دال سے دلیم اور بھہ سے بھتہ خور

باباجی

محفلین
مجھے کوئی اس سوال کا جواب دیگاکہ
اتنے طویل عرصے بعد ہی یہ خیال کیوں کر آیا کہ لفظ "حلیم" کو کسی ڈش کے لیئے استعمال کرنا
نافرمانی کے زمرے میں آتا ہے
کیا آج سے پہلے نہیں آتا تھا
یا کسی "عالم" کو الہام ہوا ہے اس بارے میں
 
یوسف-2

محفلین
99 ناموں میں تو حلیم کا کوئی ذکر نہیں

(١) الرحمن(٢) الرحیم(٣) الملک(٤) القدوس(٥) السلام(٦) المومن(٧) المہیمن(٨) العزیز(٩) الجبار(١٠) المتکبر(١١) الخالق (١٢) الباری (١٣) المصور(١٤) الغفار(١٥) القہار(١٦) الوہاب(١٧) الرزاق(١٨) الفتاح(١٩) العلیم(٢٠) القابض (٢١) الباسط(٢٢) الخافض (٢٣) الرافع(٢٤) المعز(٢٥) المذل (٢٦) السمیع(٢٧) البصیر(٢٨) الحکم(٢٩) العدل (٣٠) اللطیف(٣١) الخبیر(٣٢) الحلیم (٣٣) العظیم(٣٤) الغفور (٣٥) الشکور(٣٦) العلی (٣٧) الکبیر (٣٨) الحفیظ(٣٩) المقیت (٤٠) الحسیب(٤١) الجلیل (٤٢) الکریم(٤٣) الرقیب (٤٤) المجیب (٤٥) الواسع(٤٦) الحکیم (٤٧) الودود (٤٨) المجید (٤٩) الباعث (٥٠) الشہید (٥١) الحق(٥٢) الوکیل(٥٣) القوی (٥٤) المتین(٥٥) الولی (٥٦) الحمید (٥٧) المحصی (٥٨) المبدی (٥٩) المعید (٦٠) المحی (٦١) الممیت (٦٢) الحی (٦٣) القیوم(٦٤) الواجد (٦٥) الماجد (٦٦) الواحد (٦٧) الاحد (٦٨) الصمد (٦٩) القادر(٧٠) القتدر (٧١) المقدم(٧٢) المؤخر(٧٣) الاول (٧٤) الآخر(٧٥) الظاہر(٧٦) الباطن (٧٧) الوالی (٧٨) المتعال (٧٩) البر(٨٠) التواب(٨١) المنتقم(٨٢) العفو (٨٣) الرؤوف(٨٤) مالک الملک(٨٥) ذوالجلال والاکرام(٨٦) المقسط(٨٧) الجامع(٨٨) الغنی (٨٩) المغنی (٩٠) المانع(٩١) الضار(٩٢) النافع (٩٣) النور (٩٤) الہادی (٩٥) البدیع (٩٦) الباقی (٩٧) الوارث (٩٨) الرشید (٩٩) الصبور۔

عبد الحلیم ایک بہت معروف نام ہے جیسے عبد الحلیم شررایک معروف ادیب تھے۔
 
باباجی

محفلین
کتنے مزے کی بات ہے کہ
اس گستاخانہ نام کی وجہ سے چلنے والی "حلیم" کی دکانیں کامیابی سے چل رہی ہیں
ان پر اب تک عذاب نازل نہیں ہوا
 
یوسف-2

محفلین
میرے بھائی اگر کسی کا شکریہ ادا کرنا ہو تو کیا۔۔ یہ لفظ ٹھیک ہے؟ " مشکور ہوں"
سلیمان برادر! یہ ”غلط العام“ ہے۔ (”غلط العام“ اور ”غلط العوام “ دو الگ الگ اصطلاحات ہیں) شکریہ ادا کرنے والا ”شاکر“ اور جس کا شکریہ ادا کیا جائے وہ ”مشکور“ کہلاتا ہے ، جیسے عابد، عبادت کرنے والا اور جس کی عبادت کی جائے، وہ معبود کہلاتا ہے۔ اردو کے اساتذہ (برادرم عاطف بٹ متوجہ ہوں:) ) کے مطابق ایسے موقع پرمیں آپ کا ”ممنون ہوں“ کہنا زیادہ فصیح ہے۔ لیکن یہاں چونکہ کوئی ”دینی مسئلہ“ نہیں ہے لہٰذا اگر غلط طور پر ہم ”مشکور ہوں“ بھی کہتے رہیں تو کہتے رہیں۔ :D
 
