تاسف دعائے صحتیابی شگفتہ ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
:cry: شگفتہ ٹھیک نہیں ہے بہت سئیریسیلی
بیماری میں ہیں ۔ اور کئی دنوں سے ہیں ۔ آج انکی سسٹر کا ٹیکسٹ آیا ہے کہ پلیز شگفتہ کے لئے دعا کریں وہ بہت بیمار ہے ۔ :cry:

ٹھیک نہیں ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ سسٹر نے تو سب کو پریشان ہی کر دیا۔ باجو نے تو آج رو رو کر اپنا برا حال کیا ہوا تھا۔ اتنی تسلی دینے کے بعد ٹھیک ہوئی ہیں۔ :cry:

میری دعا ہے کہ آپ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔ آمین۔ میں تو ایک ہفتے سے ہی دعا کر رہی ہوں۔ جب سے پتہ چلا ہے۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ شگفتہ صاحبہ کو صحتِ عاملہ و کاملہ عطا فرمائے۔

باجو پلیز ان کی حالت کے متعلق اہلِ محفل کو باخبر رکھیئے گا۔ اور ہاں حوصلہ رکھیں ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
 

خرم

محفلین
اللہ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

اگر انہیں تہنیتی کارڈ یا پیغام بھیجنا ہو تو کیسے بھیجا جائے؟
 

تیشہ

محفلین
ابھی کچھ بیجھا نہیں جاسکتا :( کیونکہ نا تو شگفتہ نیٹ پر آسکتی ہیں نا ہی وہ فون سن سکتیں ہیں ۔ میں روز فون کرتی ہوں مگر وہ :cry: :cry: وہ اس حالت میں نہیں ہے کہ کوئی بات کر سکے ۔ اور آج اسی کے موبائل سے اسکی بہن نے بہت پریشانی کے عالم میں ٹیکسٹ کیا ہے جو جو شگفتہ کے موبائل میں تھے شاید سبھی کو ۔ :?

اور تب سے میں کر کر کر کر رہی مگر کوئی ریسو نہیں کر رہا ۔ :cry:
 

زیک

مسافر
امید ہے کہ شگفتہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی سسٹرشگفتہ، کوجلدازجلدصحت یاب کرے (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

فہیم

لائبریرین
یا اللہ پاک تو تمام مسلمانوں کے حالوں پر اپنا رحم و کرم فرما۔اور تمام بیمار مسلمانوں کو صحت کاملہ عطاء فرما۔خاص کر ہماری محفل کی رکن سیدہ شگفتہ جی کو یااللہ پاک تو ان کی ہر قسم کی تکالیف کو دور فرمادےاور ان کو صحت و تندروستی عطاء فرمادے (آمین ثم آمین یا رب العالمین)
 

سارہ خان

محفلین
باجو میں تو تب سے ہی اتنی دعائیں کر رہی ہوں ۔۔ جب سے آپ نے بتایا ہے ۔۔ :( ۔۔ اللہ پاک ان کی تمام تکلیفیں دور فرمائے ۔۔ اور جلد سے جلد ان کو صحتیاب کرے ۔۔۔آمین ۔۔
 

F@rzana

محفلین
شگفتہ کے لیئے ہم سب دعاگو ہیں، اس قدر پیاری سی لڑکی ، جس کے نام سے ہی شگفتگی آجاتی ہے میں تو ان کے نام سے ہی کھیلتی اور چھیڑتی رہتی تھی، شازیہ الگ اداس اور پریشان ہیں ان سے اطلاع ملی تو میں اسٹوڈیو میں اپنے پروگرام کے پروموز بنوا رہی تھی، زیادہ بات نہ ہوسکی :cry:لیکن ذہن مسلسل ان کی جانب سے فکر میں مبتلا ہے، اللہ میاں جی اس شگفتہ سی لڑکی کو ہنستا، بستا، مسکراتا اور کھلکھلاتا رکھنا۔ ۔ ۔

شگفتہ، اللہ پاک آپ کو جلد از جلد روبصحت فرمائیں اور آپ اس محفل میں چہکتی پھریں اور زندگی میں شگفتگی کے ساتھ پھولوں کی طرح مسکراتی رہیں۔آمین
 

ظفری

لائبریرین
سنا تو بہت دھچکا لگا ۔۔۔ اللہ جلد از جلد آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور آپ تمام عمر اپنے نام کی طرح شگفتہ رہیں ۔ آمین ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ربِ کریم شگفتہ جی کو صحت اور ہمت عطا فرمائے(آمین) بہت ساری دعائیں آپ کی جلد صحتیابی کے لئے ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top