دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
گزارش ہے کہ میں دروپل 6 کا از سرِنو ترجمہ کر رہا ہوں اور اس بار میری کوشش ہے کہ ترجمے میں انگریزی کے الفاظ 5 فیصد سے زیادہ نہ آئیں اور ترجمہ بھی ذرا "با ادب" قسم کا ہو۔ :)
چنانچہ اس سلسلے میں مجھے چند رضاکاروں کی مدد درکار ہے۔
اور ہاں! مجھے اجتماعی طور پر ترجمہ کرنے کا پہلے سے کوئی تجربہ نہیں ہے۔ لہٰذا مجھے بزرگوں کی نصیحت کی بھی ضرورت ہے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔ :)
اس کے علاوہ دروپل میں اردو ویب پیڈ کی تنصیب کے لیے بھی مجھے پی ایچ پی کے ماہرین کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔
امید ہے کہ میری الم ناک داستان پڑھ کر کسی کو تو رحم آ ہی جائے گا۔ :rolleyes:
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا آپ نے اس سے پہلے دروپل کا ترجمہ مکمل کر لیا تھا؟
میں اتنی پیشکش کر سکتا ہوں ہوں کہ جب آپ ترجمہ مکمل کر لیں تو اس کے بعد دروپل کا اردو پیکج بنانے میں مدد کر دوں گا جس میں اوپن پیڈ کی انٹگریشن بھی شامل ہو گی۔
 

محمد سعد

محفلین
کیا آپ نے اس سے پہلے دروپل کا ترجمہ مکمل کر لیا تھا؟
میں اتنی پیشکش کر سکتا ہوں ہوں کہ جب آپ ترجمہ مکمل کر لیں تو اس کے بعد دروپل کا اردو پیکج بنانے میں مدد کر دوں گا جس میں اوپن پیڈ کی انٹگریشن بھی شامل ہو گی۔

ترجمہ مکمل کہاں کیا تھا۔ جن الفاظ کا ترجمہ نہیں کر سکا انہیں دیسی انگریزی میں ہی لکھ لیا۔ مثلاً profile کو پروفائل اور log in کو لاگ ان وغیرہ۔
بہرحال، مدد کی پیشکش کرنے کے لیے میں آپ کا نہایت شکرگزار ہوں۔ امید ہے کہ آپ کی باری جلد ہی آ جائے گی۔ ;)

ویسے یہ ورک فلو کیا ہوتا ہے؟ کیا نزلہ زکام کی کوئی نئی قسم ہے؟ :grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ چاہیں تو انٹرانس انسٹال کرکے اس پر ترجمے کا کام شروع کر سکتے ہیں۔ انٹرانس کے ذریعے کئی لوگ ایک ہی سوفٹویر کے ترجمے کا مشترکہ کام کر سکتے ہیں۔ دوسرا سادہ طریقہ یہ ہے کہ کئی لوگ لینگویج فائلیں تقسیم کرکے ان کے ترجمے پر کام کریں۔
 

محمد سعد

محفلین
آپ چاہیں تو انٹرانس انسٹال کرکے اس پر ترجمے کا کام شروع کر سکتے ہیں۔ انٹرانس کے ذریعے کئی لوگ ایک ہی سوفٹویر کے ترجمے کا مشترکہ کام کر سکتے ہیں۔ دوسرا سادہ طریقہ یہ ہے کہ کئی لوگ لینگویج فائلیں تقسیم کرکے ان کے ترجمے پر کام کریں۔

یہ انٹرانس کہاں سے ملے گا اور کس طریقے سے کام کرتا ہے؟ اور اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ کہ کیا یہ میرے پاس لینکس پر بھی کام کرے گا؟ :confused:
 

محمد سعد

محفلین
ابھی تک کسی نے ترجمے کے معاملے میں تعاون کی پیشکش بھی نہیں کی۔ :(
لگتا ہے کہ اکیلے ہی یہ کام کرنا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے دستخط میں ورک فلو کے ربط پر جا کر دیکھ لیں، آپ کو انٹرانس اردو ایڈیٹر کی سپورٹ کے ساتھ مل جائے گا۔ یہ چونکہ پی ایچ پی میں لکھی گئی سکرپٹ ہے، اس لیے اس کے لینکس پر رن کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
 

محمد سعد

محفلین
نبیل بھائی، آپ ایسا کر لیں کہ (اگر وقت ہو تو) دروپل میں اردو پیڈ ابھی نصب کر لیں۔ ترجمے والی فائلیں تو بعد میں بھی نہایت آسانی سے شامل کی جا سکتی ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
مجھے ان الفاظ کے تراجم درکار ہیں۔
database
thread
threaded discussion
forum (اس کا ترجمہ میرے ذہن میں اس وقت ہے "مجلس"۔ اگر کسی کو کوئی بہتر لفظ معلوم ہو تو براہِ مہربانی بتا دے۔)
Blog API
API
support
throttle
URL
path
illegal choice
item
parent item
keyword
log/logging
language neutral
 

دوست

محفلین
ڈیٹابیس
دھاگہ، ڈور، لڑی
مباحثے کی لڑی، لڑی شدہ مباحثہ؟
فورم ہی چل رہا ہے پچھلے تین سال سے محفل پر۔
بلاگ اے پی آئی
اے پی آئی
معاونت
تھروٹل کا اردو نہیں‌سوجھ رہا۔ سیاق و سباق سے پتا چل سکتا ہے کہ کیا ہو اردو ترجمہ۔ تکنیکی اصطلاح لگتی ہے
یوآرایل یا یوآر آئی ایسے ہی چلے گا
پاتھ ہی لکھتے رہے ہیں۔ راستہ کچھ جچتا نہیں‌۔ پاتھ مخصوص ہے اصل میں۔
آئٹم ایک عرصے سے اردو میں مستعمل ہے۔
آبائی آئٹم؟ بنیادی آئٹم؟
کلیدی لفظ
لاگ شاید لاگ بنانے کے معنوں‌ میں استعمال ہوا ہے۔ اس کا اردو بھی نہیں‌ سوجھ رہا۔
آخری کا ترجمہ بلا زبان یا بغیر کسی زبان کے ہونا چاہیے۔ یعنی جب کوئی زبان یا لوکلائزیشن منتخب شدہ نہ ہو۔ میرے حساب سے اس کا سیاق و سباق یہ بنتا ہے۔ مزید تو جہاں‌ یہ استعمال ہوا ہے اس سٹرنگ کو دیکھ کر ہی ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔
سعد آپ اردو ویب لغت استعمال کریں۔ اس میں اردو ترجمہ دیکھ کر آپ کو آسانی ہوجائے گی۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں دستیاب ہے یہ۔
 

محمد سعد

محفلین
threaded discussion کا ایک ترجمہ جو میرے ذہن میں آیا ہے، وہ ہے "سلسلہ وار گفتگو" لہٰذا فی الحال یہی استعمال کر لیا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
سیاق و سباق کے لحاظ سے دونوں استعمال کرلیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ بعض اوقات سیاق و سباق کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ مثلاً ایک جملہ ہے "Edit String"۔ تو ایسی صورتحال میں کسی جامع لفظ کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ "لفظ" اور "جملہ" دونوں معنوں میں استعمال ہو سکے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مسئلہ یہ ہے کہ بعض اوقات سیاق و سباق کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ مثلاً ایک جملہ ہے "edit String"۔ تو ایسی صورتحال میں کسی جامع لفظ کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ "لفظ" اور "جملہ" دونوں معنوں میں استعمال ہو سکے۔

اس کا ترجمہ "س۔۔طر" بھی کیا جا سکتا ہے
 
Top