دوور کی کوڑی لانا۔۔۔۔۔ ۔!! :)

نیرنگ خیال

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
نہیں آپ بتائیں کہ درد مجسم ہوتا تو کیا ہوتا؟
اور پھر لے کر آئیں کوئی دور کی کوڑی:heehee:
اگر درد مجسم ہوتا تو اسے ٹارچر سیل لے جاکر طرح طرح کی ایذائیں پہنچاتا۔ تاکہ اس کو احساس ہو کہ اس کی وجہ سے دوسروں کو کتنی تکلیف ہوتی ہے۔۔:D
اگر آپ اسپائڈر وومین یا اسپائڈرمین ہوتے تو کیا کرتے۔۔۔:D
 
محمداحمد

لائبریرین
اور اس کوڑی پر بھی اک سرائیکی شاعر نے کوڑی لگا رکھی ہے کہ
یکلخت وچھوڑا اوکھا ائے
تھوڑی میڈی من کجھ قسطاں کر

یہ تو واقعی دور کی کوڑی لائے ہیں شاعر صاحب۔۔۔۔! اب اس سے آگے بات بڑھی تو ڈاؤن پیمینٹ اور انسٹالمینٹ کا بھی ذکر ہوگا۔

ویسے یہ مضمون ایک اور شاعر نے یوں بیان کیا ہے۔

اتنے جھٹکے سے تو پربت بھی اُکھڑ جاتے ہیں​
ہولے ہولے ذرا دامن کو چُھڑایا ہوتا​

اور شاید احمد فراز نے بھی ایسی ہی کسی صورتحال میں کہا ہوگا کہ:
فراز ترکِ تعلق تو خیر کیا ہوگا​
یہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے​
 
اللہ معاف کرے۔ یہ شاعر حضرات تو بہت دور کی کوڑی لاتے ہیں۔
کبھی ستاروں سے مانگ بھر دیتے ہیں۔ کبھی چاند توڑ لاتے ہیں۔
کچھ تو مرنے کے بعد شعر مار رہے ہوتے ہیں۔
"وہ آئے ہماری قبر پہ۔۔
فرق صرف اتنا تھا، اس کی ڈولی اٹھی میرا جنازہ۔۔۔"
شاعروں کا بس چلے تو ملک عدم پہنچ کر پلاٹ بیچنا شروع کردیں۔
ہوسکتا ہے مرحوم شعراء نے یہ بزنس شروع کر رکھا ہو وہاں۔۔:ROFLMAO:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اللہ معاف کرے۔ یہ شاعر حضرات تو بہت دور کی کوڑی لاتے ہیں۔
کبھی ستاروں سے مانگ بھر دیتے ہیں۔ کبھی چاند توڑ لاتے ہیں۔
کچھ تو مرنے کے بعد شعر مار رہے ہوتے ہیں۔
"وہ آئے ہماری قبر پہ۔۔
فرق صرف اتنا تھا، اس کی ڈولی اٹھی میرا جنازہ۔۔۔ "
شاعروں کا بس چلے تو ملک عدم پہنچ کر پلاٹ بیچنا شروع کردیں۔
ہوسکتا ہے مرحوم شعراء نے یہ بزنس شروع کر رکھا ہو وہاں۔۔:ROFLMAO:
اور یہ بھی اک بات ہے کہ دل یہ جلاتے ہیں
خون ان کا خشک ہوتا ہے
فائدہ عوام اٹھاتی ہے کہ زبان ان کی ہوتی ہے اور الفاظ شاعر حضرات کے :heehee:
 
Top