رب اللہ تعالیٰ کا ایک مشہور صفاتی نام ہے لیکن اسی رب کے کلام یعنی قرآن کریم میں ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے عام انسانوں کیلئے بھی یہی لفظ استعمال کیا ہے۔۔اس پر کیا کہیں گے؟ بہتر ہوگا کہ آپ شرک یا بے ادبی کے بارے میں اپنے تصورات کی تصحیح کرلیں کیونکہ انکی زد سے تو کوئی محفوظ نہیں رہا
آپکے جواب کا انتظار ہے محترم یوسف ثانی صاحب
 
سلیمان برادر! یہ ”غلط العام“ ہے۔ (”غلط العام“ اور ”غلط العوام “ دو الگ الگ اصطلاحات ہیں) شکریہ ادا کرنے والا ”شاکر“ اور جس کا شکریہ ادا کیا جائے وہ ”مشکور“ کہلاتا ہے ، جیسے عابد، عبادت کرنے والا اور جس کی عبادت کی جائے، وہ معبود کہلاتا ہے۔ اردو کے اساتذہ (برادرم عاطف بٹ متوجہ ہوں:) ) کے مطابق ایسے موقع پرمیں آپ کا ”ممنون ہوں“ کہنا زیادہ فصیح ہے۔ لیکن یہاں چونکہ کوئی ”دینی مسئلہ“ نہیں ہے لہٰذا اگر غلط طور پر ہم ”مشکور ہوں“ بھی کہتے رہیں تو کہتے رہیں۔ :D
جی آپ اسی طرف آ گئے جس طرف میں لانا چاہتا تھا۔۔۔ آپ نے اچھی تشریح کی ہے۔۔۔ مگر یہ لفظ اردو اصطلاح میں صحیح ہے۔۔ یہیں سے آپ بات سمجھ سکتے ہیں۔ اگر کوئی اردو کا ٹیچر ہو تو وہ بھی ہماری اصلاھ کر سکتے ہیں۔۔۔ بات دینی مسئلہ کی نہیں ہوتی۔۔ زبان کی ہوتی ہے۔۔ بہت سے الفاظ اگر عربی میں کسی اور اصطلاح میں استعمال ہوتے ہیں تو اردو میں کسی اور میں۔۔۔۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جس طرح دال دلیہ سے بنا ”دلیم“ آپ کے لئے اتنا ”مقدس اور محترم“ ہے کہ اس کا غلط العام نام (جو اللہ تبارک تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے ) کو تبدیل کرنے پر آپ اس قدربرہم ہورہے ہیں، اسی طرح بہت سے مسلمانوں کے نزدیک اللہ اور اس کے 99 صفاتی نام بھی بہت مقدس و محترم ہیں۔ انہیں بھی ان ناموں کو کھانے پینے یا دیگرمعمولی چیزوں کے لئے استعمال کرنے پر سخت ”اعتراض“ ہے۔ :) ۔
اگر آپ اردو زبان و ادب سے بخوبی واقفیت رکھتے ہوں تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس زبان میں ”شعائر اسلامی سے جڑے“ بہت سے الفاظ کی ”بے توقیری“ کے لئے ”بے دین ادباء و شعراء“ نے دیدہ و دانستہ انہیں حقیر اور ادنیٰ سے منسوب کرکے مشہور کردیا ہے تاکہ ہم جیسے عاشقانِ اردو نادانستہ طور پرہی سہی ”اردو زبان و ادب“ کو شعائر اسلامی پر ترجیح دنے میں کوئی مضائقہ نہ سمجھیں۔ :)
انسان ہونے کے ناتے کبھی کوئی برہم ہوتا ہے تو کبھی کسی کو پیار آتا ہے ۔۔۔ سو ہم بھی برہم ہوگئے آپ ناراض نہ ہوں :)
اب اپنی سنایئے!

