درجہ حرارت

عرفان سعید

محفلین
ہیلسنکی (فن لینڈ)َ: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، رات کی ہلکی ہلکی برف باری کے بعد درختوں اور میدانوں پر ایک سفید چادر سی تنی ہوئی ہے۔ منفی تین درجہ حرارت کی سردی اور دن کی بہت مختصر طوالت میں برف کی یہ باریک سی تہہ انعکاسِ نور سے زندگی، روشنی اور امید کا پیغام دے رہی ہے۔
 
زیک

مسافر
میری رائے میں ونڈچل کی "ڈگری" اگر تو لکھنی ہے تو واوین ہی میں لکھنی چاہیے۔
ونڈ چل کا معاملہ کچھ complicated ہے۔ چونکہ یہ درجۂ حرارت نہیں بلکہ اس کا equivalent ہے اس لئے آپ کی بات درست ہے لیکن واوین کے ساتھ ہی اس کے یونٹ تو درجۂ حرارت جیسے ہی ہیں کہ ہمارے ہاں فارنہائٹ میں اور باقی دنیا میں سیلسیئس میں بتایا جاتا ہے
 
عثمان

سرکاری محکمہ Environment Canada ونڈ چل فیکٹر کسی یونٹ کے بغیر ہی شائع کرتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سرکاری محکمہ Environment Canada ونڈ چل فیکٹر کسی یونٹ کے بغیر ہی شائع کرتا ہے۔
یعنی ونڈ چل فیکٹر سپیسفک گریوٹی ( ریلیٹو ڈینسٹی )کی طرح کی ایک مقدار ہے (پیمائشی لحاظ سے) ۔
مطلب موسمی ٹھنڈک کچھ اور ہے مگر آپ کو ہواچلنے کی وجہ سے کچھ ٹھنڈک محسوس ہو رہی ہے ۔
یقینا یہ فیکٹر مشینوں پر بھی اسی طرح اثر انداز ہوتا ہو گا ۔
 
20 ڈگری
گینتنگ ہائی لینڈ
ملائیشیا

20181109_165918.jpg
 
وجی

لائبریرین
ہیلسنکی (فن لینڈ)َ: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، رات کی ہلکی ہلکی برف باری کے بعد درختوں اور میدانوں پر ایک سفید چادر سی تنی ہوئی ہے۔ منفی تین درجہ حرارت کی سردی اور دن کی بہت مختصر طوالت میں برف کی یہ باریک سی تہہ انعکاسِ نور سے زندگی، روشنی اور امید کا پیغام دے رہی ہے۔
ہیں آپ جاپان سے فن لینڈ پہنچ گئے۔
 
Top