دل چاہتا ہے ۔۔۔۔۔

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔ کیوں دل کو اب کیا ہوا ۔۔ یہی دل پہلے تو ہر وقت پوسٹ کرنے کو چاہتا تھا نہ ۔۔:tounge:
 

قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہا ۔۔ کیوں دل کو اب کیا ہوا ۔۔ یہی دل پہلے تو ہر وقت پوسٹ کرنے کو چاہتا تھا نہ ۔۔:tounge:

ل و ل۔۔۔ کچھ بھی نہیں‌ ہوا۔ بطور مذاق لکھا تھا کہ دل چاہتا ہے کہ پوسٹس نہ کروں۔ درحقیقت بات صرف اتنی سی ہے کہ اتنا وقت نہیں‌ ملتا کہ پہلے کی طرح پوسٹس کرتا رہوں :(
 

حجاب

محفلین
ہاہاہا جنگلی بن گئی کیا مطلب ۔۔ ابھی کوئی کسر باقی ہے کیا ۔۔۔;) :grin:
ویسے تم کہہ رہی ہو تو مزیدار ہی ہونگے ۔۔ میری بھابھی جب شادی ہو کے آئی تھیں تو کریلے کے چھلکے فرائے کر کے کھاتی تھیں ۔۔ اور میں حیرانی سے دیکھ رہی ہوتی کہ کیسے کھا رہی ہیں ۔۔ :confused: کہتی ہیں صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں ۔۔ تم بھی کھایا کرو ۔۔ لیکن میں نے اج تک نہیں چکھے ۔۔:grin:

سارہ ، ابھی تو بقول تمہارے جنگلی کھانے کھاتی ہوں ، سوچو ذرا جب میں خود بھی جنگلی بن گئی تو ، تم کو نہ کھا جاؤں ;) بچ کے رہنا ;)
 

چاند بابو

محفلین
مجھے شمشاد بھائی سے پوچھنا ہے کہ کیا وہ محفل پر پوسٹس کرنے اور محفل کو وقت دینے کے علاوہ اور بھی کچھ کرتے ہیں کہ نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو میں تو ملا جلا کر کچھ دو گھنٹے محفل میں گزارتا ہوں۔ اور یہ کوئی زیادہ وقت تو نہیں ہوتا۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھ سے کسی کو کچھ پوچھنا ہو تو ذ پ سے متوجہ کر دو ورنہ میں یہاں نہیں آتا اور نہ آنے کا ارادہ ہے۔ بہوش و حواس لکھ دیتا ہوں کہ سند رہے اور بے وقت و ضروت کام آئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے انتظامیہ سے پوچھنا ہے کہ میرے چالیس کے قریب پیغامات کم کیوں ہو گئے؟
 

چاند بابو

محفلین
چاند بابو میں تو ملا جلا کر کچھ دو گھنٹے محفل میں گزارتا ہوں۔ اور یہ کوئی زیادہ وقت تو نہیں ہوتا۔

حیریت ہے بھائی میں تو اگر تین چار گھنٹے بھی بیٹھوں تو بھی زیادہ سے زیادہ دس پوسٹس لگا پاتا ہوں اور آپ خدا کی پناہ:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو ایسی بھی کیا بات ہوئی کہ آپ اٹھارہ یا چوبیس منٹ میں صرف ایک پیغام پوسٹ کر پاتے ہیں۔ اتنی بھی کسرِ نفسی اچھی نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب ، سلسلہ تو بہت دلچسپ شروع کیا ہوا ہے ، اس کا خیال کیسے آیا :)
اچھا یہاں تفریحی جواب لکھنا ہیں یا سنجیدہ بھی لکھ سکتے ہیں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا شگفتہ سے سوال ہے کہ وہ کدھر کھوئ کھوئ رہتی ہیں۔ :grin:

:)

کُل وقتی تو اس بات میں کہ وہیل چیئر پر زندگی کیسے گذرتی ہو گی اور جُز وقتی ہر دوسرے تیسرے دن کسی نہ کسی بات پر جیسے آج کل لائبریری میں اور اس میں بھی کہ کمپیٹور اپنا اور حمزہ کا کب سیٹ ہو گا کہ میری اور حمزہ کی روازنہ کی جنگوں میں کچھ کمی آئے :)

روزانہ
 

زینب

محفلین
میرا دل چاہتا ہے کہ کسی دن میں رات کو سوؤں صبح محفل پے آؤں تو شمشاد بھائی کی ساری پوسٹیں میرے نام کے ساتھ لگی ہوں۔۔۔۔۔ان کے نام کے ساتھ کوئی پوسٹ نا ہو ہی ہی ہی
 
Top