ہم نے لفظ "یوسف ثانی" پر بھی اپنے جذبات کا اظہار کر دیا تھا:
اگر میں بھی اسی طرح کے مولویوں کا رویہ اپناؤں تو
لفظ "یوسف ثانی" پر گرفت کر سکتا ہوں ۔۔۔ یوسف ثانی کا مطلب ہمیشہ سے یہی ہے کہ ایک یوسف تو اللہ کے پیغمبر تھے یہ وہ تو نہیں لیکن صفات و ذات کے اعتبار سے اس کا ثانی ہے ۔۔ یعنی اسی جیسا ہے۔ یا اسی کا ہم پلہ ہے۔
کیا یہ شرک فی النبوت نہیں ہوگا۔۔ کیا اپنے آپ کو کسی نبی کا ہم پلہ سمجھ لینا نہیں ہوگا لیکن نہیں ایسا ہرگز نہیں ۔۔۔ یہ ایک جاہلانہ بات ہوگی ۔۔ جو کو حلیم کو دلیم کہنے پر اصرار کرنے والا مولوی ہی کر سکتا ہے۔
اردو ادب میں اور شاعری میں ہمیشہ لفظ "یوسف ثانی" کو کسی کے "حسن و جمال" کو مبالغہ آمیز انداز میں بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس میں ہرگز شک فی النبوت کا احتمال نہیں لہذا یوسف ثانی بے غم رہیں میں کوئی ایسا فتوا نہیں دونگا ۔۔۔ اور یوسف ثانی آپ تو خوبصورت بھی ہیں ما شأ اللہ :)

اس اظہار خیال پر نہ تو آپ کو پیار آیا۔ اور نہ ہی آپ درہم برہم ہوئے ۔۔۔ میرا مطب ہے ۔۔ اردو ادب میں "کانوں پر جوں تک نہ رینگنے" والا محاورہ کام آگیا۔۔ اسی کو کہتے ہیں اسلام کی من پسند تشریحات ۔۔۔ اپنے نام پر اعتراض ہو تو ۔۔۔ گویا جیسے پڑھا سنا ہی نہیں ۔۔۔ ہضم ہوگئی بات ۔۔۔ جیسے کراچی کی گلیوں میں پکنے والی لذیذ دلیم کا بھرا ہوا ڈونگا اپنی ملائمت اور حلیمی کی وجہ سےکسی بھتہ خور مولوی کی بھاری بھرکم توند میں بلا تکلف داخل ہو گیا ہو :) اور اگر دوسرے پر اعتراض کرنا مقصود ہو تو اس کے لیے خوئے بد را بہانہ بسیار کی مصداق ہزاروں حیلے بہانے ہیں ۔ ان فتوا بازوں سے کہیئے گا کا وہ اردو ادب پر ہی کیا موقور عربی اور فارسی ادب کو بھی ایسی خرافات سے پاک کریں بلکہ تمام الفاظ کے نئے معانی لکھ دیں۔
بھائی کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ
اللہ کا نام حلیم کیوں ہے
اللہ کا نام کریم کیوں ہے
اللہ کا نام رحیم کیوں ہے
اللہ کا نام جبار اور قہار کیوں ہے
ظاہر ہے کہ اللہ کا نام رحیم اس کی صفت رحیمیت کی وجہ سے ہے اور وہ مخلوق پر رحم کرتا ہے
اور اگر کسی انسان میں بھی یہ صفت پائی جائے کہ وہ انسانوں پر رحم کرتا ہو تو اس کے لیے کوئی نیا لفظ ایجاد نہیں ہوگا
اگر اللہ سمیع ہے تو ۔۔۔۔ بہرا تو انسان بھی نہیں
اللہ کلیم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو کیا انسان گونگے ہو جائیں
یہی فرق ہے میری اور مولوی کی سوچ میں
اللہ کی سماعت لا محدود ہے ( اور جب ہم اللہ کے لیے سمیع کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو خود بخود اس کے معانی لا محدود ہو جاتے ہیں)
انسان کی سماعت محدود ہے( اور جب ہم انسان کے لیے سمیع کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو خود بخود اس کے معانی محدود ہو جاتے ہیں)
بس ۔۔۔ محدود اور ۔۔۔۔۔۔ لا محدود کا فرق سمجھ لیجئے
ساری باتیں سمجھ میں آجائیں گی
 
