دلچسپ سوال

ہمارا بھی ایک سوال
مائیں اکثر اپنے بیٹوں کے لئے دلہن لانے کا ذکر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں اپنے بیٹے کے لئے چاند سی دلہن لاؤں گی۔ اس حساب سے بیٹیوں کے لئے کہنا چاہئیے کہ اپنی بیٹی کے لئے سورج سا دُلہا لاؤں گی۔ لیکن تب کسی شہزادے کا ذکر آ جاتا ہے۔ کیوں؟
کیونکہ مائیں بیٹی کو چندا اور بیٹے کو اکثر شہزادہ کہہ کر بلاتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھند بھی تم جیسی ہے
اس سے آگے کچھ دکھائی نہیں دیتا
-------------------------------

سوال : رشتے آسمانوں پر ہی کیوں بنتے ہیں؟
 

سیما علی

لائبریرین
تاکہ زمین والے بے قصور مانے جائیں۔

یہ آسمان نیلا ہی کیوں ہوتا ہے ؟؟
دن میں آسمان کا رنگ نیلا نظر آتا ہے اور سورج کے غروب یا طلوع کے وقت یہ رنگ لال ہوجاتا ہے۔۔
جب سورج عین سر پر ہوتا ہے تو آسمان نیلے رنگ کا دکھائی دیتا ہے ۔۔اور سورج غروب ہونے بعد سیاہ ہوجاتا ہے ۔۔۔
 
Top