دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
کیا کوئی مجھے outline اور hierarchy کا ترجمہ بتا سکتا ہے؟
یہ دونوں Book module سے متعلق الفاظ ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
جزاک اللہ۔
یہ تراجم لگا کر دیکھتا ہوں۔ اگر مناسب لگے تو ٹھیک ورنہ دوبارہ آپ کو تنگ کرنے آ جاؤں گا۔ :grin:

ایک اور سوال یہ ہے کہ PHP image library اور PHP image documentation کا کچھ ترجمہ ہو سکتا ہے یا اسے چھوڑ دوں؟

ویسے آپس کی بات ہے۔ چند دن قبل میں سوچنے لگا کہ ترجمہ اتنے عرصے سے مکمل کیوں نہیں ہو رہا۔ چنانچہ سطور (strings) کی کل تعداد گنی تو انکشاف ہوا کہ تقریباً ڈھائی ہزار سطور ہیں۔ :eek:
وہ کہتے ہیں نا کہ "سر منڈواتے ہی اولے پڑے"۔ تو یوں سمجھ لیں کہ میرے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ ہوا ہے۔ پہلا پہلا باقاعدہ ترجمے کا پراجیکٹ ہے اور دوسروں کی نسبت دو سے تین گنا زیادہ کام سر پر آن پڑا ہے۔ اور اوپر سے پچھلی بار کیا گیا تھوڑا بہت ترجمہ بھی ضائع ہو گیا ہے۔ :( اور کوئی مدد کو بھی تیار نہیں۔ بس اکیلا ہی چلا جا رہا ہوں۔ :(
اسے کہتے ہیں "اصلی اولے"، جن کی شدت کے باعث میری ٹنڈ شریف میں سوراخ پڑ گئے ہیں۔ :mrgreen:
 

باسم

محفلین
Php تصویر لائبریری Php تصویر دستاویز
بھائی اگر اکیلا آدمی یہ کام کرے تو سال لگنا کوئی بڑٰ بات نہیں ہے چلتے رہیں کبھی تو مکمل ہوجائے گا ویسے کتنا مکمل ہوگیا ہے؟
 

محمد سعد

محفلین
اب اس جملے پر میری بریک لگ گئی ہے۔

The book module is suited for creating structured, multi-page hypertexts such as site resource guides, manuals, and Frequently Asked Questions (FAQs)

اس میں مجھے لفظ structured کا کوئی مناسب ترجمہ نہیں سوجھ رہا ہے۔
کیا کوئی مدد کر سکتا ہے؟
 

محمد سعد

محفلین
میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ outline کا لفظ دخیلہ کتاب میں "فہرست" کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔
یعنی "table of contents"۔

براہِ مہربانی آپ کے ذہن میں اس کے جتنے بھی ممکنہ تراجم آئیں، وہ سب یہاں پر لکھ دیں تاکہ ان میں سے مناسب ترین استعمال کیا جا سکے۔
 

محمد سعد

محفلین
باقی سب اچھا ھے مگر یہ دروپل کیا ہے؟

دروپل (Drupal) ایک عدد نظام ہے برائے تنظیمِ تحاریر (یا انگریزی میں Content Management System کہہ لیں)۔ ایسے نظام کی مثال کے طور پر جملہ (Joomla) دیکھ لیں۔ فرق یہ ہے کہ دروپل میں سہولیات بہت زیادہ ہیں (اور ترجمہ کرنے کے لیے جملے بھی اسی تناسب سے زیادہ ہیں۔ ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
دروپل (drupal) ایک عدد نظام ہے برائے تنظیمِ تحاریر (یا انگریزی میں Content Management System کہہ لیں)۔ ایسے نظام کی مثال کے طور پر جملہ (joomla) دیکھ لیں۔ فرق یہ ہے کہ دروپل میں سہولیات بہت زیادہ ہیں (اور ترجمہ کرنے کے لیے جملے بھی اسی تناسب سے زیادہ ہیں۔ ;)
محمد سعد، میں صرف اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں کہ دروبل میں جملہ سے بہتر کونسی سہولتیں ہیں؟
 

محمد سعد

محفلین
محمد سعد، میں صرف اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں کہ دروبل میں جملہ سے بہتر کونسی سہولتیں ہیں؟