یوسف-2

محفلین
جی آپ اسی طرف آ گئے جس طرف میں لانا چاہتا تھا۔۔۔ آپ نے اچھی تشریح کی ہے۔۔۔ مگر یہ لفظ اردو اصطلاح میں صحیح ہے۔۔ یہیں سے آپ بات سمجھ سکتے ہیں۔ اگر کوئی اردو کا ٹیچر ہو تو وہ بھی ہماری اصلاھ کر سکتے ہیں۔۔۔ بات دینی مسئلہ کی نہیں ہوتی۔۔ زبان کی ہوتی ہے۔۔ بہت سے الفاظ اگر عربی میں کسی اور اصطلاح میں استعمال ہوتے ہیں تو اردو میں کسی اور میں۔۔۔ ۔
صد فیصد متفق
لیکن مسلمان کوئی بھی زبان استعمال کرتے ہوں، اگر انہیں ”اپنی زبان“ کا کوئی لفظ ”شعائر اسلامی“ سے ٹکراتا ہوا محسوس ہو تو انہیں اُس لفظ کو تبدیل کرنے یا ترک کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے،(زبان ایک ثانوی چیز ہے، اولیت دین کو حاصل ہے) بالخصوص اگر اس زبان کے بولنے والوں کی اکثریت مسلمانون پر مشتمل ہو۔ جیسا کہ برصغیر میں اردو کو ”مسلمانوں کی زبان“ ہی کہا اور سمجھا جاتا ہے۔
لیکن میری اس بات سے آپ کا یا کسی اور کا ”متفق” ہونا ضروری نہیں ہے اور ”معترض“ ہونا بھی غیر ضروری ہے :p
 
آپ کی بات ٹھیک۔۔ لیکن زبان علاقے کے حساب کے ہی بولی جاتی ہے۔۔ ہر لفظ کا لغوی معانی ہوتا ہے۔۔ اسی لیے اساتذہ اس کے ظاہری معانی کو نہیں دیکھتے۔۔۔۔ بلکہ صرف لغوی معانی دیکھا جاتا ہے۔۔۔
 
کوئی لفظ ”شعائر اسلامی“ سے ٹکراتا ہوا محسوس ہو تو انہیں اُس لفظ کو تبدیل کرنے یا ترک کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہونا
ابھی کل ہی کسی دھاگے میں شعائر اللہ کی بات ہورہی تھی، اس خاکسار نے عرض کیا تھا کہ قرآن مجید میں حج کے موقع پر قربانی کیلئے لیجائے جانے والے جانوروں اور انکے گلے میں لٹکائی گئی تختیوں کو بھی شعائر اللہ کہا گیا ہے۔ اس پر آپ نے از راہِ طنز فرمایا تھا کہ مسلمان کل کلاں شعائراللہ کے اس فلسفے کو استعمال کرتے ہوئے گلی گلی میں تبرکات اور آثار کو شعائر اللہ کا نام دیکر انکے اردگرد طواف اور پوجا پاٹ شروع کرسکتے ہیں۔
میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کے ایک گروہ کی خوش عقیدگیوں کو تو آپ غلو فی الدین یقیناّ سمجھتے ہی ہیں لیکن دوسرے گروہ کی بدعقیدگیوں پر بھی کبھی نظر ڈالئیے۔۔۔یعنی اگر ایک گروہ پر اگر ایک کیفیت غالب ہے جسکے تحت وہ متبرک آثار کو اللہ سے منسوب ہونے کی وجہ سے اپنی عقیدت اور احترام اور ادب کا مرکز بناتے ہیں تو دوسری طرف بھی ایک گروہ اسی "ادب واحترام " کی دُھن میں ہر چیز کو اللہ کی عظمت کے منافی سمجھتے ہوئے نیست و نابود کرنے پر تلا ہوا ہے۔۔Attitude تو وہی ہے بس سمت کا فرق ہے۔۔
وہ مولانا روم والی مثنوی کی مشہور حکایت تو آپ نے پڑھی ہی ہوگی جس میں ایک شاگرد کو ایک کے دو دو نظر آتے ہیں اور ایک آئینےکے حصول کی ظاطر جب وہ دوسرے کو چکنا چور کرتا ہے تو دونوں ہی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ بقول اکبر۔۔۔
میں نے چاہا تھا کہ کٹ جائیں جو ناقص شعر ہوں
یہ نتیجہ تھا کہ کل دیوان رخصت ہوگیا۔۔۔۔:D
 
