اگر مجھے صحیح یاد پڑتا ہے تو تارڑ صاحب کی کتاب"سفر شمال کے" سوات اور خنجراب کے سفر کی داستان پہ مشتمل ہے۔کیا درہ خنجراب اور اطراف میں تارڑ صاحب کا کوئی سفرنامہ موجود ہے کہ نہیں ؟
عبداللہ محمد تمام تصاویر بہت خوب ہیں۔ احوال بھی دلچسپ تھا۔ زبردست!!
آپ کا یہ ٹور کتنے دن پر مشتمل تھا؟؟ اور آپ کسی ٹور گروپ کے ساتھ گئے تھے یا خود سے ارینج کیا تھا یہ ٹور؟؟
شکریہ بھائیزبردست تصاویر!!
یہ بتائیے کہ آپ سرحد پار کر کے چین داخل ہوئے کہ نہیں اور کیا اس پر کوئی پابندی تو نہیں ؟
کیا درہ خنجراب اور اطراف میں تارڑ صاحب کا کوئی سفرنامہ موجود ہے کہ نہیں ؟
زبردست تصاویر ہیں جناب۔
واپسی کے سفر کی تصاویر کا بھی انتظار جاری است۔
مجھے دو بار خنجراب جانے کا موقع ملا، لیکن دونوں بار جون کے مہینے میں گئے۔ میرے خیال میں مئی کے مہینے میں خنجراب اور اس کے راستے کی خوبصورتی اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
ٹرپ پہ جاتے وقت جب آپ نے مشورہ طلب کیا اور ہم نے جواب میں عرض کیا تھا کہ اگر صرف ایک ہی جگہ دیکھنی ہے تو خنجراب کے علاوہ سب آپشنز بھول جائیں۔
اب خنجراب کی زیارت کر آنے کے بعد آپ اس بابت کیا کہتے ہیں؟
کتنی پیاری سڑک ہے!!یہ تو کمال است۔ ایسی میں ایک بھی تصاویر نہ بنا سکا چاہ کر کے بھی۔۔
آپ ٹور گروپ کے ساتھ جانے کے قائل کیوں نہیں ہیں؟؟ جبکہ ہمارے جاننے والے کچھ لوگ ان کے ساتھ جا چکے ہیں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ بہت عمدہ رہائش، کھانا اور کنوینس ان کی طرف سے ہوتی ہے۔بہت شکریہ ۔
ٹور اگر اسلام آباد سے دیکھیں تو جمعرات کی شب سے اتوار کی شب تک یعنی 3 دن کا تھا۔
جی ٹور گروپ وغیرہ کے ساتھ جانے کا میں قائل نہیں اور ارینج بھی نہیں تھا۔۔ یہی تھا کہ گلگت پہنچ کر دیکھتے ہیں فئیری میڈوز دیکھنے یا خنجراب پاس جانا پھر یاز بھائی کے مشورے پر خنجراب کا انتخاب کیا۔۔
اگر اس گروپ کا نام بتادیں تو بہتوں کو فائدہ ہونے کا امکان ہے۔۔۔آپ ٹور گروپ کے ساتھ جانے کے قائل کیوں نہیں ہیں؟؟ جبکہ ہمارے جاننے والے کچھ لوگ ان کے ساتھ جا چکے ہیں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ بہت عمدہ رہائش، کھانا اور کنوینس ان کی طرف سے ہوتی ہے۔
کوئی خاص وجہ؟؟
ضرور بتائیں گے۔ لیکن خود سے تجربہ کرنے کے بعد۔ ابھی تو ہم نے سنی سنائی ہوئی بات بیان کی ہے۔ اور اس پر احباب کی رائے درکار ہے۔اگر اس گروپ کا نام بتادیں تو بہتوں کو فائدہ ہونے کا امکان ہے۔۔۔