دسمبر کی سرد شام محفلین کے نام---- قصہّ محفلین سے ملاقات کا

محمد امین

لائبریرین
یہ لو:

vXEGS9xQEWV33CO.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اور ہاں باقی پیسے یاد سے واپس کر دینا، ایسا نہ ہو کہ آئسکریم کی طرح وہ بھی ہڑپ کر جاؤ۔
 

محمد امین

لائبریرین
یہ کون سے زمانے کے نوٹ ہیں؟

یہ ایک روپے کے نوٹ کی آخری شکل ہے۔۔۔ اس کے بعد ایک روپیہ سکے میں تبدیل ہوگیا تھا۔۔۔۔ کتھئی رنگ کا سکہ۔ گو کہ ایک روپے کا سکہ پہلے بھی تھا مگر بڑا تھا، بعد میں حجم بھی کم کردیا گیا اور نوٹ بند کردیا گیا۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
اب بھی چلتا ہے کیا یا میوزیم میں سجانے لائق رہ گیا ہے؟

اب تو پانچ روپے کا نوٹ بھی بند ہوگیا ہے۔۔۔۔ روپے کا نوٹ تو مشرف سے شروع کے دور میں ہی بند ہوگیا تھا۔۔۔ جبھی تو یار لوگوں نے اسکین کر کر کے نیٹ پر ڈالے ہوئے ہیں کڑک نوٹ :)
 

مغزل

محفلین
دسمبر کی یادیں تازہ ہوگئیں اور ہم نے لڑی تازہ کردی ۔۔ :blushing:
(خالہ جانی ( مہ جبین ) پہلے مراسلے سے ملاحظہ کیجے ۔۔ آپ کے دولت کدے کی روداد :blushing: ) :angel:
 

مہ جبین

محفلین
بھئی واہ تم لوگوں کی ملاقات بہت خوب رہی، اور اس پر محمود کی رپورٹنگ تو سونے پر سہاگہ ہے
اللہ ایسے ہی تم سب کی محبتوں کو قائم و دائم رکھے اور یونہی سدا ہنستے، مسکراتے اور کھل کھلاتے رہو آمین
بس امین کا مہمانوں کے استقبال کا طریقہ اچھا نہ تھا ، لیکن وہ بھی مہمان کے اصرار پر تھا :) ورنہ میرا بچہ ایسا بھی نہیں ہے :lol: بس اس نے فہیم کا دل توڑنا مناسب نہ سمجھا نا :biggrin:
 

مغزل

محفلین
بھئی واہ تم لوگوں کی ملاقات بہت خوب رہی، اور اس پر محمود کی رپورٹنگ تو سونے پر سہاگہ ہے
اللہ ایسے ہی تم سب کی محبتوں کو قائم و دائم رکھے اور یونہی سدا ہنستے، مسکراتے اور کھل کھلاتے رہو آمین
بس امین کا مہمانوں کے استقبال کا طریقہ اچھا نہ تھا ، لیکن وہ بھی مہمان کے اصرار پر تھا :) ورنہ میرا بچہ ایسا بھی نہیں ہے :lol: بس اس نے فہیم کا دل توڑنا مناسب نہ سمجھا نا :biggrin:
توبہ توبہ ۔۔ خالہ جان ۔۔ :laugh:
( آپ کا لاڈ بگاڑ نہ دے کہیں امین ( محمد امین ) کو ۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی ) :biggrin: :biggrin:
-------- ( fahim ، عائشہ عزیز ، ناعمہ عزیز ، مقدس ۔ شمشاد بھائی )
تفنن برطرف خالہ جان ۔ ۔۔ :angel:
شکریہ خالہ جان آپ نے مجھ خاکسار کی رپورٹنگ کو شرفِ قبولیت عطا کیا۔۔:blushing:
آپ کی دعائیں شامل رہیں گی انشا اللہ ہم سب اسی طرح خوش آباد رہیں گے ،
اللہ تعالیٰ ہمیں ۔۔۔ آپ اور ہمار ے والدین کے سایہ میں رکھے۔۔:)
اور مجھے بالخصوص غزلاں آثاری میں ہمہ تن معتکف بھی ۔۔ آمین ثم آمین
 

مغزل

محفلین
محمود بھائی آخری سطر کا سلیس اردو میں ترجمہ بھی کر دیں اگر قابلِ اشاعت ہے تو۔۔۔۔ ۔۔
شہزادے آخری سطر کاسلیس ترجمہ تو میں ضرور کردیتا ہوں ۔:angel:
مگر آپ سمجھو گے پھر بھی نہیں ۔۔ بس دعا ہے ’’ خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کردے ‘‘ ہاہاہہاہ۔۔۔ :biggrin:
جب آپ اٹوٹ بندھن میں بندھ جائیں گے ناں تو ترجمہ کی حاجت ہی نہ رہے گی ۔۔۔ ;)
( ترجمہ یہ ہے کہ : اللہ مجھے غزل ،سراپا غزال یعنی کا اسیر رکھے اور اسی کی محبت کے معبد اعتکاف کرنے میں ہمہ تن مصروف رکھے ۔ آمین ثم آمین) :blushing:



ٹھیک کہا نا پگلی ؟؟
 
Top