ابھی کل ہی کسی دھاگے میں شعائر اللہ کی بات ہورہی تھی، اس خاکسار نے عرض کیا تھا کہ قرآن مجید میں حج کے موقع پر قربانی کیلئے لیجائے جانے والے جانوروں اور انکے گلے میں لٹکائی گئی تختیوں کو بھی شعائر اللہ کہا گیا ہے۔ اس پر آپ نے از راہِ طنز فرمایا تھا کہ مسلمان کل کلاں شعائراللہ کے اس فلسفے کو استعمال کرتے ہوئے گلی گلی میں تبرکات اور آثار کو شعائر اللہ کا نام دیکر انکے اردگرد طواف اور پوجا پاٹ شروع کرسکتے ہیں۔
میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کے ایک گروہ کی خوش عقیدگیوں کو تو آپ غلو فی الدین یقیناّ سمجھتے ہی ہیں لیکن دوسرے گروہ کی بدعقیدگیوں پر بھی کبھی نظر ڈالئیے۔۔۔ یعنی اگر ایک گروہ پر اگر ایک کیفیت غالب ہے جسکے تحت وہ متبرک آثار کو اللہ سے منسوب ہونے کی وجہ سے اپنی عقیدت اور احترام اور ادب کا مرکز بناتے ہیں تو دوسری طرف بھی ایک گروہ اسی "ادب واحترام " کی دُھن میں ہر چیز کو اللہ کی عظمت کے منافی سمجھتے ہوئے نیست و نابود کرنے پر تلا ہوا ہے۔۔Attitude تو وہی ہے بس سمت کا فرق ہے۔۔
وہ مولانا روم والی مثنوی کی مشہور حکایت تو آپ نے پڑھی ہی ہوگی جس میں ایک شاگرد کو ایک کے دو دو نظر آتے ہیں اور ایک آئینےکے حصول کی ظاطر جب وہ دوسرے کو چکنا چور کرتا ہے تو دونوں ہی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ بقول اکبر۔۔۔
میں نے چاہا تھا کہ کٹ جائیں جو ناقص شعر ہوں
یہ نتیجہ تھا کہ کل دیوان رخصت ہوگیا۔۔۔ ۔:D
بہت ہی خوبصورت انداز میں سمجھایا۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
اس طرح کے تو ہمارے بہت سے الفاظ شرک قرار پائیں گے۔ مثلا نماز کو لے لیجیے، یہ مجوسیوں کی عبادت کا نام تھا جسے وہ اپنی قبل از اسلام کی فارسی میں نماژ کہتے تھے، یہ اسلام سے پہلے مجوسی عبادت کے لیے مخصوص تھا، لیکن اسلام لانے کے بعد ایرانیوں نے اسی لفظ کو اسلامی عبادت کے لیے منتخب کر لیا اور غیر عرب مسلم دنیا میں اب یہی لفظ مستعمل ہے۔ اس طرح اور بہت سے 'مجوسی' الفاظ ہیں جو اسلام سے قبل بالکل الگ معنوں میں استعمال ہوتے تھے لیکن اب اسلامی سیاق و سباق میں استعمال ہوتے ہیں جیسے خدا، روزہ، یزدان، ایزد، فرشتہ، سروش، بہشت، دوزخ، سرنوشت وغیرہ۔
 
وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْعَالِمِينَ
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق (بھی) ہے اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف (بھی) ہے، بیشک اس میں اہلِ علم (و تحقیق) کے لئے نشانیاں ہیں۔
 
عسکری

معطل
مجھے کوئی اس سوال کا جواب دیگاکہ
اتنے طویل عرصے بعد ہی یہ خیال کیوں کر آیا کہ لفظ "حلیم" کو کسی ڈش کے لیئے استعمال کرنا
نافرمانی کے زمرے میں آتا ہے
کیا آج سے پہلے نہیں آتا تھا
یا کسی "عالم" کو الہام ہوا ہے اس بارے میں
مذہبی انتہا پسدی دہشت گردی فرقہ واریت قتل و غارت مسلمانوں کے خلاف جہاد بھی تو پہلے نہیں ہوتا تھا نا :whistle: صبر بھائی ایک وقت میں سانس لینا بھی خدا کی فرمانی اور نا فرمانی ہو گا بلکہ اب بھی ہے جو ان کے مذہب یا عقیدے سے اختلاف کرے مارا تو جا رہا ہے آج بھی اور کیا چاہیے ؟ خدا جسے زندہ چھوڑ دیتا ہے مذہبی جنونی اسے نہین چھوڑتے یہ خدا کا کام اپنے ہاتھ مین لے چکے :laughing:
 
