دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

تجمل حسین

محفلین
آپ کو سونپتی ہوں ابھی کام۔
اپنی سپیشیلٹی بتائیں ذرا، نثر؟ شعر وشاعری؟ اسلامک سیکشن؟ یا کچھ اور؟
میری زیادہ دلچسپی تو لینکس میں ہے اور اس میں ایسی دلچسپی ہے کہ اس سیکشن میں جو بھی مراسلہ ہوا مجھے بہترین ہی لگے گا۔ :p
ویسے دلچسپی تو اسلامک سیکشن میں بھی ہے لیکن میں خود ہی اس سیکشن میں کام نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میرے نکالے ہوئے مواد سے اکثریت کو اختلاف ہوگا۔ اس لیے یہ سیکشن کسی اور کو دے دیا جائے۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین

میرا حال اس وقت بالکل sorting hat (ہیری پوٹر ) والا ہوا پڑا ہے :rollingonthefloor:
 
رانا

محفلین
شیور!!!
رانا بھائی مٹھائی لے آئیں گے تو میں ضرور کھلاوں گی، میرا کون سا بل آتا ہے :rollingonthefloor:
بھئی میں تو کراچی میں رہتا ہوں اور یہاں 46 ڈگری سینٹی گریڈ پر سب حلوائیوں کی مٹھایاں پگھل گئی ہیں۔:p
ماہی احمد بہنا آپ ذرا اپنے ہاں ایک ڈبہ مجھے پارسل کرا کر بھیجیں ذرا۔:) پھر میں اس میں سے ان کی خاطر تواضع کرتا ہوں۔:p
 
متلاشی

محفلین
حلوائی کی دکان میں پڑی ہے۔۔۔۔ لے آئیے، پے منٹ بھی کر دیجیے گا ورنہ بعد میں حلوائی انکل بہت ماریں گے :p
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنی کنجوس ہیں آپ۔۔۔۔۔ :mad:
اور لگتا ہے حلوائی انکل سے مار کھانے کا وسیع ایکسپیرئینس ہے آپ کو :laugh1:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم۔۔۔
کافی دنوں کے بعد یہاں آنا ہوا تو دیکھا کہ جشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ویسے تو میری اپنی سالگرہ بھی جولائی میں ہی ہے مگر محفل کی سالگرہ کے جشن میں ضرور حصہ لوں گی۔ ابھی تو لاہور میں ڈیرا جما کے بیٹھی ہوں۔ اسلام آباد جاتے ہی مکمل فعال ہو جاؤں گی۔ اور تب تک موبائل سے باخبر رہوں گی۔ جہاں میری ضرورت ہو برائے مہربانی مجھے ٹیگ کر دیا جائے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
بھئی میں تو کراچی میں رہتا ہوں اور یہاں 46 ڈگری سینٹی گریڈ پر سب حلوائیوں کی مٹھایاں پگھل گئی ہیں۔:p
ماہی احمد بہنا آپ ذرا اپنے ہاں ایک ڈبہ مجھے پارسل کرا کر بھیجیں ذرا۔:) پھر میں اس میں سے ان کی خاطر تواضع کرتا ہوں۔:p
جہاں اس وقت میں ہوں یہاں سے آپ تک پہنچتے پہنچتے مٹھائی کیڑوں کی خوراک بن جائے گی (میں ہوائی نہیں بحری جہاز کے ذریعے بھجواوں گی ):p
 
تجمل حسین

محفلین
ویسے تو میری اپنی سالگرہ بھی جولائی میں ہی ہے مگر محفل کی سالگرہ کے جشن میں ضرور حصہ لوں گی۔
وعلیکم السلام!
جی ضرور اور آپ کی اس بات سے یاد آیا کہ سرکاری کاغذات کے حساب سے میری سالگرہ بھی جولائی میں ہی ہے۔ :LOL:
 
رانا

محفلین
جن سیکشنز کے لئے ایک سے زائد محفلین نے خدمات پیش کی ہوئی ہیں ان سے گزارش ہے کہ آپس میں رابطہ ضرور رکھیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ لاعلمی میں دونوں ایک ہی دھاگے پر کام کررہے ہوں۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
قسم سے یہ لائن لکھتے ہوئے میرے زہن میں صرف آپ اور شنزہ تھے۔:rollingonthefloor:
ہاہاہاہاااا۔۔۔ کام سارا شزہ کرے گی۔۔۔ میں تو وقتا فوقتا اس کا حوصلہ بڑھاتا رہوں گا۔۔۔ اور اب سوچ یہ رہا ہوں کہ شزہ کا تعارفی دھاگا بھی ڈھونڈ لوں۔۔۔ :p

تدوین: اوہ یہ شزہ مغل تو شاعرہ نکلی۔۔۔۔ اللہ اکبر
 
بس تو پھر تیار رہیں۔ وہ اپنی زندگی کی پہلی ہجو آپ پر ہی لکھیں گی سوونئیر کی اشاعت کے بعد۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بس تو پھر تیار رہیں۔ وہ اپنی زندگی کی پہلی ہجو آپ پر ہی لکھیں گی سوونئیر کی اشاعت کے بعد۔:)
اگر شزہ نے ایسا کیا تو

کوئی بات نہیں۔۔۔ خیر ہے۔۔۔۔۔ مقدس کم ہجو لکھتی ہے ہر وقت ہمارے بارے میں۔۔۔ بلکہ اب تو یہ عالم ہے کہ میں اور محمداحمد بھائی اپنی اپنی ذاتی ہجو کہیں گے۔ بقا برائے باہمی ہجو کی انجمن میں۔۔۔۔ :D
 
ماہی احمد

لائبریرین

مقدس

ُپہلے بتائیں کہ ہجو کیا ہوتا ہے۔۔۔ باقی باتیں اس کے بعد :whistle:
 
رانا

محفلین
ُپہلے بتائیں کہ ہجو کیا ہوتا ہے۔۔۔ باقی باتیں اس کے بعد :whistle:
اردو وکی پیڈیا کے مطابق:
ایسا کلام یاایسی نظم خواہ کسی بھی ہیئت میں ہو۔ جس میں کسی کی مخالفت میں اس پر طنز کیا جائے یا اس کا مذاق اڑایا جائے۔ اردو ادب میں میر کی ہجویات اور سودا کی ہجویات مشہور ہیں۔
 
Top