دوور کی کوڑی لانا۔۔۔۔۔ ۔!! :)

محمداحمد

لائبریرین
نہیں آپ بتائیں کہ درد مجسم ہوتا تو کیا ہوتا؟
اور پھر لے کر آئیں کوئی دور کی کوڑی:heehee:

غالباً کسی شاعر نے یہ دور کی کوڑی پہلے سے لا کر رکھ چھوڑی ہے۔
درد گر آدمی ہوتا
درد گر آدمی ہوتا​
تو گریبان پکڑ کر کہتے​
اس طرح رہتے ہیں​
بے - چین دلوں کے اندر​
اس طرح کرتے ہیں بیماروں سے​
دل میں رہنا ہے تو​
ٹھیک سے رہنا سیکھو​
ہم تمہیں سہتے ہیں​
کچھ تم بھی تو سہنا سیکھو​
ایک تھوڑی سی خوشی ایسے تو جل جاتے ہو​
درد گر آدمی ہوتا … … .​
 
قرۃالعین اعوان

ایک تو شاعر حضرات بھی ہر بات کا جواب دے بیٹھے ہیں اور ہر انسان پھر انہیں کی بولی بولے ہے :heehee:
ٹھیک اب آپ کی باری لے کر آئیں بھیا کوئی دور کی کوڑی
 
محمداحمد

لائبریرین
ارے ہماری تو خود دو کوڑی کی اوقات ہے اور اس کی ادائیگی کے لئے بھی کوئی تیار نہیں ۔ جیسے ہی رقم موصول ہوتی ہے، دونوں کوڑیاں یہاں پہنچا دیں گے۔ یعنی یک نہ شد دو شد :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ارے ہماری تو خود دو کوڑی کی اوقات ہے اور اس کی ادائیگی کے لئے بھی کوئی تیار نہیں ۔ جیسے ہی رقم موصول ہوتی ہے، دونوں کوڑیاں یہاں پہنچا دیں گے۔ یعنی یک نہ شد دو شد :)
پتا تھا مجھے یہی کرنا ہے آپ نے پر اف یہ سوالات کی طرح آپ کو یہاں کوڑی لاتے ہی بنے گی بھیا:heehee:
 
محمداحمد

لائبریرین
پتا تھا مجھے یہی کرنا ہے آپ نے پر اف یہ سوالات کی طرح آپ کو یہاں کوڑی لاتے ہی بنے گی بھیا:heehee:

اوہو ! آپ نے تو ہمیں کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا ہے۔ ٹھیک ہے ۔ جاتے ہیں، کچھ کرتے ہیں۔ :D

اب چونکہ دور جا رہے ہیں سو دیر تو ہو ہی جائے گی۔ ;)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اوہو ! آپ نے تو ہمیں کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا ہے۔ ٹھیک ہے ۔ جاتے ہیں، کچھ کرتے ہیں۔ :D

اب چونکہ دور جا رہے ہیں سو دیر تو ہو ہی جائے گی۔ ;)
کوئی بات نہیں جب میں دور کی کوڑی لا سکتی ہوں تو آپ کو بھی دور سے لا سکتی ہوں بھیا!:heehee:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آپ نے نہیں سنا
جانتا ہوں میں اک ایسے شخص کو منیر
غم سے پتھر ہوگیا لیکن کبھی رویا نہیں

اب اگر اتنے بڑے شاعر نے بات کی ہے تو ظاہر ہے بونگی تو نہیں ماری ہوگی۔ :)
پھر شاعر کی بات
نہیں آپ مجھے اپنے لفظوں میں سمجھائیں کہ درد مجسم ہوتا تو انسان کیسے مجسمہ ہوتا؟:heehee:
 
Top