عثمان

محفلین
اس طرح کے تو ہمارے بہت سے الفاظ شرک قرار پائیں گے۔ مثلا نماز کو لے لیجیے، یہ مجوسیوں کی عبادت کا نام تھا جسے وہ اپنی قبل از اسلام کی فارسی میں نماژ کہتے تھے، یہ اسلام سے پہلے مجوسی عبادت کے لیے مخصوص تھا، لیکن اسلام لانے کے بعد ایرانیوں نے اسی لفظ کو اسلامی عبادت کے لیے منتخب کر لیا اور غیر عرب مسلم دنیا میں اب یہی لفظ مستعمل ہے۔ اس طرح اور بہت سے 'مجوسی' الفاظ ہیں جو اسلام سے قبل بالکل الگ معنوں میں استعمال ہوتے تھے لیکن اب اسلامی سیاق و سباق میں استعمال ہوتے ہیں جیسے خدا، روزہ، یزدان، ایزد، فرشتہ، سروش، بہشت، دوزخ، سرنوشت وغیرہ۔
اس کا علاج بھی ہے فتویٰ بازوں کے پاس۔ وہ یہ کہ اردو زبان کی چھٹی کرا کر قومی زبان عربی قرار دے دی جائے۔ :)
 
یوسف-2

محفلین
اگر میں بھی اسی طرح کے مولویوں کا رویہ اپناؤں تو
لفظ "یوسف ثانی" پر گرفت کر سکتا ہوں ۔۔۔ یوسف ثانی کا مطلب ہمیشہ سے یہی ہے کہ ایک یوسف تو اللہ کے پیغمبر تھے یہ وہ تو نہیں لیکن صفات و ذات کے اعتبار سے اس کا ثانی ہے ۔۔ یعنی اسی جیسا ہے۔ یا اسی کا ہم پلہ ہے۔
کیا یہ شرک فی النبوت نہیں ہوگا۔۔ کیا اپنے آپ کو کسی نبی کا ہم پلہ سمجھ لینا نہیں ہوگا لیکن نہیں ایسا ہرگز نہیں ۔۔۔ یہ ایک جاہلانہ بات ہوگی ۔۔ جو کو حلیم کو دلیم کہنے پر اصرار کرنے والا مولوی ہی کر سکتا ہے۔
اردو ادب میں اور شاعری میں ہمیشہ لفظ "یوسف ثانی" کو کسی کے "حسن و جمال" کو مبالغہ آمیز انداز میں بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس میں ہرگز شک فی النبوت کا احتمال نہیں لہذا یوسف ثانی بے غم رہیں میں کوئی ایسا فتوا نہیں دونگا ۔۔۔ اور یوسف ثانی آپ تو خوبصورت بھی ہیں ما شأ اللہ :)
جب آپ جیسے دانشور نے اپنے تئیں میرے قلمی نام پر ” علمی اعتراض“ کرکے خود ہی اس اعتراض کو ”جاہلانہ“ قرار دے دیا تو اب اس باب میں مجھے اور کیا کہنا چاہئے تھا۔ کیا میں یہ کہتا کہ: واہ واہ کیا ”جاہلانہ اعتراض“ کیا ہے :p

