دلچسپ سوال

اللہ آپ کو خوش رکھے ہمیشہ۔
جو کچھ آپ نے بتایا اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو یہ سب کہنے کے بعد کہتی کہ میں اپنے پیاروں کے سب دکھ درد تکالیف پریشانیاں اور تلخ یادیں چرانا چاہوں گی۔۔۔ اگر چرا پاؤں
آپ میری جگہ ہوتی ۔۔ کیا میں اسے بھی ایک خواہش سمجھوں ؟؟ :)
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی عقل تو ویسے ہی ملنے والی چیز ہے آپ نیک آدمی ہیں دعا کریں ہم بھی آپ کیلئے دعا کرینگے ان شاءالله یہ مسئلہ تو آپ کا حل ہو جائے آپ دوسری کوئی چیز سوچیں ....:)
بہت شکریہ میرے محترم بھائی
بخشو میاں ادب دوست ہم بدھو ہی بھلے
عقل سے ہمارا کیا لینا دینا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
ہم عقل اور عقل مندوں سے دور ہی بھلے ۔
اللہ سوہنا آپ کی ہر خواہش کی اپنی رحمت سے تکمیل فرمائے آمین
بہت دعائیں
 

AbdurRahman Afridi

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
دوستوں یہ میرا اردو محفل فورم پر پہلا میسیج ہے۔
مغل صاحبہ جب دنیا سوجائے تو میں اس وقت سوچوں گا کہ مجھے کیا چرانا چاہیے۔
 
میں تو نامور ادیبوں کی غیر طبع کہانیاں چراکر وقتاً فوقتاً اپنے نام سے شائع کرواتا رہوں گا بعد وہ روتے پیٹتے رہیں⁦
 
جتنا پیسہ ہو جہاں جہاں اپنے پاس رکهہ کر وہ پهر حقداروں میں بانٹوں گا عقل والوں کو کہوں گا اب بے عقل کے غلام بنے پهرتے رہو
 

شمشاد خان

محفلین
ہمیشہ لوگ کہتے ہیں کہ سارا جگ بے وفا ہے۔

یہ جگ ہی بے وفا کیوں ہوتا ہے، اور کون سا جگ بے وفا ہوتا ہے، شیشے کا، پیتل کا، سلور کا اور ہاں یہ گلاس بے وفا کیوں نہیں ہوتا؟
 
Top