اگر آپ جھیل کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو۔ قیمت تقریباً 2400 روپے تھی یادش بخیر!!!

35163071141_e6b760c1fd_c.jpg
 
انتہائی نیلگوں قسم کا پانی تھا جو کہ شام کے وقت کے باعث اور دوسرا میری فوٹو گرافی سکل انتہائی اعلٰی ۔ کچھ ٹھیک سے کیپچر نہیں کر پایا۔۔

34177137194_52f0291e0b_c.jpg
 
عبداللہ بھائی بہت خوب ہے.
اس تصویر کو دیکھ کر اک سوال ذہن میں آیا، معلوم ہو تو جواب دیجیے گا.آسمان کے نیلے رنگ کی وجہ سے پانی نیلا نظر آتا ہے یا سمندر وغیرہ کی وجہ سے آسمان نیلا ہے.

اصل میں یہ یہ دونوں نیلے اسلئے نظر آتے ہیں چونکہ پیلے نہیں ہیں۔ شکریہ ;)
 
اب یہاں سے جو نکلے تو گلگت ہی جا رُکے اور وہاں سے اسلام آباد۔
یوں تین دن کا سفر اختتام کو پہنچا اور قلعہ بلتت کو دیکھنے کی حسرت سجائے گھر لوٹ آئے۔۔۔۔
تمام شد!!!
 
اتنی دور مشقت اٹھا کے گئے اور تین دن سے زیادہ وقت نہ نکال سکے؟؟؟

یوں تو آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن وہ کیا کہتے ہیں کہ "ہائے مجبوریاں میرے حالات کی" وغیرہ وغیرہ
خیر اس ٹور کے چند مثبت نکات پر روشنی ڈالتا ہوں۔ تو یوں ہے کہ اس سے پہلے اتنا لمبا سفر نہ کیا تھا سو اس سفر کے بعد اب یہ سفر آسان ہو گیا یعنی آئندہ سکردو،کرومبر جھیل یا راکاپوشی بیس کیمپ وغیرہ جانے میں آسانی رہے گی۔
قبل اس سے ناران کاغان و کشمیر ہی گئے تھے یوں اس طرف کے پہلے سفر نے نئی جہتیں دکھائیں۔ اور پھر وہی کہ آئندہ سفر میں افاقہ ہوگا۔
اس سفر سے یہ معلوم ہوا گلگت ، ہنزہ م خنجرابم سکردو اس طرف کے سفر کے لئے بھی آپ باآسانی اپنی گاڑی پر آسکتی ہیں خواہ مہران یا 650 سی سی یا پھر میسی 240 ٹریکٹر ہی کیوں نہ ہو۔ اور یقیناً اپنی سواری ہی بہتر آپشن ہے سڑک بھی شاندار ہے یوں بھی خوب رہتی ہے۔
ویسے تو آپ اگر مسلسل گاڑی چلاتے ہیں تو باآسانی جا سکتے ہیں تمام رستے چند ایک ہی مشکل موڑ آتے ہیں باقی بہترین ہے۔ لیکن پھر بھی کوئی پیمانہ رکھنا ہو تو میں کہوں گا کہ اگر آپ کلر کہار (سالٹ رینج ) سے گاڑی اتار اور چڑھا لیں تو آپ با آسانی جا سکتے ہیں۔
اور سب سے بڑھ کر یہ معلوم ہوا کہ آئندہ صرف 3 دن کے ٹور پر نہیں آنا ;):sneaky:۔ وغیرہ وغیرہ
 
زبردست اور لاجواب۔ نہایت عمدہ

بجٹ کے بارے میں بتائیں۔

شکریہ چوہدری صاب بجٹ وغیرہ پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔۔

زبردست!

تین دن کی کم مدت کے لحاظ سے یہ بہترین پلان تھا

شکریہ زیک بھائی۔ اب تو جی چاہ رہا عید کے دنوں میں بھی تین دن کا ہی سکردو کا ہی پلان بنا لوں۔ :)
 
Top