دولہا اور دلہنیں

فرذوق احمد

محفلین
قیصرانی نے کہا:
یہ لیں

لفٹ

اب تو آیا کریں۔ اور آپ کی امی کی طبیعت کیسی ہے؟

امی تو اب بس ٹھیک ہیں ،،اور اب میں کوشش کروں گا کہ روزانہ آیا کروں ۔

قیصرانی بھائی کل نہ میں نے ایک بات سنی کے ایک لڑکے نے پسند کی شادی کی اور شادی کے بعد میاں بیوی کی آپس میں نہیں بنی تو لڑکے نے لڑکی کو ،،،،،،، دے دی :(
اب میں نے بھی فیصلہ کیا پسند کی شادی نہیں کروں گا :p
مگر کرنی تو پسند کی ہی پڑنی ہے کیونکہ میری آپی جیہ تو میرا ساتھ دیتی نہیں ہیں :roll:
 
جیہ

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
یہ لیں

لفٹ

اب تو آیا کریں۔ اور آپ کی امی کی طبیعت کیسی ہے؟

اب میں نے بھی فیصلہ کیا پسند کی شادی نہیں کروں گا :p
مگر کرنی تو پسند کی ہی پڑنی ہے کیونکہ میری آپی جیہ تو میرا ساتھ دیتی نہیں ہیں :roll:

فرزوق یہ ہوئ نا بات۔

شادی نا کرنا یارو
پچھتاوگے
 
دوست

محفلین
فرزوق کاکا ابھی یہ تمہارے بس کا کام نہیں۔
ابھی ہم لنڈورے پھر رہے ہیں اور تم پہلے ہی نمبر لگوانے کے چکر میں ہو۔
ہیں جی
چلو لائین میں لگو۔
اچھے بچوں کی طرح پہلے بڑے بھیا کے لیے دعا کرو۔ویسے بھی مومن کی دعا دوسروں کے حق میں جلد قبول ہوتی ہے۔ پھر بڑے بھیا آپ کے حق میں بھی دعا کریں گے :D :D :D :D :D :D
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:

جیہ یہ تم کیا کہہ رہی ہو؟ :?
 
شمشاد

لائبریرین
بھلے ہی گانا سہی لیکن ایسا مشورہ تو نہ دو فرذوق کو۔ الٹا وہ تو تمہاری مدد چاہتا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
پتہ نہیں کیوں مجھ کو رہ رہ کر وہ محاورہ یاد آرہا ہے :

پرائ شادی میں عبداللہ دیوانہ

اور شکر ہے کہ میں عبداللہ نہیں :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
وہ اس لیے کہ بہت دنوں سے تم نے اپنی اوتار نہیں بدلا، اس لیے یاد آ رہا ہو گا۔ ویسے بھی بیٹھی بیٹھی تھک گئی ہو گی، اب بدل ہی لو :wink:
 
جیہ

لائبریرین
ویسے شمشاد بھائ بھائ غالب کا شعر یاد دلا دیا ۔ میرے اوتار کے حسب حال ہے:

ہُوا جب غم سے یوں بے حِس تو غم کیا سر کے کٹنے کا
نہ ہوتا گر جدا تن سے تو زانو پر دھرا ہوتا
 
جیہ

لائبریرین
پتہ نہیں کہ شمشاد بھائ کا نیا اوتار دیکھ کر ابن انشا کی مشہور نظم یاد آرہی ہے جس کا عنوان تھا:

یہ بچہ کس کا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
انسان کا بچہ ہے اور کس کا ہے۔ ویسے میں نے وہ نظم نہیں پڑھی ہوئی۔ اگر تمہارے پاس ہے تو یہاں لکھ دو۔
 
جیہ

لائبریرین
لکھنا تو میرے لیے مشکل ہے مگر آپ کی فرمائش کو کیسی ٹال سکتی ہوں۔ میرے پاس ابن انشا کے 2 مجموعے ہیں۔ دیکھنا پڑے گا کہ کس میں ہے یہ نظم۔ ویسے اچھی نظم ہے۔ ابن انشا کا کمال کہ نثر میں جتنے ہنسوڑ ہیں ، نظم میں اتنا ہی رلادیتے ہیں
 
فرذوق احمد

محفلین
دوست نے کہا:
فرزوق کاکا ابھی یہ تمہارے بس کا کام نہیں۔
ابھی ہم لنڈورے پھر رہے ہیں اور تم پہلے ہی نمبر لگوانے کے چکر میں ہو۔
ہیں جی
چلو لائین میں لگو۔
اچھے بچوں کی طرح پہلے بڑے بھیا کے لیے دعا کرو۔ویسے بھی مومن کی دعا دوسروں کے حق میں جلد قبول ہوتی ہے۔ پھر بڑے بھیا آپ کے حق میں بھی دعا کریں گے :D :D :D :D :D :D
دوست بھائی بات تو آپ کی ٹھیک ہے ۔۔مگر اس کی کیا گارنٹی ہے کہ آپ میرا بھی کام کر دیں گے ،،ویسے بھی آجکل میرا تو بُرا وقت چل رہا ہے ،،کہیں یہ معاملہ بھی اسی کی کڑی نہ بن جائے :wink: :cry:
میں آپ کے لیے دعا کیا ڈھونڈ بھی دونگا ،،اگر آپ نے خود کوئی دیکھ لی ہے تو بتا دیں
انہی سے بات کر لیتے ہیں :p
other wise میں ہوں نہ :wink:
 
Top