اب میں کیا کہوں۔ میں نے جملہ کو کافی عرصہ پہلے آزمایا تھا اور میری عادت ہے کہ میں ریاضی دانوں کی طرح صرف نتائج یاد رکھتا ہوں جو آگے کام آ سکیں۔ باقی عمل کی تفصیلات بھول جاتا ہوں۔ :blushing:

فرق جاننے کا بہترین طریقہ تو یہ ہے کہ آپ دونوں کی تنصیب کر کے آزما لیں۔

بہرحال، خلاصہ کچھ یوں ہے کہ جملہ میں صرف سادہ سی بنیادی نوعیت کی ویب سائٹ ہی بن سکتی ہے جبکہ دروپل میں اردو ویب جیسی پوری ویب سائٹ، جس میں بلاگ سے لے کر فورم تک شامل ہیں، اور مختلف سافٹ وئیر کا استعمال کیا گیا ہے، نہایت آسانی سے تیار کی جا سکتی ہے۔ یہاں تک کہ بلاگ ہوسٹنگ کا کام بھی اس کی مدد سے کیا جا سکتا ہے اگر کوئی کرنا چاہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اسی پر اتنی توجہ دے رہا ہوں۔ (یہ اور بات ہے کہ درمیان میں چھٹیاں بھی مار لیتا ہوں۔ ;) )

دروپل کی سہولیات کا مختصر جائزہ اس صفحے پر لیا جا سکتا ہے۔
http://drupal.org/features

مزید تفصیلات کے لیے میرے خیال میں یہ تحاریر مفید رہیں گی۔
http://www.communicopia.net/blog/joomla-versus-drupal
http://mactheweb.com/software-review/joomla-vs-drupal
خیال رہے کہ یہ کافی پرانی تحاریر ہیں اور ان کے لکھے جانے سے اب تک لازماً کچھ نہ کچھ تبدیلیاں آ چکی ہوں گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محمد سعد، میں اسی لیے پوچھ رہا ہوں کہ میں نے جملہ پر ہی کام کیا ہوا ہے اور دروپل کو صرف دیکھا ہوا ہے۔ جو فیچرز آپ نے بتائی ہیں وہ جملہ میں بھی موجود ہیں۔ یقینا جملہ اور دروپل کی انفرادی خصوصیات بھی ہیں جو دوسرے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں موجود نہیں ہیں۔ ہر سی ایم ایس کسی مخصوص ریکوائرمنٹس کے سیٹ کے لیے موزوں ہوتا ہے۔ اسی لیے عام طور پر انہیں کچھ نہ کچھ کسٹم پروگرامنگ کرکے اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔ آج کل کچھ ایسے سی ایم ایس بھی منظر عام پر آ رہے ہیں جن میں کسی ایک پروگرامنگ فریم ورک کی مکمل سپورٹ بھی ہوتی ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
جو فیچرز آپ نے بتائی ہیں وہ جملہ میں بھی موجود ہیں۔

شاید میں آپ کو اپنی بات پوری طرح نہیں سمجھا سکا۔ میں نے جو خصوصیات بتائی ہیں وہ بغیر اضافی دخیلوں کے استعمال کے ہیں۔ یعنی جملہ کے بنیادی پیکج میں صرف سادہ سی ایک سائٹ بن سکتی ہے (جیسے کسی ادارے کی تعارفی ویب سائٹ وغیرہ) جبکہ دروپل کے بنیادی پیکج میں اس سے کہیں بہتر چیز بن سکتی ہے۔ اور کمال کی بات یہ ہے کہ دروپل کا بنیادی پیکج جملہ کی نسبت بہت چھوٹا ہے۔ تنصیب کے بعد جملہ کی فائلوں کا کل حجم 13.8 میگابائٹ ہے جبکہ دروپل کا 3.5 میگابائٹ۔ اس فرق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مجھے ابتداء میں جملہ سے کہیں زیادہ توقعات تھیں لیکن میں اتنی کم تر کارکردگی دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس کے علاوہ دروپل سرور پر جملہ کی نسبت بہت کم بوجھ ڈالتا ہے۔ بڑے پیمانے پر چلنے والی ویب سائٹس کے لیے یہ کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
میں نے Publish the selected comments کا ترجمہ "منتخب کردہ تبصرے شائع کریں" کیا ہے۔ تو اس لحاظ سے Unpublish the selected comments کا ترجمہ کیا ہوگا؟ یعنی زیادہ آسان الفاظ میں Unpublish کا ترجمہ کیا ہوگا؟
 
Top