تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

شکیب

محفلین
اسی

یہ لڑی میں میں دیکھ لیں لوگ اپنے مطلب کا جواب ڈھونڈنے میں لگے رہے. اپنے مطلب کا جواب تو سب کو معلوم ہی ہوتا ہے پھر علم میں اضافہ کیسے ہوگا
اس مراسلے کو اس لڑی کی تخصیص کے بغیرعمومی طور پر دیکھا... بہت اچھا نکتہ ہے!
 
سین خے

محفلین
دو گزارشات مزید کردوں پھر پتہ نہیں کب یہ لڑی مقفل ہوجائے
ایک تو یہ کہ اسلامی معلومات کو شاذونادر ہی سرورق پر جگہ ملتی ہے اور اس کی وجہ وہ سست افراد ہیں جو فوری طور پر مواد دیکھ کر اجازت نامہ اشو نہیں کرتے. اس کے بعد د اس لڑی کا ہر جواب ایک اور الگ الگ اجازت نامے کا متقاضی ہوتا ہے
یہ بھی دیکھا ہے کہ سینیئر محفلین مثلاً زیک بآسانی اس اجازت کو حاصل کرلیتے ہیں اور ان کا مراسلہ سرورق پر کچھ دیر موجود بھی رہتا ہے
ہو یہ رہا ہے کہ اسلامی موضوعات پر اردو کا مواد لکھنے والے اور ٹائپ کرنے والے مایوس ہوکر چپ سادھ رہے ہیں
کچھ افراد تو ہدف بنا کا محفل میں شامل ہوتے ہیں ان کو ڈھٹائی دکھانی پڑتی ہے وہ دکھاتے بھی ہیں اور مراسلے بھیجتے رہتے ہیں
دوسری بات کیا تھی لکھتے لکھتے بھول گیا

مجھے تو لگتا ہے کہ زیک بھائی چونکہ زیادہ تر یہاں پاکستانی وقت کے حساب سے رات کو مراسلے کرتے ہیں کیونکہ ان کے یہاں دن ہوتا ہے اسلئے ان کے مراسلے بہت دیر تک نظر آتے رہتے ہیں۔ ایکٹیویٹی کم ہوتی ہے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اور معطلین وہ وجہ اپنے ساتھ ہی لے جاتے ہیں۔ وجوہات اکٹھی کر کے "خبردار ہوشیار" قسم کی فہرست بننی چاہیے۔
:whistle:

یعنی آپ بھی یہی چاہتے ہیں کہ ۔۔۔

یعنی معطلی وغیرہ کے بعد اس کا ڈھنڈورا بھی پیٹا جائے۔ بس گدھے پر بٹھانے کی کسر ہی چھوڑی ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
دو گزارشات مزید کردوں پھر پتہ نہیں کب یہ لڑی مقفل ہوجائے
ایک تو یہ کہ اسلامی معلومات کو شاذونادر ہی سرورق پر جگہ ملتی ہے اور اس کی وجہ وہ سست افراد ہیں جو فوری طور پر مواد دیکھ کر اجازت نامہ اشو نہیں کرتے. اس کے بعد د اس لڑی کا ہر جواب ایک اور الگ الگ اجازت نامے کا متقاضی ہوتا ہے

اس اعتراض کا پہلے بھی کئی مرتبہ جواب دیا جا چکا ہے۔ جنہیں مذہبی تعلیمات سے شغف ہے انہیں سرورق پر زبردستی کچھ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے، وہ خود سے مذہبی تعلیمات کے زمرے میں اپنی مرضی کی لڑی ڈھونڈ لیں گے۔

یہ بھی دیکھا ہے کہ سینیئر محفلین مثلاً زیک بآسانی اس اجازت کو حاصل کرلیتے ہیں اور ان کا مراسلہ سرورق پر کچھ دیر موجود بھی رہتا ہے

کچھ دیر پہلے بھی یہ درخواست کی جا چکی ہے کہ اس قسم کی الزام تراشیوں سے پرہیز کریں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
سعود بھائی محفل کی انتظامیہ میں خواتین کیوں نہیں ہیں حالانکہ محفل پر بہت سی فعال خواتین موجود ہیں ، اور تمام منتظمین ایک جیسی سوچ رکھنے والے ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ جب محفل وجود میں آئی تو اس کے بانیوں میں مختلف المزاج افراد شامل تھے اور محفل ایک بہتر جگہ تھی بلکہ بہت سے ادبی اور علمی مباحث کا گڑھ تھی ۔
 
ہادیہ

محفلین
حقوق نسواں کے لیے نکلنا پڑے گا محفل کے گلی کوچوں میں۔۔ پھر ہمیں بھی برابری کے حقوق ملیں گے۔۔:rollingonthefloor:۔۔ کیا سارے مرد (مدیر) حضرات ہی اس قابل ہیں ۔۔ کسی کو ہم(فیمیلز ممبر) نظر کیوں نہیں آتیں۔۔ :noxxx:
 
نایاب

لائبریرین

قدم بڑھاؤ دھرنا دو ۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بھی برقع پہن نعرے لگاؤں گا ۔
بہت دعائیں
 
