تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

Salman

محفلین
جی دل کر رہا تھا کچھ گفتگو کا اس لئے آنے کی زحمت کر بیٹھا ویسے آپ کو اچھا نہیں لگا شاید ہمارا آنا :):)
 

نکتہ ور

محفلین
اسسلام علیکم دوستو
وعلیکم السلام!
اردو محفل میں خوش آمدید... اپنا تعارف کرائیے! :)
جی دل کر رہا تھا کچھ گفتگو کا اس لئے آنے کی زحمت کر بیٹھا ویسے آپ کو اچھا نہیں لگا شاید ہمارا آنا :):)
اچھا نہ لگنے والی کوئی بات نہیں ہے۔محفل کی یہ روایت رہی ہے کہ نئے آنے والوں سے تعارف کی گزارش کی جاتی ہے سو آپ سے بھی تعارف کی گزارش ہے۔
 

شکیب

محفلین
اچھا نہ لگنے والی کوئی بات نہیں ہے۔محفل کی یہ روایت رہی ہے کہ نئے آنے والوں سے تعارف کی گزارش کی جاتی ہے سو آپ سے بھی تعارف کی گزارش ہے۔
بہت شکریہ... :)
ویسے ایک دل لگتی بات کہوں؟ انہوں نے شاید اس مراسلے کا جواب دیا ہے...
وعلیکم السلام! کہیے کیسے آنا ہوا؟ :)
اور سارا قصور اس پر پرمزاح کی ریٹنگز تھوپنے والوں کا ہے... ;)
 

فلک شیر

محفلین
برادرم فلک شیر کیا ہمارے پچھلے مراسلوں میں آپ کے تمام سوالات کے جوابات موجود ہیں؟ اگر نہیں تو آپ قدرے تخصیص کے ساتھ اپنے تشنہ سوالات دہرا سکتے ہیں۔ ہم نے فرداً فرداً جوابات دینے کے بجائے بعض اہم موضوعات پر کئی سوالات کی تلخیص جمع کر کے انھیں ایک ساتھ نمٹانے کی کوشش کی ہے، لہٰذا عین ممکن ہے کہ کچھ رہ گیا ہو۔ :) :) :)
شکریہ سعود بھائی، مفصل وضاحت کے لیے.....
اللہ تعالٰی آپ کو برکت دیں :)
 

فاخر رضا

محفلین
دو گزارشات مزید کردوں پھر پتہ نہیں کب یہ لڑی مقفل ہوجائے
ایک تو یہ کہ اسلامی معلومات کو شاذونادر ہی سرورق پر جگہ ملتی ہے اور اس کی وجہ وہ سست افراد ہیں جو فوری طور پر مواد دیکھ کر اجازت نامہ اشو نہیں کرتے. اس کے بعد د اس لڑی کا ہر جواب ایک اور الگ الگ اجازت نامے کا متقاضی ہوتا ہے
یہ بھی دیکھا ہے کہ سینیئر محفلین مثلاً زیک بآسانی اس اجازت کو حاصل کرلیتے ہیں اور ان کا مراسلہ سرورق پر کچھ دیر موجود بھی رہتا ہے
ہو یہ رہا ہے کہ اسلامی موضوعات پر اردو کا مواد لکھنے والے اور ٹائپ کرنے والے مایوس ہوکر چپ سادھ رہے ہیں
کچھ افراد تو ہدف بنا کا محفل میں شامل ہوتے ہیں ان کو ڈھٹائی دکھانی پڑتی ہے وہ دکھاتے بھی ہیں اور مراسلے بھیجتے رہتے ہیں
دوسری بات کیا تھی لکھتے لکھتے بھول گیا
 

فاخر رضا

محفلین
دوسری بات یہ تھی کہ جب جواب مل جائے تو اس پر مزید مراسلے بھیجنا نہایت بیوقوفی کی علامت ہے، مراسلے کا مقصد علم کا حصول اور جواب ہوتا ہے نہ کہ اپنے مطلب کا جواب.
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
واہ بہت خوب گویا عدالت لگی ہوئی ہے ۔
اک ہم کہ اپنی ہی عدالت لگا منتظمین کرام سے مناقشے کر دل بہلا لیتے تھے ۔
محترم ابن سعید بھائی محترم وارث بھائی کو بہت ستایا ۔ آفرین ان کے ضبط پر ہزار بات سن کر بھی کبھی نا انصافی نہ کی ۔
اردو محفل میں سجا یہ دربار عام اچھا لگا ۔
سدا سجی رہے محفل اردو آمین
 
Top