دل کی اصلاح

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
478:ہم سے محمدبن مقاتل نے بیان کیاکہاہم کوعبداللہ بن مبارک نے خبردی کہاہم کومعمرنے انہوںنے ہمام بن منیہ سے انہوںنے ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے انہوںنے کہاآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاپہلا(آدمیونکا)گروہ جوبہشت میں جائے گاان کی صورت چودھویں رات کے چاندکی طرح (روشن)ہوگی ان لوگوں کونہ تھوک آئے گانہ رینٹ نہ پاخانہ پھریں گے ۔ان کے برتن سونے(چاندی)کے ہوں گے گنگھیاں بھی سونے چاندی کی اورانگیٹھیوں میںسے عودکی خوشبونکل رہی ہوگی پسینے میں سے مشک کی خوشبوپھوٹے گی اورہربہشتی پاس دوبیبیاں ایسی نازک اورخوب صورت ہوں گی جن کی پنڈلی کاگودا(مغز)گوشت میں سے دکھلائی دے گا،بہشتی لوگوں نہ اختلاف ہوگانہ دلوں میں بغض سب ایک دل ہوںگے صبح وشام اللہ کی تسبیح کہیں گے (بطورلذت کے نہ عبادت کے)۔
(صحیح بخاری مترجم ، کتاب بدء الخلق ، پارہ نمبر13، صفحہ نمبر262)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

479:ہم سے ابوالیمان نے بیان کیاکہاہم کوشعیب نے خبردی کہاہم سے ابوالزنادنے انہوںنے اعرج سے انہوںنے ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے کہ آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاپہلا(آدمیوں کا)گروہ جوبہشت میں جائے گاان کی صورت چودھویں رات کے چاندکی طرح(چمکتی)ہوں گی ان کے بعدجولوگ جائیں گے وہ بہت چمکتے ستارے کی طرح ہوں گے ان کے دل ایک ہی آدمی کے دل کی وضع پرہوں گے کوئی اختلاف نہ ہوگانہ بغض ہرایک کودودوبیبیاں ملیں گی ایسی جن کی پنڈلی کامغزگوشت کے پرے سے دکھائی دے گاایسی حسین (اورلطیف)ہوں گی صبح شام اللہ کی تسبیح کرتی رہیں گی نہ بیمارہوں گے نہ رینٹ نکالیں گے نہ تھوکیں گے ان کے برتن سونے چاندی کے ہوں گے گنگھیاں بھی سونے کی ان کی انگیٹھیوں میں الوہ روشن رہے گاابوالیمان نے کہاالوہ عودکوکہتے ہیں ان کاپسینہ مشک کی خوشبودے گا۔مجاہدنے کہاقرآن شریف میں جوآیاہے بالعشی والابکار(سورہ بقرہ میں)توابکارکہتے ہیں صبح سویرے کواورعشی کہتے ہیں سورج ڈھلے سے غروب تک کے وقت کو۔
(صحیح بخاری، پارہ نمبر13، جلددوم، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر262)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

501:ہم سے اسماعیل بن اویس نے بیان کیاکہامجھ سے میرے بھائی (عبدالحمید)نے انہوںنے سلیمان بن
بلال سے انہوںنے یحییٰ بن سعیدسے انہوںنے سعیدبن مسیب سے انہوںنے ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے کہ آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاجب کوئی تم میں سوجاتاہے توشیطان اس کی گدی پرتین گرہیں لگاتاہے اورہرگرہ پریہ افسوں پھونک دیتاہے ابھی بڑی رات پڑی ہے سوتارہاپھراگروہ آدمی جاگا(شیطان کی نئی سنی)اوراللہ کی یادکی ایک گرہ کھل جاتی ہے اگروضوکیاتودوسری گرہ کھل جاتی ہے اگرنمازپڑھی (تہجدیافجرکی)تیسری گرہ کھل کرسب گرہیں کھل جاتی ہے اورصبح کوخوش دل اورخوش مزاج رہتاہے ورنہ بدمزاج سست (کاہل وجود)
(صحیح بخاری، پارہ نمبر13، جلددوم، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر270)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بالکل منصور(قیصرانی) بھائی، صبح اٹھنے میں واقعی بڑی مشکل ہے ہوتی ہے تواس کی وجہ یہی ہے۔
502:ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے روایت کیاکہاہم سے جریرنے انہوں نے منصورسے انہوں نے ابووائل سے انہوں نے عبداللہ بن مسعود(رضی اللہ عنہ)سے انہوں نے کہاآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کے سامنے ایک شخص کاذکرآیاجوساری رات صبح تک سوتارہاآپ نے فرمایااس شخص کے کان یادونوں کانوں میں شیطان نے پیشاب کردیاہے۔
(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، کتاب بدء الخلق، صحفہ نمبر270)
والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

503:ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیاکہاہم سے ہمام نے انہوںنے منصورسے انہوںنے سالم سے ابی جعدسے انہوںنے کریب سے انہوںنے ابن عباس(رضی اللہ عنہ)سے انہوںنے آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)سے آپ نے فرمایاسن رکھواگرتم میں سے کوئی اپنی بی بی سے صحبت کرتے وقت یہ دعاپڑھ لے یااللہ ہم کوشیطان سے بچائیو اورجواولادہم کودے اس کوبھی شیطان سے بچائے رکھ پھراس کی اولادہوتوشیطان اس کوکوئی نقصان نہ پہنچاسکے گا۔
(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13 کتاب بدء الخلق ، صفحہ نمبر271)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

506:ہم سے یحییٰ بن بکیرنے بیان کیاکہاہم سے لیث بن سعدنے انہوںنے عقیل سے انہوںنے ابن شہاب سے انہوںنے کہامجھ کوعروہ نے خبردی ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)نے کہاآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاشیطان تم میں سے کسی کے پاس آتاہے اوراس سے کہتاہے (اس کے دل میں ڈالتاہے )یہ کس نے پیداکیاوہ کس نے پیداکیااخیرمیں یہ کہتاہے اچھاخداکوکس نے پیداکیا(ارے مردود)خداتوسب کوپیداکرنے والااوراپنی ذات سے موجودہے جب کسی شخص کوایساوسوسہ ڈالے تواعوذباللہ پڑھے اورشیطانی خیال کوچھوڑدے۔

(صیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر272)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

507:ہم سے یحییٰ بن بکیرنے بیان ہم سے لیث نے کہامجھ سے عقیل نے انہوںنے ابن شہاب سے انہوںنے کہامجھ سے نافع بن انس نے بیان کیاجویتمیون کاغلام تھااس سے اس کے باپ نے اس نے ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے سناآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاجب رمضان کامہینہ آتاہے توبہشت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اوردوزخ کے درواز ے بندکیے جاتے ہیں اورشیطان کس دیے جاتے ہیں۔

(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر272)

والسلام
جاویداقبال
 

عاصم ملک

محفلین
جزاک اللہ جاوید بھائی ماشاءاللہ بہت اچھی شیرنگ کی ہے۔اللہ ہم سب کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے‌(آمین)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
پسندیدگی کابہت بہت شکریہ، منصور(قیصرانی)بھائي، اورعاصم بھائی،۔

510:ہم سے یحییٰ بن جعفرنے بیان کیاہم سے محمدبن عبداللہ انصاری نے کہاہم سے ابن جریح نے کہامجھ کوعطاء بن ابی رباح نے خبردی انہوںنے جابر(رضی اللہ عنہ)سے روایت کی انہوںنے آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)سے آپ نے فرمایاجب رات کااندھیراہوجائے یارات شروع ہوتواپنے بچوں کوروک لوگھرسے باہرنہ جانے دوکیونکہ اس وقت شیطان پھیل جاتے ہیں،جب عشاء کے وقت میں سے ایک گھڑی گزرجائے اس وقت بچوں کوچھوڑدو(چلیں پھریں)اوردوازہ بندکرتے وقت بسم اللہ کہہ چراغ بجھاتے وقت بسم اللہ کہہ(پانی کا)برتن(صراحی ،گھڑا)ڈھانپتے وقت بسم اللہ کہہ اورڈھانپنے کوکچھ نہ ملے توکوئی چیز(لکڑی وغیرہ)اس پرآڑی رکھ دے۔
(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13،کتاب بدء الخلق۔ صفحہ نمبر273)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

520:ہم سے زکریابن یحییٰ نے بیان کیاکہاہم سے ابواسامہ نے کہ ہشام بن عروہ نے کہامجھ کومیرے باپ نے خبردی انہوںنے حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہم)سے انہوںنے کہاجب احدکادن ہواتو(پہلے پہل)مشرکوں کوشکست ہوئی اس وقت ابلیس یوں چلایااللہ کے بندو(مسلمانو)اپنے پیچھے والوں سے بچویہ سن کرآگے والے لوٹے(انہوںنے پیچھے والوں جومسلمان تھے کافرسمجھا،اوردونوں آپس میں بھڑگئے اتنے میں حذیفہ بن یمان(صحابی)نے نگاہ کی دیکھاتوان کے باپ یمان کومسلمان مارے ڈالتے ہیں انہوںنے پکارااللہ کے بندو(یہ کیاغضب کررہے ہو)میراباپ ہے میراباپ ہے ،لیکن خداکی قسم مسلمانوں نے (گھبراہٹ میں)اس کونہ چھوڑامارہی ڈالاآخرحذیفہ کہنے اللہ تم کوبخشے(تم نے ایک مسلمان کومارڈالا،عروہ نے کہاحذیفہ ہمیشہ مرے تک اپنے باپ کے مارنے والوں کے لیے دعااوراستغفارکرتے رہے(کیونکہ انہوںنے غلطی سے کافرسمجھ کرماراتھا)
(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، بدء الخلق، صفحہ نمبر276)

