تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
محفل اوپن کرنے پر یہاں کا ٹیگ ملا تو سوچا کہ میں بھی ایک عدد سوال کر لوں سعود بھیا اور نبیل بھیا سے۔۔۔

لائبریری کا کام کیوں بند ہے ابھی تک جب کہ اب محفل میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اس پر کام کرنا چاہیں گے۔۔۔ محفل میں ایسی ڈھیر ساری کتابیں ہیں جن پر ہم سب نے بہت محنت کی تھی وہ ابھی تک لائبریری پر پبلش نہیں ہوئی ہیں۔۔ پلیز اس پر توجہ دی جائے۔۔۔۔۔
بلا شبہ بہت محنت کی تھی۔
اور ان کا پھر کچھ پتہ نہ رہا۔

ایک مثال
توزک اردو نامی کتاب
جو سینکڑوں صفحات پر مشتمل تھی اور صرف کچھ دنوں میں ہی پوری ٹائپ ہوگئی تھی۔ وہ بھی صرف 2 لوگوں کے ہاتھوں بلکہ انگلیوں :)
 
م حمزہ

محفلین
میرے خیال سے ہندوستان میں صرف جموں و کشمیرکا ہی الگ اپنا جھنڈا ہے۔ اور کسی ریاست کے لئے نہیں۔ اس لئے باقی تمام ہندوستانیوں کے لئے کسی اور جھنڈے کی ضرورت ہی نہیں۔
 
م حمزہ

محفلین
میں ایک بات صاف کردینا چاہتا ہوں۔
نہ مجھے سیاست سے دلچسپی ہے نہ ہی اس مسئلے پر سیاست کی دکان کھولنے کا ارادہ ہے۔ میں اپنے لئے جھنڈا ڈھونڈ رہا تھا وہ نہیں ملا۔ اس لئے موقع غنیمت جانا کہ سب بزرگ اس وقت کٹہرے میں ہیں۔ وکیل کی فیس بھی بچ جائے گی۔ اس لئے پوچھنے میں حرج نہیں ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
محفل لائبریری میں مکمل کی گئی کتب کم از کم میری ذاتی لائبریری میں شامل ہیں، اس لیے یہ تو کہنا غلط ہے کہ محنت ضائع ہو گئی۔ ہاں، ان پر اردو محفل کا ٹھپہ نہیں لگا۔
کاپی رائٹ کے تحت مقید کتب کو بھی نئی کتب کے طور پر شائع کیا جا چکا ہے برقی کتابوں یا بزم اردو لائبریری میں ۔ مثال کے طور پر "آب گم" کے الگ الگ مضامین کو الگ الگ کتابوں کی شکل میں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اب کچھ رول ریورس کر لیتے ہیں۔ :)
میرا فورم پر ہندوستانی دوستوں سے سوال ہے کہ اس محفل میں ہندوستانیوں کی شرکت اس قدر کم تعداد میں کیوں ہے، جبکہ انڈیا میں اردو لکھنے اور پڑھنے والوں کی کمی نہیں ہے؟ کیا اردو محفل فورم پر پاکستان کی چھاپ زیادہ ہے؟ یہ امر اس لیے بھی حیران کن معلوم ہوتا ہے کہ محفل فورم کے روح رواں ابن سعید اور یہاں کی سب سے محترم شخصیت اعجاز اختر صاحب کا تعلق بھی انڈیا سے ہے۔ اس صورتحال کو بدلنے کے لیے کیا اقدام اٹھائے جا سکتے ہیں؟

توجہ برائے ابن سعید ، الف عین ، محمدظہیر
 
محمدظہیر

محترم اعجاز صاحب اور سعود بھائی کچھ کہیں، پھر میں کچھ اِن پُٹ دینے کی کوشش کرتا ہوں :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
فورم کی انتظامیہ میں شمولیت کے لیے آئی ٹی کا ایکسپرٹ ہونا بنیادی شرط نہیں ہے، اگرچہ یہ ایک پلس پوائنٹ ضرور ہو سکتا ہے۔ زیادہ اہمیت کمیونٹی منیجمنٹ کے پہلو کی ہے۔ البتہ ایڈمنز کے لیے بیک اینڈ سرور منیجمنٹ کا علم ہونا بہتر ہے۔ اس ربط پر فورم کی نظامت کے لیے گائیڈ لائن کے ضمن میں کچھ معلومات موجود ہیں۔ یہ اگرچہ کئی سال قبل لکھا گیا تھا لیکن ابھی بھی ان گائیڈ لائنز کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس میں ترمیم کی گنجائش یقینا ہے۔
جب آپ مدیر کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ آپ اور سعود بھائی کی صوابدید پر ہے تو کیا اس مدیر کا ان شعبوں میں بنیادی قابلیت رکھنا بھی ضروری ہے یا نہیں ؟؟ یا پھر فعالیت قابلیت پر بھاری ہے ؟؟ آپ اگر اس سوال کا جواب نہ دینا چاہیں تو مجھے کوئی گلہ نہیں مگر جواب دینا پسند کریں تو سچائی اور ایمانداری سے دیجیے گا تاکہ ہم بھی اسے ایک شفاف عمل سمجھیں ورنہ نظرانداز کر دیجیے ۔
 
