شَنْگْرَفی: سُرخ، خوب لال، شنجرفی
شَنجرف: گہرے سرخ رنگ کی ایک معدنی شے جو مصوری اور نقاشی میں کام آتی ہے اور دوا کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔
مَلاگیِری: جوگیا، گیروا، صندل کا رنگ
(ملاگیر: صندل کی قسم کی ایک لکڑی جسے پیس کر سرخی ملاکر اس میں کپڑے (خصوصا ً دوپٹے) رنگتے ہیں جو خوشبودار بھی ہوتے ہیں)
کَبُودی: نیلا، نیلگوں
(کبودی، نیلم یاsapphire جیسے گہرے نیلے رنگ کو کہاجاتا ہے۔ اس کی اصل یہ ہے کہ فارسی میں نیلم کو یاقوت کبود کہا جاتا ہے)
(Light Brown) شُتُری: شتر(اونٹ) کے رنگ کا، ہلکا بھورا، بادامی
(Emerald Green) زُمُرُّدی: زمرد کے رنگ کا، سبز رنگ کا
(Crimson or Scarlet) قِرمِزی: گہرا سرخ
(Grass Green) کاہی: گہرا سبز
(Dark Purple) کاکریزی: سیاہی مائل اودا رنگ، گہرا اودا رنگ
(Aloe wood) اگرئی: گہرا کشمشی رنگ، زردی مائل یا بھورا رنگ، اگر کے رنگ کا
(Lilac) کاسنی: سرخی مائل نیلا، بنفشی، ہلکا اُودا، سوسنی رنْگ
قَناویزی: غالباً سرخ رنگ کا۔ قناویز دراصل سلک کا ایک قسم کا کپڑا ہوتا تھا جو عموماً سرخ رنگ کا ہوتا تھا۔ اس قسم کا کپڑا اب نہیں بُنا جاتا۔
(colour of Blue Water-lily) نیلوفری: گہرا نیلا
(Light Green) دھانی: سبز دھان کے رنگ کا، ہلکا سبز
(Orange or Pale Yellow) شربتی: ہلکا زرد رنگ جو کسی قدر سرخی مائل ہو
(Yellow, Golden, Orange) چمپئی: ہلکی زردی یا سنہراپن لیے ہوئے
مٹیالا: مٹی کے رنگ کا، خاکستری، بھورا
(Red Ochre) گیروا: گیرو کے رنگ کا، جوگیا رنگ کا
(Green) مونگیا: مونگ کے رنگ کا۔ سیاہی مائل سبز رنگ کا
(Citron or Orange coloured) تُرَنجی: نارنجی رنگ کا، سرخی مائل زرد
(of Peach colour) شفتالوی: سیاہی مائل سرخ رنگ کا
آبنوسی: کالا، سیاہ
(of the colour of Ambergris) عنبری: سیاہی مائل بھورے یا گہرے سرمئی رنگ کا، عنبر کے رنگ کا
حنائی: مہندی کے رنگ کا، زردی مائل سرخ
(Violet) بنفشی: بنفشئی، پھیکا نیلا رنگ
(Safflower) کُسمبری: کُسُمبی یا کُسُمبھی، سرخی مائل گہرا نارنجی رنگ۔ کُسُمب یاکُسُمبھ سے بنایا گیا رنگ۔
(Purple) طوسی: ایک قسم کا بینگنی رنگ
صوفیانہ: سادہ یا ہلکا رنگ
سوقیانہ: بازاریوں کا سا، عامیانہ
بحوالہ آب گم از مشتاق احمد یوسفی صاحب
ہم نے تو بس رنگوں کے نام بتانے تھے سو بتا دیے اب کوئی منظور کریں یا نہ کریں کوئی زور تو ہے نہیں البتہ منصف مزاجی یقینی ہے۔ 😉🙃