علی وقار

محفلین

شاداب تاحال ان فٹ، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ابرار کو شامل کیے جانے کا امکان​



شاداب خان ایک سال کے دوران تیسری بار کنکشن کا شکار ہوئے ہیں، ان کی کنکشن انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا: ذرائع/ فائل فوٹو


قومی ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان تاحال فوری طرح فٹ نہیں ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان ایک سال کے دوران تیسری بار کنکشن کا شکار ہوئے ہیں، ان کی کنکشن انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا، اگر شاداب فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب کیوی ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی انجری کا شکار ہیں اور اس فہرست میں اب فاسٹ بولر میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ بنگلورو میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم ہفتے کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہونا ہے جو صبح ساڑھے10 بجے شروع ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دنیائے کرکٹ کا 34واں میچ نیدر لینڈ اور افغانستان کے درمیان لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

26 اوور کے اختتام پر نیدر لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 اسکور بنائے تھے۔

نیدر لینڈ نے 6 میچوں میں 2 جیتے اور 4 ہارے ہیں، جبکہ افغانستان نے 6 میچوں میں سے 3 جیتے اور 3 ہارے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
134 کے مجموعی اسکور پر نیدرلینڈ کی 7ویں وکٹ گر گئی۔
Logan van Beek st †Ikram Alikhil b Mohammad Nabi 2 (13b 0x4 0x6) SR: 15.38
 

شمشاد

لائبریرین
152 کے مجموعی اسکور پر نیدرلینڈ کی 8ویں وکٹ گر گئی۔
Sybrand Engelbrecht run out (Mohammad Nabi/†Ikram Alikhil) 58 (86b 6x4 0x6) SR: 67.44
 

شمشاد

لائبریرین
169 کے مجموعی اسکور پر نیدرلینڈ کی 9ویں وکٹ گر گئی۔
Roelof van der Merwe c Ibrahim Zadran b Noor Ahmad 11 (33b 0x4 0x6) SR: 33.33
 

شمشاد

لائبریرین
179 کے مجموعی اسکور پر 46.3 اوور میں نیدرلینڈ کی اننگ کا اختتام ہوا۔
Paul van Meekeren lbw b Mohammad Nabi 4 (24b 0x4 0x6) SR: 16.66
 

علی وقار

محفلین
سیمی فائنل کی چوتھی پوزیشن کے لیے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے:
موسم کی وجہ سے کچھ ایشو نہ ہوا تو منظر نامہ یوں ہے:
اوسط کے لحاظ سے نیوزی لینڈ کی پوزیشن پاکستان اور افغانستان سے بہترہے۔ افغانستان اور نیوزی لینڈ کی پوائنٹس کے لحاظ سے یکساں پوزیشن ہے اور یہ پوزیشن پاکستان سے بہتر ہے۔ افغانستان کے اگلے دو میچز ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ ہیں جن میں اس کا جیتنا آسان نہ ہے۔ نیوزی لینڈ کے اگلے دو میچز سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ ہیں جس میں اسے جیت درکار ہے۔ پاکستان کے حق میں یہ بات جاتی ہے کہ اس کا ایک میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے جس کے جیتنے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہو سکتے ہیں۔ اور اس کے بعد انگلستان کے ساتھ پاکستان کا ٹورنامنٹ کے تقریباً آخر میں میچ پڑے گا جس میں پاکستان کو خوب اندازہ ہو گا کہ اسے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلستان کو کس مارجن سے ہرانا ہے یا دوسری باری کی صورت میں کتنے اوورز میں میچ جیتنا ہے۔ یہ وہ نکتہ ہے جس کے باعث پاکستان کی ٹیم کو بھی ایج حاصل ہے جو کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے پاس نہیں ہے۔ خاصی دلچسپ صورت حال ہے۔
 

علی وقار

محفلین
اپ ڈیٹ:
پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کے لیے کہا ہے۔ آج گاہے بگاہے بارش کا امکان ہے اور میچ نہایت اہم، دونوں ٹیموں کے لیے۔
 
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ فرسٹ کا انتخاب کیا ہے ۔یہ فیصلہ بہرحال مبنی بر عقل ہے ۔ اب ہماری جیت کا مداربہتر موسم ، خوب محنت اور اچھی حکمت عملی پر ہے اورمیں موسم کی طرف سے زیادہ متفکر نہیں:
نہ جیب میں نہ گریباں میں تار باقی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سن رہا ہوں کہ فصلِ بہار باقی ہے​
 

علی وقار

محفلین
یعنی کہ بلے باز تین سو یا تین سو پچاس سے زائد اسکور کرنے کے لیے خود کو تیار رکھیں۔ باؤلرز تو ادھر اُدھر گیندیں پھینک رہے ہیں۔
 
۔۔۔۔
ایک وکٹ کے نقصان پر 173 رنز
اِن دھواں دھار اندھیروں سے گزرنے کے لیے
خونِ۔ دل ۔سے ۔کوئی ۔مشعل۔ تو۔ جلانی۔ ہوگی
۔۔۔۔۔۔عشق کے رفتہ و سرگشتہ جنوں کو اے دوست
۔۔۔۔۔۔زندگانی۔ کی ۔ادا ۔آج ۔سکھانی۔۔۔۔ ہوگی!
 

علی وقار

محفلین
۔۔۔۔

اِن دھواں دھار اندھیروں سے گزرنے کے لیے
خونِ۔ دل ۔سے ۔کوئی ۔مشعل۔ تو۔ جلانی۔ ہوگی
۔۔۔۔۔۔عشق کے رفتہ و سرگشتہ جنوں کو اے دوست
۔۔۔۔۔۔زندگانی۔ کی ۔ادا ۔آج ۔سکھانی۔۔۔۔ ہوگی!
بس تھوڑا سا ہی وقت بچا ہے، وگرنہ مشعلیں تو جلیں گی مگر خونِ دل سے نہیں۔
 
Top