داخلے شروع: روبی آن ریلس ٹیوٹوریل کلاسیز

برادرم اظفر صاحب آپ کی درخواست موصول ہو چکی ہے۔

پیغام بھیجنے کے پاپ اپ میں نیچے کی طرف پیغام بھیجنے اور اس کا مشاہدہ کرنے کے بٹن دستیاب ہیں۔ آپ اسکرال کر کے دیکھیں۔

آپ کے تعارف اور دلچسپیوں کی حد تک تو اردو محفل کے بیشتر اراکین کو علم ہے۔ باقی کچھ باتیں مجھے اضافی معلوم ہوئیں۔

اردو لنک پر چیٹ روم کے حوالے سے آپ کی پر خلوص دعوت پر آپ کا شکر گزار ہوں۔ پر میں معذرت خواہ ہوں کہ دو تین قباحتوں کے چلتے چیٹ روم کے بجائے فورم کا انتخاب بہتر لگتا ہے۔ اول تو یہ کہ سبھی احباب بیک وقت موجود نہیں ہو سکتے۔ دوئم یہ کہ میرے پاس خود اتنا وقت نہیں کہ کسی مخصوص وقت پر دستیاب رہ سکوں۔ سوم یہ کہ بیک وقت ایک شخص 25-30 لوگوں کو جواب نہیں لکھ سکتا۔ اس کے بنسبت فورم میں چیزیں آرکائیو کی جا سکتی ہیں۔ اور لیکچر کو کوئی بھی کبھی بھی پڑھ سکتا ہے نیز اس پر باقاعدہ ہفتوں ڈسکشن کر سکتا ہے۔
 
اچھا تو اب یہ نو عمر بوڑھا استاد اور عزت مآب تک ہو گیا۔ وہ بھی ۔۔۔۔۔ خیر چھوڑیے۔

برادرم محمد عویدص آپ کی درخواست موصول ہو چکی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی قیصرانی بھیا آپ کا فارم موصول ہو گیا۔ پر اتنے دنوں کہاں غائب رہے آپ؟

میں‌آپ کے سامنے ہوں۔ بس بندہ سست ہوں دوسرا وائی فائی کا مسئلہ رہتاہے تیسرا یہ بھی کہ میرا علاقہ عن قریب تھری جی پلس میں کنورٹ ہو رہا ہے۔ اس کے بعد ٹینشن ناٹ
 
اوہ زبردست!

قیصرانی بھائی ہم تو 2.5 جی میں تڑپ رہے ہیں۔ خیر وائی فائی کے مزے لینے کے لئے گھر میں چھوٹا سا وائرلیس راؤٹر لگا رکھا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس ٹو جی میں تو پانچ کے بی کا ٹرانسفر ریٹ ہے۔ تھری جی میں کچھ فرق پڑ جاتا ہے اور تھری جی پلس میں ایک میگا بٹ عموماً۔ مگر موسم جیسا کہ ابھی برف کا طوفان چل رہا ہے، سپیڈ مزید کم ہو گئی ہے :(
 
برادرم ایقان سلام مسنون!

آپ کا فارم فارمیٹ سے خارج اور کئی قسطوں میں ہونے کے باعث‌ ناقابل توجہ ہے۔
 
برادرم ٹیپو سلطان!

آپ کی درخواست موصول ہو چکی ہے۔ پر اس میں آپ نے ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔ بہتر ہوگا اگر پھر سے مکمل فارم ارسال کر دیں۔ نیز جوابات تحریر کرتے ہوئے سوالات کو حذف نہ کرین بلکہ خالی ۔۔۔۔۔۔۔ کی خانہ پری کریں۔

والسلام
 

قیس

محفلین
داخلہ

داخلہ فارم
----------------------------------------

نام:شہزاد منور
ای میل:[حذف، یہ ذاتی پیغام میں بھیجتے تو زیادہ بہتر رہتا](یہ کورس میں شامل سبھی اراکین کو نظر آئے گا اس لئے چاہیں تو ذاتی برقی پتے کے بجائے کوئی دوسرا استعمال کر لیں)
ہوم پیج یا بلاگ (اگر کوئی ہو) ---------
عموماً کون سا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں؟ ونڈوز (ونڈوز/لینکس/میک)
کون کون سی پروگرامنگ زبانوں سے واقف ہیں؟ ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس، ایکشن سکرپٹ-
ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس سے کس قدر واقفیت ہے؟ کافی بہتر تجربہ ہے
ڈاٹابیس سے کس قدر واقفیت ہے؟عمومی
ہر ہفتے اس کورس کو کتنا وقت دے سکیں گے؟توریبا 30 گھنٹے
کوئی مشورہ/سوال (اگر چاہیں تو) ------------

------------------------------------

کورس اسٹرکچر وغیرہ کی مزید تفصیلات کے لئے اس ربط پر نگاہیں جمائے رکھیں۔

والسلام!
 
برادرم قیس سلام مسنون!

محفل میں ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ فارم یہاں قابل قبول نہیں‌ہے۔ آپ اسے ذآتی پیغامات کے نظآم کا استعمال کرتے ہوئے مجھے ارسال کریں۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بتائیں۔

اور ہاں آپ محٍل میں نئے نئے وارد ہوئے ہیں۔ تو اپنا تعارف کرائیں۔ اس کام کے لئے تعارف کے زمرے میں‌جا کر ایک نیا دھاگہ کھول لیں۔
 

زبیر حسین

محفلین
جناب میں نے آخر میں بیٹھنے کی بات کی تھی اور آپ نے تو مجھے نظر انداز ہی کر دیا،یا آپ کو میری درخواست ہی موصول نہیں ہوئی؟:(
 
Top