دماغ لڑائیے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بریکنگ نیوز۔۔۔۔

ہم جہاں سے امیج اپلوڈ کر کے پوسٹ کرتے ہیں۔ ابھی اس میں مسئلہ آ رہا ہے۔ کچھ دیر تک دوبارہ چیک کر کے پہلے سوال کا ونر بتاتے ہیں۔
اور
سوال نمبر 2 دیتے ہیں۔
 
چٹکی بجاتے ڈر لگتا ہے ۔ کوئی چیونٹی بیچ میں آ گئی تو مسلی جائے گی۔ بے زبان مخلوق ہوتی ہے نا۔ اف بھی نہ کر پائے گی۔
ذرا سی دیر میں ختم ہو جاتی ہے چائے۔

ٹھیک ہو گیا۔ چائے کی دیگ جب ختم ہو جائے
تخلیہ انداز میں تالی بجا دیجیے گا۔
 
ظفری

لائبریرین
اچھا۔۔۔
چلیں جی جانے دیا۔ فیصل بھیا آپ کی ہتھکڑیوں کے لیے کوئی نیا بندہ ڈھونڈتے ہیں لیکن آج کل وہ آرام و سائلنٹ موڈ پہ ہیں اور بہہہہت ساری دعاؤں کے حقدار، طلبگار وغیرہ وغیرہ ظفری
یہ ٹھیک کہ دعائیں بھی دینی ہیں ۔ اور ہتھکڑی کا بھی انتظام ہے ۔ اب یہ فیصل بھائی بتائیں گے کہ کیس کی نوعیت کیا ہے۔؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ ٹھیک کہ دعائیں بھی دینی ہیں ۔ اور ہتھکڑی کا بھی انتظام ہے ۔ اب یہ فیصل بھائی بتائیں گے کہ کیس کی نوعیت کیا ہے۔؟
ہتھکڑی کسی اور کے لیے منگوائی تھی لیکن معافی تلافی ہو گئی
سوچا کہ فیصل بھیا اب خالی ہتھکڑی کیوں واپس لے کر جائیں اس لیے آ پ کو مشورے کے لئے آواز دے دی۔
دعائیں تو بہہہہت ساری آپ کے لیے۔ اللہ پاک جلدی صحتیاب فرمائیں آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ ذہنی چیلنج کو میں ذہنی خلیج ہی کیوں پڑھتا ہوں ۔ :idontknow:
کیونکہ آپ بہت اونچائی سے گرے ہیں۔
زخم اور درد وغیرہ تو بہتر ہو رہے ہیں لیکن دماغ کی چولیں جو ہلتی ہیں، انھیں ٹھکانے پر واپس آنے میں بہت وقت لگتا ہے۔
ہمارا حال سامنے ہے۔ ابھی تک بولائے بولائے سے پھرتے ہیں۔
 
دماغ کی جو چولیں ہل گئی ہیں ۔ بہتر ہوا ۔ کیونکہ بہت سی پرانی اور تلخ یادوں کا بھی قلع قمع ہوا ۔ میں اب بولائے نہیں بلکہ اترائے اترائے پھرتا ہوں ۔ :D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دماغ کی جو چولیں ہل گئی ہیں ۔ بہتر ہوا ۔ کیونکہ بہت سی پرانی اور تلخ یادوں کا بھی قلع قمع ہوا ۔ میں اب بولائے نہیں بلکہ اترائے اترائے پھرتا ہوں ۔ :D
ہم نے تو اپنا تجربہ شئیر کیا۔
چونکہ ہمارے پاس یادیں نہیں تھیں، اس لیے بولائے بولائے پر ہی گزارا کر لیا۔
 
Top