عبدالقدیر 786
محفلین
8 واں بھی گیا
آپ بھی اس ہی چشمے سے دیکھیں بڑا اچھا نظر آتا ہےمیچ دیکھنے کے پاکستانی چشمے بہت دلچسپ ہیں۔
بالکل ایسا ہی ہوایوزی لینڈ والے لگ رہا ہے آدھے بھی نہیں بنا سکیں گے
اتنے خوبصورت میچ کا کوئی ذکر ہی نہیں۔آج کوئی اپ ڈیٹ نہیں آئی۔
بھارت اور سری لنکا کے مابین میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 357 رنز بنائے اور اُس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی بیٹنگ کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔
لیکن یہ میچ تو نہ انڈیا کے لیے اہم ہے نہ سری لنکا کے لیے !!!اتنے خوبصورت میچ کا کوئی ذکر ہی نہیں۔
اب تو ریکارڈ بکس کے لئے بھی اہم نہیں رہالیکن یہ میچ تو نہ انڈیا کے لیے اہم ہے نہ سری لنکا کے لیے !!!
شاید
50 پر 9 آؤٹ ہیں ۔اب تو ریکارڈ بکس کے لئے بھی اہم نہیں رہا
ابھی اسی سال کی بات ہے انڈیا سری لنکا سے 317 رن سے جیتا تھا50 پر 9 آؤٹ ہیں ۔
یہ تو کھیل ہو رہا ہے ۔ کھیل تو ہو ہی نہیں رہا ۔
اتنے مارجن کے بعدشکست سے تو ٹیم پر سال بھر پابندی لگنی چاہیئے ۔ابھی اسی سال کی بات ہے انڈیا سری لنکا سے 317 رن سے جیتا تھا
آج کا میچ چوتھی بڑی شکست تھی۔ 302 رناتنے مارجن کے بعدشکست سے تو ٹیم پر سال بھر پابندی لگنی چاہیئے ۔
بس یہی مطلب تھا میرا کہ دفعہ 302 لگنی چاہیے ایسی شکست پر ۔
قصہ مختصر، پاکستان کے لیے ہنوز معاملہ یہ ہے کہ،سیمی فائنلز کے لیے بھارت تو کوالیفائی کر چکا ہے، بظاہر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا بھی اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ بآسانی کوالیفائی کر جائیں گے۔ سری لنکا اور نیدرلینڈز کوشش کر سکتے ہیں مگر عملی طور پر ان کے کوالیفائی کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ انگلستان کا معاملہ بھی بہت زیادہ گڑبڑ ہے۔
چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کے لیے اصل معرکہ آرائی تین ٹیموں کے درمیان ہے۔
نیوزی لینڈ، افغانستان اور پاکستان۔
افغانستان کے اگلے تین میچز نیدرلینڈز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہیں۔ ان کے فی الوقت پوائنٹس چھ ہیں، وہ یہ تین میچز جیت کر بارہ پوائنٹس لے کر کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں آ سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ اگلے دو میچز (جو کہ پاکستان اور سری لنکا) کے ساتھ ہیں، جیت کر بارہ پوائنٹس لے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا امیدوار بن سکتا ہے۔ پاکستان کے لیے امکان یہ ہے کہ اگلے دو میچز جیت لے اور دس پوائنٹس حاصل کر لے، ایک میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے اس لیے اگر پاکستان جیتا تو نیوزی لینڈ کے زیادہ سے زیادہ ممکنہ پوائنٹس 8 ہوں گے تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔
ایک اور منظرنامہ یہ ہے کہ افغانستان آج نیدر لینڈز سے جیت کر اپنے پوائنٹس آٹھ کر لے اور اگلے دو میچز جو سخت ٹیموں کے ساتھ ہیں، ہار جائے تو ان کے پوائنٹس بھی 8 ہی رہیں گے۔ اسی طرح، اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کو ہرا دے مگر پاکستان سے ہار جائے تو اس کے پوائنٹ دس ہو جائیں گے اور پاکستان نیوزی لینڈ سے ہار جائے مگر انگلینڈ سے جیت جائے تو اس کے پوائنٹ 8 رہ جائیں گے تو نیوزی لینڈ کوالیفائی کر جائے گا مگر اس کو افغانستان کی طرف سے چیلنج درپیش ہو سکتا ہے جو اس وقت بارہ پوائنٹس لینے کی پوزیشن میں ہے۔ خیال رہے کہ فی الوقت افغانستان کا رن ریٹ پاکستان اور نیوزی لینڈ سے کافی کم ہے۔ پاکستان کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہت کم ہے۔ اس لحاظ سے نیوزی لینڈ کو اس وقت پاکستان پر برتری حاصل ہے تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے مشکل یہ ہے کہ اگر پاکستان اگلے دو میچز بغیر رن ریٹ کے چکر میں پڑے، محض جیت جاتا ہے تو نیوزی لینڈ رن ریٹ زیادہ ہونے کے باوجود صرف 8 پوائنٹس تک محدود ہو جائے گا اور نیوزی لینڈ ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گا، مگر اس صورت میں پاکستان کے لیے اصل مشکل افغانستان کی ٹیم پیدا کر سکتی ہے جو اگلے تین میچز جیت کر، یا دو میچز عمدہ رن ریٹ سے جیت کر رن ریٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کر سکتی ہے۔ آج کے میچ میں افغانستان نیدرلینڈز کے ساتھ بظاہر جارحانہ کرکٹ کھیل کر رن ریٹ بہتر بنا کر پاکستان سے اس معاملے میں آگے بڑھنے کی کوشش کر سکتا ہے تاہم نیدر لینڈ کی فتح کی صورت میں افغانستان کے لیے مشکلات بہت زیادہ بڑھ جائیں گی۔