دولہا اور دلہنیں

تفسیر

محفلین
رضا نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط

1-پارسا (صحیح العقیدہ و نیک ہو)
2-حسن خلق (اچھے اخلاق والی)
3-جمال
4-مہر کم والی
5-بانجھ نہ ہو
6-باکرہ (کنواری)
7-شریف النسب
8-لکھنا پڑھنا جانتی ہو
9-اباحتی(اجنبی مردوں سے میل بیٹھنے والی) نہ ہو۔کہ ایسی عورت سے نکاح کرنا حرام ہے۔(کیمیائے سعادت)
10-مرد سے تقوی میں زيادہ
11-عمر میں کم
12-حسن میں زيادہ ہو، دولت میں کم۔

یہ کچھ خصوصیات ہیں جو شادی سے پہلے کسی عورت میں دیکھ لینا چاہییں۔ (ان میں اکثر خصوصیات(شادی سےپہلے کسی عورت میں دیکھنا) سنّت ہیں۔

اس نمبر 6 خصوصت پر کچھ وضاحت کی ضرورت ہے۔ اس کی پیچان کیا ہوگی ؟۔ :?
 
تفسیر

محفلین
تفسیر نے کہا:
. ماوراء ، قیصرانی ، محب ، زکریا ، اور شمشاد بھائ سے اختلاف رکھتا ہوں :D
میرا خیال ہے کم از کم چار دلہنیں ہوں۔ ہر سال ایک دلہن کی چُھٹی کردوں اور ایک نئی کرلوں۔ اس طرح گنتی چار رہے۔ :D

1 ۔ شکل صورت اور جسم میں ایک کاجول ، ایک انجیلینا جولی ، ایک کیرا نائٹلے اور ایک پینیلوپ کروز کی طرح ہوں ۔ پاکستان اور ہندوستان سے نہ ہوں۔ :D

2 - پرو فیشن میں ایک فلاسفر ، ایک ایکٹریس ، ایک شاعرہ اور ایک بے پڑھی لکھی ہو۔ :D

3۔ کھانا بنانےمیں لا کارڈوں بلو کلینری اسکول، فرانس سے ٹرینگ کی ہو۔ :D

4 ۔ دولت مند اور صحت مند ہوں ۔ :D

5 . کپڑے پہنے میں فرانس ، نیویارک اور بمبی کے ڈیزانر پسند ہوں :D

6۔ ہر ایک کے پاس اپنا ایک ایک گھر فرانس، مراکو، اسپین اور کیلی فورنیا میں سمندر کے کنارے ہو۔ :D

7۔ طبیعت خوش کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔ :D

8 ۔ میں ان کے لیے مجازی خدا ہوں
:D

بس فی الحال اتنا کافی ہے۔باقی خصوصیات ہر سال نئ دلہن نے ساتھ تبدیل کروں گا۔:D

آپ لوگ میرے لیے دُعاکریں۔
.

میرے اس میسج کو edit کیا گیا ہے۔ اوراب یہ میرے خیالات کی نمائیندگی نہیں کرتا۔

کس ایڈمین نے اور کیوں وجہ بتائیں؟

تفسیر
 
خرم

محفلین
جی ہاں بالکل وجہ بتائی جائے کیونکہ یہ پوسٹ ایڈمن کی نہیں کسی ماہر نفسیات کی مداخلت کی متقاضی ہے۔ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
تفسیر نے کہا:
. ماوراء ، قیصرانی ، محب ، زکریا ، اور شمشاد بھائ سے اختلاف رکھتا ہوں :D
میرا خیال ہے کم از کم چار دلہنیں ہوں۔ ہر سال ایک دلہن کی چُھٹی کردوں اور ایک نئی کرلوں۔ اس طرح گنتی چار رہے۔ :D

1 ۔ شکل صورت اور جسم میں ایک کاجول ، ایک انجیلینا جولی ، ایک کیرا نائٹلے اور ایک پینیلوپ کروز کی طرح ہوں ۔ پاکستان اور ہندوستان سے نہ ہوں۔ :D

2 - پرو فیشن میں ایک فلاسفر ، ایک ایکٹریس ، ایک شاعرہ اور ایک بے پڑھی لکھی ہو۔ :D

3۔ کھانا بنانےمیں لا کارڈوں بلو کلینری اسکول، فرانس سے ٹرینگ کی ہو۔ :D

4 ۔ دولت مند اور صحت مند ہوں ۔ :D

5 . کپڑے پہنے میں فرانس ، نیویارک اور بمبی کے ڈیزانر پسند ہوں :D

6۔ ہر ایک کے پاس اپنا ایک ایک گھر فرانس، مراکو، اسپین اور کیلی فورنیا میں سمندر کے کنارے ہو۔ :D

7۔ طبیعت خوش کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔ :D

8 ۔ میں ان کے لیے مجازی خدا ہوں
:D

بس فی الحال اتنا کافی ہے۔باقی خصوصیات ہر سال نئ دلہن نے ساتھ تبدیل کروں گا۔:D

آپ لوگ میرے لیے دُعاکریں۔
.