صائمہ شاہ

محفلین
حقوق نسواں کے لیے نکلنا پڑے گا محفل کے گلی کوچوں میں۔۔ پھر ہمیں بھی برابری کے حقوق ملیں گے۔۔:rollingonthefloor:۔۔ کیا سارے مرد (مدیر) حضرات ہی اس قابل ہیں ۔۔ کسی کو ہم(فیمیلز ممبر) نظر کیوں نہیں آتیں۔۔ :noxxx:
محفل کی تعمیر میں خواتین کا ہمیشہ ہاتھ رہا ہے ، سیدہ شگفتہ مقدس جیہ فرحت کیانی اور اب جاسمن مریم افتخار ہادیہ نور سعدیہ شیخ محفل کی سالگرہ پر مرد حضرات سے بہت آگے رہی ہیں تو ان کی شراکت کو سراہنا اور سیلیبریٹ کرنا بنتا ہے انہیں انتظامیہ میں نمائندگی دے کر اور توازن بھی رہے گا ۔
 
میں تو سمجھتی رہی کہ اردو محفل انتظامیہ میں ہونے کے لیے کمپیوٹنگ سے تعلق ضروری ہے! سبھی تو کسی نا کسی طرح کمپیوٹنگ کی فیلڈ سے وابستہ ہیں.
 
محمد وارث

لائبریرین
سعود بھائی محفل کی انتظامیہ میں خواتین کیوں نہیں ہیں حالانکہ محفل پر بہت سی فعال خواتین موجود ہیں ، اور تمام منتظمین ایک جیسی سوچ رکھنے والے ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ جب محفل وجود میں آئی تو اس کے بانیوں میں مختلف المزاج افراد شامل تھے اور محفل ایک بہتر جگہ تھی بلکہ بہت سے ادبی اور علمی مباحث کا گڑھ تھی ۔
سیدہ شگفتہ اور مقدس کافی عرصے تک محفل انتظامیہ کا حصہ رہی ہیں۔ :)
 
جہاں تک علمی قابلیت کا تعلق ہے تو معروف مفتی اکمل صاحب (کیو ٹی وی) جو اپنی علوم دینیہ کی اکیڈیمی چلا رہے ہیں فرماتے ہیں کہ کئی مرتبہ خواتین علمی مہارت میں مردوں کو پیچھے چھوڑ جاتی ہیں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
سیدہ شگفتہ اور مقدس کافی عرصے تک محفل انتظامیہ کا حصہ رہی ہیں۔ :)
متفق مگر ان کی صلاحیتیں صرف لائبریری تک محدود رکھی گئیں اگر میرا اندازہ درست ہے میں نے کبھی انہیں رائے دیتے ہوئے یا عملی اقدامات اٹھاتے نہیں دیکھا انتظامی امور کے حوالے سے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
متفق مگر ان کی صلاحیتیں صرف لائبریری تک محدود رکھی گئیں اگر میرا اندازہ درست ہے میں نے کبھی انہیں رائے دیتے ہوئے یا عملی اقدامات اٹھاتے نہیں دیکھا انتظامی امور کے حوالے سے ۔
درست ہے لیکن سیدہ شگفتہ "بیک اینڈ" پر کافی فعال تھیں اور انکی رائے ہر طرح کے معاملات میں شامل رہی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں تو سمجھتی رہی کہ اردو محفل انتظامیہ میں ہونے کے لیے کمپیوٹنگ سے تعلق ضروری ہے! سبھی تو کسی نا کسی طرح کمپیوٹنگ کی فیلڈ سے وابستہ ہیں.

فورم کی انتظامیہ میں شمولیت کے لیے آئی ٹی کا ایکسپرٹ ہونا بنیادی شرط نہیں ہے، اگرچہ یہ ایک پلس پوائنٹ ضرور ہو سکتا ہے۔ زیادہ اہمیت کمیونٹی منیجمنٹ کے پہلو کی ہے۔ البتہ ایڈمنز کے لیے بیک اینڈ سرور منیجمنٹ کا علم ہونا بہتر ہے۔ اس ربط پر فورم کی نظامت کے لیے گائیڈ لائن کے ضمن میں کچھ معلومات موجود ہیں۔ یہ اگرچہ کئی سال قبل لکھا گیا تھا لیکن ابھی بھی ان گائیڈ لائنز کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس میں ترمیم کی گنجائش یقینا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
السلام علیکم
محفل اوپن کرنے پر یہاں کا ٹیگ ملا تو سوچا کہ میں بھی ایک عدد سوال کر لوں سعود بھیا اور نبیل بھیا سے۔۔۔

لائبریری کا کام کیوں بند ہے ابھی تک جب کہ اب محفل میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اس پر کام کرنا چاہیں گے۔۔۔ محفل میں ایسی ڈھیر ساری کتابیں ہیں جن پر ہم سب نے بہت محنت کی تھی وہ ابھی تک لائبریری پر پبلش نہیں ہوئی ہیں۔۔ پلیز اس پر توجہ دی جائے۔۔۔۔۔
 
Top