دولہا اور دلہنیں

قیصرانی

لائبریرین
ارے مطلب کہاں۔ میں‌ نے تو سیدھی سیدھی بات لے لی، خوامخواہ میں کون دماغ تھکائے اور مطلب نکالتا پھرے۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی کبھی لے لیا کریں دماغ سے کام، اچھا ہوتا ہے صحت کے لیے بھی اور دماغ کے لیے بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ بھی کدھر کا کدھر چلا گیا۔

فرذوق دلہن کا پوچھ رہا تھا کہ کیسی ہونی چاہیے؟
 

جیہ

لائبریرین
ضرورت ہے ایک کم سن، خوبصورت، خوب سیرت تعلیم یافتہ وفا شعار ، خدمت پیشہ، معصوم، نازک، گل بدن دلہن کی۔ ایک کم سن، خوب سیرت، متعلم لڑکے کے لئے فرذوق ہے جس کا نام۔
خواہشمند خواتین شمشاد بھائی سے بالمشافہ ملے۔ جہیز درکار نہیں البتہ جو خوشی سے دے، انکار نہیں کیا جائے گا۔ مہر شرعی 32 روپیہ رائج الوقت رکھا جائےگا۔

میرج بیورو والوں سے معذرت


المشتہرہ۔ جویری مسعود بالمعروف جوجو، جیہ ، جیا عفی عنہا
بالمعرفت اردو محفل
 

تیلے شاہ

محفلین
:roll:
اتنی ساری خوبیاں ایک لڑکی میں تو مشکل ہے
کم از کم مجھے تو آج تک ایک بھی لڑکی اس قسم کی نظر نہیں آئی
اگر شمشاد بھائی نے دیکھی ہو تو پتہ نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میرا ذکرِ خیر اس میں کہاں سے آ گیا، میں کوئی منڈے کا ماما یا چاچا لگتا ہوں جو مجھ سے بالمشافہ ملاقات کرائی جا رہی ہے۔

ویسے جیہ جی آپ کا اس میں کیا کردار ہے :wink: :lol:
 
Top