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی یہ صحیح بخاری کا واقعہ ہے ناں، نہ کہ کوئی حدیث؟ اگر یہ کوئی حدیث ہے تو مجھے سمجھ نہیں‌ آسکی اور اگر حدیث نہیں ہے تو پھر یہ صحیح بخاری میں کیسے؟

براہ کرم ذرا وضاحت کیجئے گا
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
قیصرانی نے کہا:
جاوید بھائی یہ صحیح بخاری کا واقعہ ہے ناں، نہ کہ کوئی حدیث؟ اگر یہ کوئی حدیث ہے تو مجھے سمجھ نہیں‌ آسکی اور اگر حدیث نہیں ہے تو پھر یہ صحیح بخاری میں کیسے؟
براہ کرم ذرا وضاحت کیجئے گا
بھائي منصور(قیصرانی)یہ حدیث شریف ہے اوران کی راوی حضرت عائشہ صدیقہ(رضی اللہ عنہما)ہیں جیسے کہ سندسے ظاہر۔ دراصل یہ جنگ احدکاواقع ہے۔
اوربھائی منصور(قیصرانی)اس حدیث میں آپکوکس بات کی سمجھ نہیں آئی ۔ اس بات کی شیطان نے پکاراکہ اپنےپیچھے والوں سے بچو۔ توبھائی منصور(قیصرانی)حضوراکرم(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی حدیث شریف ہے کہ شیطان بندے کے خون میں ڈورتاہے تو یہ شیطان بندے کوہرطرح سے مثلاوسوسے وغیرہ سے پریشان کرتارہتاہے اوربعض دفعہ انسان اس کی بات پریقین کرلیتاہے اوربعض دفعہ اس کی بات کوردکردیتاہے ۔ اللہ تعالی ہمیں شیطان کے شرسے بچائے(آمین ثم آمین)


523:اورمجھ سے سلیمان بن عبدالرحمن نے بیان کیاکہاہم سے ولیدنے کہاہم سے اوزاعی نے کہامجھ سے یحییٰ بن کثیرنے کہامجھ سے عبداللہ بن ابی قتادہ نے انہوںنے اپنے باپ سے انہوںنے کہاآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایااچھا(نیک )خواب اللہ کی طرف سے ہے اوربراپریشان(ڈراؤنا)خواب شیطان کی طرف سے ہے جب تم میں سے کسی کوبراخواب لگے جس سے وہ ڈرجائے تو(جاگتے ہی)اپنی بائیں طرف تھوکے اوراس کی برائی سے اللہ کی پناہ مانگے اس کوکچھ نقصان نہ ہوگا۔
(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر276)

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی، میری بات سے مرا دیہ تھی کہ حدیث کا عام مفہوم یہ ہے کہ حدیث نبی پاک ص کا فرمان ہوتی ہے۔ لیکن اُس مندرجہ بالا حدیث میں کہیں بھی نبی پاک ص کا نام یا ان کا ذکر کسی بھی حوالے سے نہیں آیا۔ یہی بات سمجھ نہیں‌ آئی

جزاک اللہ
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
واقعی منصور(قیصرانی) بھائی، آپ کی بات تودرست ہے لیکن یہ حدیث اسی طرح لکھی ہوئی ہے اورمیں نے اسے نقل کردی۔
524:ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیاکہاہم کوامام مالک نے خبردی انہوںنے سمی سے جوابوبکر(رضی اللہ عنہ)کے غلام تھے انہوںنے ابوصالح ذکوان سے انہوںنے ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے کہ آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاجوشخص ہردن میں سوباریہ کلمہ پڑھے لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمدوہوعلی کل شیٔ قدیرتواس کودس بردے آزادکرنے کاثواب ملے گااورسونیکیاں اس کے اعمال میں لکھی جائیں گی اورسوبرائیاں اس کی میٹ دی جائیں گی اوروہ سارے دن شام تک شیطان(کے شر)سے محفوظ رہے گا اورکوئی اس سے بہترعمل لے کرنہ آئے گا۔مگرجواس سے بھی زیادہ یہ کلمہ پڑھے۔
(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر277)

والسلام
جاویداقبال
 
Top