زیک

مسافر
آپ ٹور گروپ کے ساتھ جانے کے قائل کیوں نہیں ہیں؟؟ جبکہ ہمارے جاننے والے کچھ لوگ ان کے ساتھ جا چکے ہیں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ بہت عمدہ رہائش، کھانا اور کنوینس ان کی طرف سے ہوتی ہے۔
کوئی خاص وجہ؟؟
ٹور گروپ میں آپ ان کے ساتھ بندھے ہوتے ہیں۔ سب کچھ گروپ کے ساتھ ہوتا ہے۔ آپ آزادی سے جو چاہیں اپنی ترجیحات اور تبدیلیوں کے ساتھ نہیں کر سکتے
 

زیک

مسافر
لگتا ہے آپ ویک اینڈ پر تصویر پوسٹ نہیں کرتے۔ امید ہے واپسی کی روداد اور تصاویر جلد پوسٹ کریں گے
 
لگتا ہے آپ ویک اینڈ پر تصویر پوسٹ نہیں کرتے۔ امید ہے واپسی کی روداد اور تصاویر جلد پوسٹ کریں گے

اصل میں میں نے یہاں ہی سفر کو ختم کرنے کا سوچ لیا خیر اب کچھ مزید متفرق تصاویر پوسٹ کئے دیتا ہوں۔ اور روداد الگ سے ایک ہی پوسٹ میں واپسی کی لکھ دوں گا۔۔
 
آپ ٹور گروپ کے ساتھ جانے کے قائل کیوں نہیں ہیں؟؟ جبکہ ہمارے جاننے والے کچھ لوگ ان کے ساتھ جا چکے ہیں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ بہت عمدہ رہائش، کھانا اور کنوینس ان کی طرف سے ہوتی ہے۔
کوئی خاص وجہ؟؟
گروپ ٹور کے لئے میرا خیال بھی زیک بھائی والا ہے۔ بس یہ کہنا چاھوں گا کہ گروپ ٹور ، خود کہ ٹور سے مہنگا پڑتا ہے۔
باقی گروپ ٹور کا یہ ہے کہ آپ بے فکر ہو جاتے ہیں رہائش، کھانا بس گاڑی وغیرہ سب انکے ذمے ہوتا لیکن میری ذاتی رائے اصل لطف ان سب کو خود سے کرنے میں ہی ہے۔۔
 
آپ کے ساتھ درہ خنجراب گھومنے کے بعد تو ارادہ بن رہا ہے کہ اس عید کی چھٹیوں میں خنجراب جایا جائے۔زبردست تصاویر کے ساتھ مزے دار سیر کروائی جناب۔

بہت شکریہ بھائی!!! ضرور جائیں۔۔۔

بہت عمدہ۔ تصاویر دیکھ کر لطف آیا۔:)

بہت شکریہ!!
 
شمشال اور گلمٹ کے درمیان وادی ہنزہ
35252802486_0cdf1c9691_c.jpg
 
Top