کوئی ربع صدی قبل میں نے یہ نام دیوان غالب کے اس شعر سے (غلط یا صحیح طور پر) ”نقل“ کیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ مرزا غالب جیسے ادیب و شاعر نے اپنے ”میرزا یوسف“ کے حسن و جمال کی وجہ سے اسے ”یوسفِ ثانی“ قرار دیا تھا یا اس کی وجہ کچھ اور تھی۔ اگر آپ کو اصل وجہ معلوم ہو ہمارے علم میں ضرور اجافہ کیجئے گا :)
دی میرے بھائی کو حق نے از سرِ نو زندگی
میرزا یوسف ہے غالب! یوسف ثانی مجھے
اپنے قلمی نام ”یوسف ثانی“ کے ”وجہ انتخاب“ کا تذکرہ اسی فورم میں، مَیں پہلے ہی اس طرح کر چکا ہوں۔
ناموں کی مماثلت کا مجھے بھی ”مکرر تجربہ“ ہے۔ پہلے پہل میں اپنے ”ذاتی اور پیدائشی“ نام سے اخبارات و جرائد میں لکھا کرتا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ”میرے نام“ سے کوئی اور بھی لکھنے لگا۔ جب ”اُن“ کے لکھے پر مجھے داد ملنے لگی تو اس خیال سے کہ کہیں میرے لکھے پر انہیں ”بے داد“ نہ مل رہی ہو، ایک روزنامہ کے ادبی صفحہ پر ”مجھے ناموں سے نہ پہچان“ جیسے اک مضمون میں خود کو ”یوسف ثانی“ ڈیکلیئرڈ کردیا اور اسی قلمی نام سے فکاہیہ کالم نویسی بھی شروع کردی۔ ابھی اس نئے نام سے لکھتے ہوئے ایک عشرہ ہی گزرا تھا کہ 1994 میں روزنامہ جنگ لندن میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے اشتہار پر نظر پڑی۔ کتاب کے مصنف کی حیثیت سے ”یوسف ثانی“ کا نام لکھا دیکھ کر ”دلی مسرت“ ہوئی کہ اب میں اتنا ”مشہور“ ہوگیا ہوں کہ احباب مجھے بتلائے بغیر ”میرے نام“ کتابیں چھپوا کر اس کی تقریب رونمائی لندن میں بھی کرنے لگے ہیں۔ لیکن قبل اس کے کہ جنگ لندن سے وابستہ میرے ہم پیشہ ساتھی مجھے ”ایسی ویسی نظروں“ سے دیکھنا شروع کرتے، میں نے دل پر پتھر رکھ کر اسی اخبار میں ایک ”وضاحتی مراسلہ“ لکھ مارا کہ گو کہ میں بھی ”یوسف ثانی“ ہونے کا دعویدار ہوں اور ایک عشرے سے زائد عرصہ سے اسی نام سے لکھ رہا ہوں،اور مستقبل قریب و بعید میں اسی نام سے میری بہت کتابیں وغیرہ بھی منظر عام پر آنے والی ہیں لیکن ان ”حقائق“ کے باوجود ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اشتہار ھٰذا کے کتاب کا مصنف یہ احقر ہرگز نہیں ہے۔ اب پتہ نہیں ”وہ والے یوسف ثانی“ کدھر ہیں، یہ والا تو اِدھر آپ کے سامنے ہے۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس سلسلے میں ٖقصور امت اخبار کا بھی ہے، اُمت اخبار نے مستقل غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرکے عام لوگوں میں اپنا تاثر خراب کرلیا، اب یہ ہے کہ لوگ اُمت کا لنک دیکھ کر ہی بدک جاتے ہیں۔ خود مجھے بھی اُمت اخبار کی کسی خبر پر یقین نہیں آتا۔ گو کہ مذکورہ مضمون خبر کے ذمرے میں نہیں آتا۔

رہی بات حلیم اور دلیم کی تو اس سلسلے میں جو روایت پڑ گئی ہے اس سے اتنی آسانی سے تو جان چھوٹنی نہیں ہے۔ فرض کیجے آپ صدر میں کسی سے پوچھیں کہ یہاں دلیم کی دکان کہاں ہے تو کیا کوئی آپ کو بتا سکے گا؟ پھر جب ہمارے ہاں لوگ بڑی بڑی باتوں کو خاطر میں نہیں لاتے تو پھر یہ بات تو اُن کے لئے اتنی اہم بھی نہیں ہے۔ حلیم کا لفظ معنوی اعتبار سے بھی اس "ڈش" کے لئے ٹھیک ہی ہے۔ مجھے ذاتی حیثیت میں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں حلیم کو دلیم کہنا شروع کردوں لیکن اس سے عام رائے پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔

رہی اس دھاگے میں ہونے والی بحث تو وہ اس موضوع پر کم ہے اور پچھلے موضوعات سے زیادہ پیوستہ ہے سو یہ تو اردو محفل پر چلتی ہی رہنی ہے۔ :)
 
Top