وہ تو ٹھیک ہے بھائی مگر کیا ہمارے ملک میں گنے چنے افراد ہی رہ گئے ہیں جنہیں بار بار یہ ذمہ داری دی جاتی ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ انضمام الحق صاحب پہلی بار چیف سلیکٹر نہیں بنے ہیں اور نہ ہی شاہد آفریدی صاحب پہلی بار اس عہدے پر فائز ہوں گے۔ چوبیس پچیس کروڑ کی آبادی کا ملک ہے اور کُل ملا کر چوبیس پچیس افراد بورڈ میں تعینات ہوتے چلے آ رہے ہیں۔ ہماری حالت یہ ہو چکی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر ایک فرد کی بار بار تعیناتی ہو جاتی ہے۔ مجھے تو یہ پسند نہیں ہے کہ ماموں بھانجے کو ٹیم میں اوپنر رکھ رہے ہوں اور سسر داماد کے حق میں یہ بیان دے رہے ہوں کہ وہ کپتانی کے لیے موزوں ہیں۔ اور یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں اور ورلڈ کپ چل رہا ہے۔ اس دوران ایک میچ ہماری ٹیم ہار جاتی ہے تو ذکاء اشرف نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے لیے شاہد آفریدی سے ملاقات کرتے ہیں۔ اس کے بعد یہ بیان سامنے آتا ہے۔اس سے ٹیم کا مورال مزید گر سکتا ہے۔اگر میرٹ سب سے پہلی ترجیح ہو تو اقربا پروری بُری چیز نہیں ہے۔
جوبھی سیلیکٹر ہوگا وہ اپنی سمجھ کے مطابق فیصلے کرے گا۔ اور اُس کے ذہن میں اُس کا اپنا وننگ کمبینیشن ہوگا۔
بس اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کے قریبی رشتہ دار یا دوست سے بہتر اگر کوئی اور موجود ہے تو پہلے اُسے چانس دیا جائے۔
پیار میں قاعدہ ہی بھول گیا ۔گلین یا میکسویل۔ یہ میکس کیسے ہو گیا؟
کیا انگلینڈ واقعی اسفل السافلین میں ہے?
نہیں اسفل الکرکٹین میں ہے۔کیا انگلینڈ واقعی اسفل السافلین میں ہے?
انگلستان کی فارم واپس آنا خطرناک ہے۔انگلینڈ
271/5۔ اور ابھی 5 اوورباقی ہیں ۔
آئے بھی تو کیا ہوگا.انگلستان کی فارم واپس آنا خطرناک ہے۔
ہمارا سامنا، حمزہ بھائی۔آئے بھی تو کیا ہوگا.
ان سب باتوں سے اتفاق ہے بھائی!وہ تو ٹھیک ہے بھائی مگر کیا ہمارے ملک میں گنے چنے افراد ہی رہ گئے ہیں جنہیں بار بار یہ ذمہ داری دی جاتی ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ انضمام الحق صاحب پہلی بار چیف سلیکٹر نہیں بنے ہیں اور نہ ہی شاہد آفریدی صاحب پہلی بار اس عہدے پر فائز ہوں گے۔ چوبیس پچیس کروڑ کی آبادی کا ملک ہے اور کُل ملا کر چوبیس پچیس افراد بورڈ میں تعینات ہوتے چلے آ رہے ہیں۔ ہماری حالت یہ ہو چکی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر ایک فرد کی بار بار تعیناتی ہو جاتی ہے۔ مجھے تو یہ پسند نہیں ہے کہ ماموں بھانجے کو ٹیم میں اوپنر رکھ رہے ہوں اور سسر داماد کے حق میں یہ بیان دے رہے ہوں کہ وہ کپتانی کے لیے موزوں ہیں۔ اور یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں اور ورلڈ کپ چل رہا ہے۔ اس دوران ایک میچ ہماری ٹیم ہار جاتی ہے تو ذکاء اشرف نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے لیے شاہد آفریدی سے ملاقات کرتے ہیں۔ اس کے بعد یہ بیان سامنے آتا ہے۔اس سے ٹیم کا مورال مزید گر سکتا ہے۔
ہم رفتہ رفتہ سیمی فائنل سے دُور ہوتے جا رہے ہیں۔ کچھ دیر قبل ستر پر چار وکٹیں گر چکی تھیں سری لنکا کی۔آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کےمیچ کی کوئی خبر نہیں دے رہا ہے!
سری لنکا 3 وکٹ پر54 اسکور ہے
ہم پہلے ہی کافی دور تھے لیکن مصنوعی دور بینوں سے قربت کا نظارہ دیکھ رہے تھے ۔ہم رفتہ رفتہ سیمی فائنل سے دُور ہوتے جا رہے ہیں۔ کچھ دیر قبل ستر پر چار وکٹیں گر چکی تھیں سری لنکا کی۔
سری لنکا کی اننگز تو اب تقریباًختم ہوا ہی چاہتی ہے۔ بظاہر یوں لگا رہا ہے کہ نیوزی لینڈ پندرہ اوورز میں ہدف حاصل کر لے گی۔ اس طرح غالباًپاکستان کے ساتھ افغانستان کے لیے بھی سیمی فائنل کے راستے مسدود ہو جائیں گے۔ نیوزی لینڈ ہر حوالے سے ہماری ٹیم سے بہتر ہے۔ہم پہلے ہی کافی دور تھے لیکن مصنوعی دور بینوں سے قربت کا نظارہ دیکھ رہے تھے ۔
آخری وکٹ پر کچھ اسکور بنا لیے سری لنکا نے، 171 پر آل ٹیم آؤٹ ہوئی اور نیوزی لینڈ شاید پچیس تیس اوورز میں ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے پاس کوئی چانس نہ بچے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا یا نہ ہونے کے برابر امکان باقی رہے۔ اس وقت ایک تہائی سے زائد رن بن چکے ہیں اور ابھی دس اوورز کا کھیل بھی نہیں ہوا۔ نیوزی لینڈ کی کوئی وکٹ نہیں گری۔آج تو دن میں بہت کام رہا ریاض سیزن جو برپا ہو رہا ہے ویک اینڈ بھی ہے ۔ لیکن پوزیشن کیا رہی ؟کچھ بھی دیکھنے کا موقع نہیں ملا ۔۔۔