دربدری

شمشاد

لائبریرین
فی الحال تو ایک دیوان زیرِ تحریر ہے۔ نمونے کا ایک شعر ملاحظہ ہو، چچا غالب کے ہی انداز میں کہا ہے :

ہوئے مر کے ہم جو پیچھے ہوئے کیوں نہ بس کے نیچے
نہ کہیں جنازہ اٹھتا نہ کوئی مزار ہوتا
 
شمشاد

لائبریرین
فریب بھائی آپ نے شاید تہینتی پیغامات کے زیرِ سایہ ایک اور زمرہ ہے “ دعائیہ کلمات “، وہ نہیں دیکھا۔ اس پر بھی ایک نظر ڈال لیجیئے گا۔ اور شگفتہ صاحبہ اور میری عزیزہ کے لیے دعا ضرور کیجیئے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
فی الحال تو ایک دیوان زیرِ تحریر ہے۔ نمونے کا ایک شعر ملاحظہ ہو، چچا غالب کے ہی انداز میں کہا ہے :

ہوئے مر کے ہم جو پیچھے ہوئے کیوں نہ بس کے نیچے
نہ کہیں جنازہ اٹھتا نہ کوئی مزار ہوتا
بس کے نیچے چھوڑ کر باقی سب بہت اچھا لگا :)
بےبی ہاتھی
 
میر پر وہاب نے حملہ کردیا ہے اس لیے اس کے بچنے کے امکانات کم ہی ہیں ، ویسے میں نے چنگاری بھڑکا کر چھوڑ دیا تھا
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی کمک بھی تو حاصل ہے ناں ان کو تو پھر تو واقعی میں نہیں بچ سکیں گے۔
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
فی الحال تو ایک دیوان زیرِ تحریر ہے۔ نمونے کا ایک شعر ملاحظہ ہو، چچا غالب کے ہی انداز میں کہا ہے :

ہوئے مر کے ہم جو پیچھے ہوئے کیوں نہ بس کے نیچے
نہ کہیں جنازہ اٹھتا نہ کوئی مزار ہوتا

اللہ بچائے “نوجوانوں“ سے

( شمشاد بھائی کے علاہ سبھی یہاں نوجواں ہیں۔ شمشاد بھائی No جوان ہے۔ اور فرذوق میاںNow جوان ہے)
 
شمشاد

لائبریرین
“ رنگیں رنگیلے مستانوں سے اللہ بچائے “

کمال کی فلم تھی نمی کی۔

آجکل تمہاری رگِ ظرافت پھڑک رہی ہے، اس کو کم نہ ہونے دینا۔
 
جیہ

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
شمشاد نے کہا:
فی الحال تو ایک دیوان زیرِ تحریر ہے۔ نمونے کا ایک شعر ملاحظہ ہو، چچا غالب کے ہی انداز میں کہا ہے :

ہوئے مر کے ہم جو پیچھے ہوئے کیوں نہ بس کے نیچے
نہ کہیں جنازہ اٹھتا نہ کوئی مزار ہوتا

اللہ بچائے “نوجوانوں“ سے

( شمشاد بھائی کے علاہ سبھی یہاں نوجواں ہیں۔ شمشاد بھائی No جوان ہے۔ اور فرذوق میاںNow جوان ہے)

بس کیا کہوں۔ کہتے ہیں (پشتو کہاوت) کہ جب چیونٹی کی موت آتی ہے تو خدا اس کو پر دے دیتا ہے۔۔ آج کل میرے بھی پر نکلے ہوئے ہیں۔ ہواؤں میں اڑ رہی ہوں۔ مگر بقولِ غالب

رو میں ہے رخشِ عمر۔ کہاں دیکھیے تھمے
نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں۔

(شمشاد بھائی آپ نے تھوڑا سا رنجیدہ کردیا :( )
 
شمشاد

لائبریرین
تو ایسا کرتے ہیں کہ پر کاٹ دیتے ہیں۔

اور میں نے کیوں رنجیدہ کر دیا جوجو کو، میری تو دعا ہے کہ وہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہے اور ہنساتی رہے۔
 
جیہ

لائبریرین
اب ٹھیک ہوں۔ ثناء اللہ بھائی کی شادی کا سن کر ساری اداسی اڑن چو ہوگئی۔
 
کیا بات ہے جویریہ کی ظرافت کی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کب غالب کے اشعار کم ہوتے ہیں اور جویریہ کی ظرافت بڑھتی ہے
 
ثناءاللہ

محفلین
چلیں شکر ہے کہ کسی خبر نے آپ کی اداسی تو دور کردی۔ چاہے وہ ہماری قید خانے میں جانے ہی کی کیوں‌ نا ہو :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
اب ٹھیک ہوں۔ ثناء اللہ بھائی کی شادی کا سن کر ساری اداسی اڑن چو ہوگئی۔

چلو پھر ان کی شادی میں شرکت کی تیاری شروع کر دو۔

ثناء اللہ بھائی آپ کی طرف سے میں نے جوجو کو دعوت دے دی ہے۔
 
F@rzana

محفلین
اپنا خیال بعد میں لکھوں گی،
پہلے سب کی گل افشانیوں پہ نظر ڈال لوں۔
:wink:

:lol: :lol: :lol:
 
Top