دوسرے پلیٹ فارمز کی تشیہر اردو محفل پر ؟؟؟؟

سید عمران

محفلین
ویسے محفل کے پلیٹ فارم پر اس لڑی کے پلیٹ فارم پہ دیگر پلیٹ فارم کی جگہ ہمارے پلیٹ فارم کی تشہیر نہیں ہونے لگی؟؟؟
 
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
جی بالکل، آپ سوشل میڈیا پر موجود اپنے ذاتی پروفائل یا پیج یا گروپ کا لنک اپنے دستخط میں شامل کر سکتے ہیں۔اپنے ذاتی بلاگ کی تشہیر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر مفید ہو تو بہتر ہے۔ :)
افادیت تو شرطِ اول ہے ۔
 

سید عمران

محفلین
سلاجیت سے ماضی بعید کا سنا ہوا گیت یاد آگیا۔اس ہندو کو یوں مسلمان کیا،دیکھیں اور اصلاح دیں:
آپ جو میرے میت نہ ہوتے
جیبوں میں اپنے سلاجیت نہ ہوتے
جیون ہے کیا میت بنا
جیون ہے کیا سلاجیت بنا
اس عمر میں سلاجیت کی کوئی ضرورت نہیں...
ہماری مراد گھٹنوں جوڑوں کے دردوں سے ہے...
ذہنوں کو ادھر ادھر بھٹکانے کی کوئی ضرورت نہیں!!!
 

سید عمران

محفلین
واقعی۔
مراسلہ میں نے ہٹا دیا۔آپ بھی اقتباس کو حذف کر دیں
ایسا کیا کہہ دیا ہے آپ نے جو احذاف کے اہداف تلاشیں...
اب تو بڑے سرکار سے رنگینی زیست کی آشیرباد بھی مل گئی ہے...
تو رنگ دیں محفل کو اپنے رنگ میں!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
ایسا کیا کہہ دیا ہے آپ نے جو احذاف کے اہداف تلاشیں...
اب تو بڑے سرکار سے رنگینی زیست کی آشیرباد بھی مل گئی ہے...
تو رنگ دیں محفل کو اپنے رنگ میں!!!
شاہ جی محفل کو سبز، سرخ، سیاہ کیا کرنا، اس کو اپنے رنگ یعنی آپ اپنے رنگ ہی میں رہنے دیں: سفید سب رنگوں کا مجموعہ۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
باقی پنجابی میں کہتے ہیں، راہ پیا جانے تے واہ پیا جانے، مطلب یہ کہ محفل کے سید صاحب جانیں یا شاہ صاحب جانیں، ہم بچونگڑوں کو کیا۔ :)
 

سید عمران

محفلین
شاہ جی محفل کو سبز، سرخ، سیاہ کیا کرنا، اس کو اپنے رنگ یعنی آپ اپنے رنگ ہی میں رہنے دیں: سفید سب رنگوں کا مجموعہ۔ :)
اصل میں جذبات کی موسلا دھار برسات کے بعد آپ کی رنگین آشیرباد کی جب دھوپ نکلی تو سپیدہ الوان سے رنگوں کی بارات نکلی!!!
 
Top