میرے اس میسج کو edit کیا گیا ہے۔ اوراب یہ میرے خیالات کی نمائیندگی نہیں کرتا۔

کس ایڈمین نے اور کیوں وجہ بتائیں؟

تفسیر

ہاں جی بتائیں کس نے تفسیر بھائی کے پیغام کو مدون کیا ہے اور کیوں؟

ویسے تفسیر بھائی اس میں مدون کرنے والی بات کون سی ہے؟
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اس محفل کی ایک ہردلعزیز ہستی تھیں۔ جسکی کمی محسوس کی جارہی ہے کچھ ناگریز وجوہات کی وجہ سے وہ محفل نہیں آسکتیں ہیں۔

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
صاحب نے کہا:
جیہ کون ہے؟ اور کیا کہا کرتی تھی؟
ارے یہ پیغام کیسے رہ گیا؟

جیہ ہماری ایک بہت ہی محترم ساتھی ہیں۔ جیسا کہ جاوید بھائی نے بتایا، وہ محفل کی ہردلعزیز رکن ہیں۔ بلکہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ غالب مرحوم کی اکلوتی بھتیجی ہیں
 
ماوراء

محفلین
رضا نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط

1-پارسا (صحیح العقیدہ و نیک ہو)
2-حسن خلق (اچھے اخلاق والی)
3-جمال
4-مہر کم والی
5-بانجھ نہ ہو
6-باکرہ (کنواری)
7-شریف النسب
8-لکھنا پڑھنا جانتی ہو
9-اباحتی(اجنبی مردوں سے میل بیٹھنے والی) نہ ہو۔کہ ایسی عورت سے نکاح کرنا حرام ہے۔(کیمیائے سعادت)
10-مرد سے تقوی میں زيادہ
11-عمر میں کم
12-حسن میں زيادہ ہو، دولت میں کم۔

یہ کچھ خصوصیات ہیں جو شادی سے پہلے کسی عورت میں دیکھ لینا چاہییں۔ (ان میں اکثر خصوصیات(شادی سےپہلے کسی عورت میں دیکھنا) سنّت ہیں۔

:cry: :cry: :cry:
رضا۔۔۔آپ کی اس بات سے بہت سے سوال میرے ذہن میں آ رہے ہیں۔ لیکن میں آپ سے پوچھوں گی بالکل بھی نہیں۔ کیونکہ مذہب کے بارے میں مجھے بحث و تکرار کرنا پسند نہیں۔ لیکن۔۔۔ :?

چلیں یہ سارے اوصاف تو ایک دلہن کے لیے ہو گئے۔ دولہے کے لیے کیا کیا خصوصیات دیکھنا سنت ہے؟؟ :?
 
شمشاد

لائبریرین
سنت میں چار چیزوں کا ذکر ہے، باقی انہوں نے کہاں سے لکھی ہیں معلوم نہیں۔ اگر آپ مندرجہ بالا 12 میں اکثر کہیں گے تو کم از کم 7 بنتا ہے۔
 
حجاب

محفلین
ماوراء بہت اچھا سوال کیا ہے تم نے یہی سوال میری طرف سے بھی ہے رضا سے۔
نکاح کے لیئے چار باتوں کی اہمیت ہے ۔
1۔ حسب نسب
2۔ مال و دولت
3۔ نیک سیرت
4۔خوبصورتی
اور ان چار میں سے صرف نیک سیرت عورت سے نکاح کو بہتر نکاح کہا گیا ہے سنّت میں ۔
میری خیال ہے یہ چار باتیں میں نے صحیح لکھی ہیں اگر غلط ہیں تو تصیح کر دے پلیز۔
آپ نے جو کچھ لکھا ہے رضا مرد میں بھی وہی خصوصیات ہونی چاہیئں جو عورت کے لیئے لکھی آپ نے ۔کافی طویل بحث ہوسکتی ہے اس بات پر اور جیتیں گے ہم لڑکیاں :twisted:
 
قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
ماوراء بہت اچھا سوال کیا ہے تم نے یہی سوال میری طرف سے بھی ہے رضا سے۔
نکاح کے لیئے چار باتوں کی اہمیت ہے ۔
1۔ حسب نسب
2۔ مال و دولت
3۔ نیک سیرت
4۔خوبصورتی
اور ان چار میں سے صرف نیک سیرت عورت سے نکاح کو بہتر نکاح کہا گیا ہے سنّت میں ۔
میری خیال ہے یہ تین باتیں میں نے صحیح لکھی ہیں اگر غلط ہیں تو تصیح کر دے پلیز۔
آپ نے جو کچھ لکھا ہے رضا مرد میں بھی وہی خصوصیات ہونی چاہیئں جو عورت کے لیئے لکھی آپ نے ۔کافی طویل بحث ہوسکتی ہے اس بات پر اور جیتیں گے ہم لڑکیاں :twisted:
اگر میری یاداشت درست کام کر رہی ہے تو کچھ ایسے ہے کہ

شادی عموماً ان چار باتوں میں سے ایک بات کو دیکھ کر کی جاتی ہے۔ لیکن اسلام میں پسندیدہ جو ہے، وہ نیک سیرت ہے
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:

بخاری میں مکمل حدیث یوں ہے:

"کسی عورت سے چار چیزوں کیلئے شادی کی جاتی ہے۔ اسکے مال، اسکے خاندانی مرتبے، اسکے حسن یا اسکے دین کی وجہ سے۔ سو تمہیں چاہئیے کہ اسکے دین کی بنیاد پر شادی کرو ورنہ تم خسارے میں رہو گے۔"
 
شمشاد

لائبریرین
بات کیا ہو رہی تھی اور کس نہج پر جا نکلی۔

ہاں تو بات ہو رہی تھی قیصرانی کی کہ کیسی دلہن چاہیے، کل تو منہ دکھائی بھی کروا آئے ہیں۔
 
Top