آئے۔

والسلام
 
Raheel Anjum

محفلین
بھإئی صاحب داخلہ فارم آپ کے کس ذپ پر بھیجنی ہے۔ ویسے میں نے ہاٹ میل والے ایڈریس پر ڈاخلہ فارم بھیجا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بھإئی صاحب داخلہ فارم آپ کے کس ذپ پر بھیجنی ہے۔ ویسے میں نے ہاٹ میل والے ایڈریس پر ڈاخلہ فارم بھیجا ہے۔

ذپ سے مراد ذاتی پیغام ہے۔ آپ ذاتی پیغامات کے نظام میں جا کر ابن سعید کو پیغام ارسال کر دیں جس میں مطلوبہ معلومات موجود ہوں۔

بھائی یہ کلاس کا کب آغاز ہوگا

کورس جلد ہی شروع ہو جائے گا، آپ اس بارے میں بے شک کچھ پڑھنا شروع کر سکتے ہیں۔ :)
 
Raheel Anjum

محفلین
ذپ سے مراد ذاتی پیغام ہے۔ آپ ذاتی پیغامات کے نظام میں جا کر ابن سعید کو پیغام ارسال کر دیں جس میں مطلوبہ معلومات موجود ہوں۔
نبیل بھإی !ذاتی پیغام کے نظام میں کیسے جانا ہے۔ میں نے ابن سعید صاحب کے نام کو کلک کیا تو اس میں آپشن ہے کہ ابن سعید کو ذاتی پیغام ارسال کریں لیکن اس آپشن کو سیلیکٹ کرنے کے باوجود ذاتی پیغام کی ونڈو نہیں کھلی۔ اسی طرح ابن سعید صاحب کے ذاتی صفحے پر جا کر بھی send message کی آپشن سے ذاتی پیغام کی آپشن ظاہر تو ہوتی ہے لیکن اس کو سیلیکٹ کرنے پر کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ اگر ذاتی پیغام بھیجنے کا کوئی اور طریقہ ہے وہ مجھے معلوم نہیں ہے۔ وضاحت کر دیں۔:confused:
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی، بد قسمتی سے یہ آپشنز کام نہیں کر ہی ہیں، البتہ اگر آپ فورم کے صفحے کے اوپر بائیں جانب ذاتی پیغامات کے ربط پر کلک کریں تو اس سے بھی آپ کو اپنا ان باکس نظر آ جائے گا اور یہاں سے آپ ذاتی پیغامات ارسال کر سکیں گے۔
 
شکریہ نبیل بھائی! میں نے ذاتی پیغام ارسال کر دیا ہے

سلام مسنون!

میں کچھ خاص مصروفیات کے چلتے کل رات سے ہی محفل میں نہ آ سکا۔ میں نبیل بھائی کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے آپ احباب کے سوالات کی مناسب ترین انداز میں وضاحت کی ہے۔

کورس کی شروعات جلد از جلد کر دی جائے گی۔ اس سے پہلے کچھ انتظامی امور کو لیکر فیصلے لینے ہیں جس کے باعث تھوڑا سا وقت درکار ہے۔

اس کورس کا دورانیہ کم و بیش 3 ماہ ہوگا ان شاء اللہ۔ جس کے بعد ایک عدد فائنل پروجیکٹ تیار کرنا ہر رکن پر واجب ہوگا۔ بغیر پروجیکٹ مکمل کئے سرٹیفیکیٹ نہیں دیا جا سکے گا۔ اس لئے اسے پوری سنجیدگی سے سیکھنے کی کوشش کیجئے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے متعلقہ دھاگے دیکھتے رہئے۔

برادرم راحیل انجم صاحب آپ نے اپنا ای میل فارم میں شامل نہیں کیا ہے۔ ہم غیر مکمل فارم قبول کرنے سے قاصر ہیں۔ خواہش مند ہیں تو از راہ مہربانی نئے سرے سے مکمل فارم ارسال کیجئے۔

والسلام
 
ہائیں جی سرجی میں کچھ سمجھا نہیں میرا نام ہاتھ لگ گیا ہے کیا مطلب؟؟ خدا خیر ہی کرے:cry:

بھئی محٍل پر آپ کی کنیت اس طرح ذہن نشین ہو چلی تھی کہ آپ کے اصلی نام کی کبھی پروا ہی نہ ہوئی۔ پر اس سلسلے میں معلوم ہو گیا۔
 
