دلچسپ سوال

شمشاد

لائبریرین
کوئی بتا سکتا ہے کہ لوگ عزت کی روٹی کمانے میں لگے ہوئے ہیں، کوئی عزت کی دال یا سبزی کیوں نہیں کماتا؟
 
کوئی بتا سکتا ہے کہ لوگ عزت کی روٹی کمانے میں لگے ہوئے ہیں، کوئی عزت کی دال یا سبزی کیوں نہیں کماتا؟
کیونکہ روٹی دال یا سبزی کے بغیر کھائی جا سکتی ہے مگر دال یا سبزی روٹی کے بغیر نہیں۔
کھانے کے بغیر سلاد مزہ نہیں دیتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ غلطیوں پر ڈالنے والا پردہ کہاں سے ملتا ہے اور کتنے میٹر لینا پڑے گا؟
 
امین شارق

محفلین
کوئی بتا سکتا ہے کہ لوگ عزت کی روٹی کمانے میں لگے ہوئے ہیں، کوئی عزت کی دال یا سبزی کیوں نہیں کماتا؟
کیونکہ عزت کی روٹی کمانا ذلت کی بوٹی چبانے سے لاکھ درجے بہتر ہے اور عزت کی دال کھانا ذلت کا مال کمانےسےبہترہے
 
شمشاد

لائبریرین
یہ جو کہتے ہیں کہ بھاڑ میں جاؤ، تو یہ رکھشے سے جاتے ہےں یا ٹیکسی سے یا پھر اُوبر کریم بھی لے جاتے ہیں؟
 
امین شارق

محفلین
یہ جو کہتے ہیں کہ بھاڑ میں جاؤ، تو یہ رکھشے سے جاتے ہےں یا ٹیکسی سے یا پھر اُوبر کریم بھی لے جاتے ہیں؟
یہ تو بہت سمپل ہے آپ بھاڑستان جانے والی سڑک پر کھڑے ہوجائیں پھر وہاں سے رکشہ ٹیکسی ابر کریم جو بھی ملے بیٹھ جائیں پہنچ جائیں گے
 
اگر ساری دنیا ایک دن کے لیے سو جائے
(سوائے آپ کے)
تو آپ دنیا سے کیا چیزچٌرائیں گے؟؟؟
اس سوال کا جواب دینا مشکل ہے.
بظاہر ذہن میں بہت سی چیزیں آئیں گی. یہ چرایا جائے،وہ چرایا جائے....
وقت پورا ایک دن ہوگا لہذا یہ انسان کو پاگل کردے گا کہ وقت گزر رہا ہے اور فلاں چیز رہ نہ جائے. پاگلوں کی طرح اس کا ایک ایک لمحہ گزرتا جائے گا.
 
Top