آپ ہی اپنی جفاؤں پہ ذرا غور کریں
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی
اس محفل کو ہم سب میمبران اپنا گھر سمجھتے ہیں لیکن ہمارے اطلاعات کو محدود کیوں کیا گیا ہے ؟؟
ایڈمن حضرات کا نیو میمبران کے ساتھ تعلقات کچھ اچھے اور خوشگوار نہیں لگتے یا پھر جو مخالفت کرتا ہے اس سے ذاتی دشمنی نکالی جاتی ہیں
 
فرقان احمد

محفلین
منتظمین کا فیصلہ غلط یا صحیح ضرور ہو سکتا ہے تاہم اُن کی نیک نیتی پر شبہ کرنا اور اُن پر ذاتی نوعیت کے حملے کرنا انتہائی نامناسب طرزِعمل ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
اب کچھ رول ریورس کر لیتے ہیں۔ :)
میرا فورم پر ہندوستانی دوستوں سے سوال ہے کہ اس محفل میں ہندوستانیوں کی شرکت اس قدر کم تعداد میں کیوں ہے، جبکہ انڈیا میں اردو لکھنے اور پڑھنے والوں کی کمی نہیں ہے؟ کیا اردو محفل فورم پر پاکستان کی چھاپ زیادہ ہے؟ یہ امر اس لیے بھی حیران کن معلوم ہوتا ہے کہ محفل فورم کے روح رواں ابن سعید اور یہاں کی سب سے محترم شخصیت اعجاز اختر صاحب کا تعلق بھی انڈیا سے ہے۔ اس صورتحال کو بدلنے کے لیے کیا اقدام اٹھائے جا سکتے ہیں؟

توجہ برائے ابن سعید ، الف عین ، محمدظہیر
یقینا محفل پر پاکستان کی اس قدر چھاپ ہے کہ اراکین اسے محض پاکستان کی فورم ہی سمجھتے ہیں۔ اور اس طرح مراسلے دیے جاتے ہیں جیسے امید کرتے ہیں کہ یہ سب کی سمجھ میں آ جائیں گے۔ میرے خیال میں پاکستان اور اس کی سیاست کا ایک الگ فورم بنا دیا جائے تو شاید دوسرے زمروں میں ہندوستانیون کی آمد و رفت بڑھ جائے۔ لیکن یہ بھی ہوتا ہے کہ کسی بھی زمرے میں احباب گفتگو کو پاکستانی سیاست کی طرف موڑ دیتے ہیں۔ یہ شاید پاکستانی احباب کی اپنی پہچان ہے کہ وہ سیاسی طور پر اتنے سرگرم رہتے ہیں۔ خود میں بھی حالیہ پیغامات کو کلک کرتا ہوں اور ہر صفحے پر محض دو یا تین لڑیاں ایسی ہوتی ہیں جہاں میں آگے بڑھتا ہوں، ورنہ محض ٹیگ کرنے پر ان لڑیوں میں پہنچتا ہوں۔
 
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ پاکستان کی سیاست کے لیے الگ زمرہ تشکیل دینے کی تجویز اچھی ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ ہمارے مستقبل کے سیٹ اپ کی شکل و صورت بالکل مختلف ہو۔ اس کے بارے میں میں جلد ہی عرض کروں گا۔
ہر موضوع کو سیاست پر موڑنے کی عادت واقعی ہے کچھ محفلین میں۔ یہ ذہن میں نہیں آیا تھا کہ یہ عادت پاکستانیوں کے ساتھ مخصوص ہے۔ اس کا ایک علاج تو یہ بھی ہے کہ پوسٹ کو رپورٹ کر دیا جائے تاکہ گفتگو کو واپس ٹریک پر لایا جا سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ ہی اپنی جفاؤں پہ ذرا غور کریں

فی الحال تو ہم آپ کی اداؤں پر غور کر رہے ہیں۔ :)

اس محفل کو ہم سب میمبران اپنا گھر سمجھتے ہیں لیکن ہمارے اطلاعات کو محدود کیوں کیا گیا ہے ؟؟

اطلاعات محدود ہونے سے کیا مراد ہے؟

ایڈمن حضرات کا نیو میمبران کے ساتھ تعلقات کچھ اچھے اور خوشگوار نہیں لگتے یا پھر جو مخالفت کرتا ہے اس سے ذاتی دشمنی نکالی جاتی ہیں

ایڈمن کیا بھئو ہے۔ :(
 
Top