چاند بابو

محفلین
بھئی محٍل پر آپ کی کنیت اس طرح ذہن نشین ہو چلی تھی کہ آپ کے اصلی نام کی کبھی پروا ہی نہ ہوئی۔ پر اس سلسلے میں معلوم ہو گیا۔
اچھا اب سمجھا ورنہ میری تو سٹی ہی گم ہو گئی تھی کہ شاید آپ خفیہ والے ہیں اور میرا پتہ چل گیا ہے۔
 
اظفر

محفلین
aa.jpg
 
Raheel Anjum

محفلین
سلام مسنون!

میں کچھ خاص مصروفیات کے چلتے کل رات سے ہی محفل میں نہ آ سکا۔ میں نبیل بھائی کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے آپ احباب کے سوالات کی مناسب ترین انداز میں وضاحت کی ہے۔

کورس کی شروعات جلد از جلد کر دی جائے گی۔ اس سے پہلے کچھ انتظامی امور کو لیکر فیصلے لینے ہیں جس کے باعث تھوڑا سا وقت درکار ہے۔

اس کورس کا دورانیہ کم و بیش 3 ماہ ہوگا ان شاء اللہ۔ جس کے بعد ایک عدد فائنل پروجیکٹ تیار کرنا ہر رکن پر واجب ہوگا۔ بغیر پروجیکٹ مکمل کئے سرٹیفیکیٹ نہیں دیا جا سکے گا۔ اس لئے اسے پوری سنجیدگی سے سیکھنے کی کوشش کیجئے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے متعلقہ دھاگے دیکھتے رہئے۔

برادرم راحیل انجم صاحب آپ نے اپنا ای میل فارم میں شامل نہیں کیا ہے۔ ہم غیر مکمل فارم قبول کرنے سے قاصر ہیں۔ خواہش مند ہیں تو از راہ مہربانی نئے سرے سے مکمل فارم ارسال کیجئے۔

والسلام
برقی پتہ فارم میں شامل کر دیا ہے۔ اصل میں چونکہ یہ انگریزی میں لکھنا تھا تو میں نے یہ سوچ کر کہ پہلےفارم کا اردو والا حصہ پر کر لوں پھر اسے لکھوں گا۔ اس وقت اسے چھوڑ دیا لیکن بعد میں یہ چیز ذہن سے نکل گئی کہ برقی پتہ ابھی لکھنا باقی ہے۔امید ہے غلطی معاف فرمائیں گے:cool: اور کورس میں شامل کریں گے۔
 
برادرم راحیل انجم صاحب آپ کی مکمل درخؤاست موصول ہو گئی ہے۔

متن لکھتے ہوئے اردو اور انگلش میں سویچنگ کے لئے Ctrl + Space کا ستعمال کریں
 
برادرم مبشر علی آپ کی درخواست نامکمل ہے اس لئے قابل توجہ نہیں ہے۔ اگر 5-6 سطروں کی درخواست مکمل نہیں بھری جاسکتی تو آپ سے اسائنمینٹ کے تکمیل کی کیا امید کی جائے۔

مجھے لگتا ہے کہ کچھ احباب اس کورس کو بس یوں ہی ہلکے پھلکے انداز میں لے رہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو مزید کچھ کہنا ہی بیکار ہے۔ خیر!
 
اظفر

محفلین
السلام علیکم
کل اردو محفل کے گرو یعنی سرور سے رابطہ بحال نہیں ہو رہا تھا ۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے ڈیٹا بیس مٰیسر نہیں اسلیے میں اپنا برقی خط نہیں بھیج ۔ آج ارسال کر رہا ہون امید ہے ترسیل کے اچھے نظام کی وجہ سے آج ہی آپ کو مل جاے گا ۔ رب راکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر ایک مسئلہ ہے ۔ ذاتی پیٍغام کیلیے پاپ اپ ونڈو کھل رہی ہے اس میں بس لکھنے کا آپشن ہے خط بھیجنے والا کوی بٹن نہیں‌ہے مجھے ا سکی سمجھ نہیں آرہی براے مہربانی مجھے کوئی سمجھا دے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اسی پاپ اپ میں نیچے سکرول کریں، وہاں میسج بھیجنے کی آپشن بھی مل جائے گی۔
 
Top