درخت،پیڑ،پودے،شجر

جاسمن

لائبریرین
بکھیرتے رہو صحرا میں بیج الفت کے
کہ بیج ہی تو ابھر کر شجر بناتے ہیں
جمیل الدین عالی
 

محمداحمد

لائبریرین
درختِ جاں پر عذاب رُت تھی نہ برگ جاگے نہ پھول آئے
بہار وادی سے جتنے پنچھی ادھر کو آئے ملول آئے

اعزاز احمد آذر
 

فہد اشرف

محفلین
کئی میل ریت کو کاٹ کر کوئی موج پھول کھلا گئی
کوئی پیڑ پیاس سے مر رہا ہے ندی کے پاس کھڑا ہوا
بشیر بدر
 
Top