دنیا کے دس خطرناک کتے

تعبیر

محفلین
تعبیر جی پکی بات ہے ناں آپ مغل بھائی کی لگائی ہوئی تصویروں کی بات کر رہی ہیں ناں ناکہ "مغل جی آپ کی کچھ تصویریں" +ہا ہائے+

اوپس :blush: :blush: :blush:

یہ کیا ہو گیا :laugh: میں نے بالکل ایسا نہیں سوچا تھا پر آپکی عقابی نظروں سے کچھ پوشیدہ رہ سکتا ہے بھلا :confused: :(
 

طالوت

محفلین
کیا اپ کے پیچھے کبھی کوئی کتا پڑا تھا
میرے ساتھ صرف ایک دفعہ ایک واقعہ ہوا تھا لیکن کتے کا مالک وہیں موجود تھا تو بچت ہوگئی
اگر آپ مجھ سے مخاطب ہیں تو میں اس معاملے میں خاصا نڈر واقع ہوا ہوں ماسوائے دو واقعات کے ! پہلا تو وہ جو میں نے اپنے تایا کے گھر کے حوالے سے عرض کیا اور دوسرا کراچی میں ایک لیبارٹری کے سامنے "بلیک پینتھر" کی جسامت جتنا مکمل سیاہ ، جسے دیکھتے ہی میں نے فورا راستہ بدل لیا ۔۔ تاہم بعد میں پتہ چلا کہ وہ تو "لوسی کتا" ہے ۔۔ "لوسی کتا" کراچی کی عام زبان میں اسے کہتے ہیں جو بے ضرر ہو یا انسانوں میں اس طرح گھل مل گیا ہو کہ آتے جاتے لوگوں کی پرواہ نہ کرتا ہو ۔۔ تاہم ان لوسی کتوں کے حوالے سے ایک اور بات بڑی دلچسپ ہے کہ یہ ان افغانوں کے معاملے میں خاصے "انتہا پسند" واقع ہوئے ہیں جو عموما کراچی کی سڑکوں پر کچرا چنتے نظر آتے ہیں ۔۔ یعنی ان افغانوں اور اور کتوں میں "اِٹ کتے دا ویر" ہے ۔۔۔
اسی طرح کتوں کی ایک اور عادت ہے جو عموما تمام کتوں میں پائی جاتی ہے کہ اگر آپ انھیں دیکھ کر دوڑ لگا دیں تو وہ آپ کی جانب لپکیں گے ، اگر آپ ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں تو تو کتا آپ سے کچھ فاصلے پر کھڑا ہو کر محض بھونکنے سے ہی کام چلا لے گا ۔۔۔ تاہم یہ سب کرنے سے پہلے یہ ضرور معلوم کر لیں کہ آیا آپ کے مقابل کتا واقعی اسی طرح کی عادتوں کا حامل ہے ؟ وگرنہ دوڑ ہی مناسب حل ہے :)
اس کے علاوہ بھی کچھ واقعات ہیں جو آپ کے گوش گزار کروں گا ۔۔۔۔ (انشاءاللہ)
وسلام
 

طالوت

محفلین
بہت خوب طالوت بھیا اچھی معلومات شئیر کی ہیں لیکن کیا یہ تمام کتے انگریزی ہیں جب ہی تو تمام کی تفصیلات انگریزی میں ہیں اگر اردو یا دیسی کتا ہوتا تو اردو یا پنجابی میں تفصیلات تو مل جاتیں۔
چاند بابو میرا خیال ہے کہ جرمن شیفرڈ اب دیسی کتا بن چکا ہے ، اور میرا خیال ہے کہ شہرت کے اعتبار سے پاکستان میں نمبر ون ہے ۔۔
میں ان انگریزی معلومات کو اردو میں نقل کر دیتا ایک تو وقت کی کمی دوسرا میری انگریزی :blush:
وسلام
 

عثمان

محفلین
لوجی۔۔۔اس کتا کہانی میں ہم بھی کچھ عرض کرتے جائیں۔
بعض اوقعات گلی کے آواراہ کتے بھی انسانوں سے بہت مانوس ہوجاتے ہیں۔ میرے بچپن میں ہماری گلی میں کچھ آوارہ کتے تھے۔ ہمیں تو وہ آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھتے تھے۔ البتہ دوسرے محلے کے لڑکوں کو ہمارے ساتھ ہماری گلی میں کرکٹ نہ کھیلنے دیتے تھے۔
یہ بات درست ہے کہ کتوں کی جسامت سے ان کے مزاج کا پتا نہیں لگایا جاسکتا۔ سینٹ برنارڈ نسل کے ایک کتے کو دیکھا ہے۔ بہت بڑی جسامت کا کتا ہوتا ہے۔ لیکن مزاج میں یوں سمجھ لیں کہ سائیں لوگ ہے۔

کتوں کے علاوہ جو دوسرا جانور بہت انسان دوست ہے۔ وہ ہے گھوڑا۔
بچپن میں ٹانگے پر سکول جانے کا مجھے تجربہ ہے۔ گھوڑا دوستی سے متعلق کافی یادیں ہیں۔ لیکن وہ کبھی گھوڑا تھریڈ پر کریں گے۔
 

mfdarvesh

محفلین
میرے ساتھ تو چند دن پہلے بھی ہی ہوا کہ کتا آررہا تھا، میں کھڑا رہا مگر ظالم لپک کر آیا اور عین وقت پر مجھے دوڑنا پڑا۔ میں نے ایک کمرے میں پناہ لی اور وہ کافی دیر تک کمرے کے باہر بیٹھا رہا۔ پتہ نہیں میں نے تو اس کو کچھ کہا بھی نہیں تھا۔ کتوں کی اپنی عادات ہوتی ہیں
 

نیلم

محفلین
میرے ساتھ تو چند دن پہلے بھی ہی ہوا کہ کتا آررہا تھا، میں کھڑا رہا مگر ظالم لپک کر آیا اور عین وقت پر مجھے دوڑنا پڑا۔ میں نے ایک کمرے میں پناہ لی اور وہ کافی دیر تک کمرے کے باہر بیٹھا رہا۔ پتہ نہیں میں نے تو اس کو کچھ کہا بھی نہیں تھا۔ کتوں کی اپنی عادات ہوتی ہیں
جب کمرے میں چلے گئے تھے آپ ،،تو آوازیں دے کہ اُسے چھیڑتے،،،تو آپ کاشکوہ بھی پوراہوجاتا کہ ،،میں نےتوکچھ کہا ہی نہیں،،،،اور بدلہ بھی،،،،،پھر اتنا افسوس نہ ہوتا:D
 

باباجی

محفلین
پٹ بل کو پنجابی میں "بُلھی" کہتے ہیں، اور کتوں کی لڑائی میں استعمال کیا جاتا ہے ۔۔
لیکن اس کے علاوہ ایک اور نسل جسے پنجابی میں "گُلٹریا" کے نام سے پہچانا جاتا ہے اسے انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟ اور ان خطرناک کتوں میں وہ شامل نہیں ۔
بھائی جان "بلی کتے" کو انگلش میں "سندھ مسٹف" کہتے ہیں
اور "گل ٹریا" کو انگلش میں "بل ٹیریر" کہتے ہیں
 

باباجی

محفلین
GiantDog_450x556.jpg
یہ "گریٹ ڈین ہارلے کوئین" ہے
 
Top