نیرنگ خیال
لائبریرین
یہ تو واقعی دور کی کوڑی لائے ہیں شاعر صاحب۔۔۔ ۔! اب اس سے آگے بات بڑھی تو ڈاؤن پیمینٹ اور انسٹالمینٹ کا بھی ذکر ہوگا۔
ویسے یہ مضمون ایک اور شاعر نے یوں بیان کیا ہے۔
اتنے جھٹکے سے تو پربت بھی اُکھڑ جاتے ہیںہولے ہولے ذرا دامن کو چُھڑایا ہوتا
اور شاید احمد فراز نے بھی ایسی ہی کسی صورتحال میں کہا ہوگا کہ:
فراز ترکِ تعلق تو خیر کیا ہوگایہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے
اب آپ نے بات چلا ہی دی ہے تو لگے ہاتھوں سن لیجیئے کہ اس موضوع پر اک اور شعر
برسوں میں مراسم بنتے ہیں لمحوں میں بھلا کیا ٹوٹیں گے
تو مجھ سے بچھڑنا چاہے تو دیوار اٹھا دھیرے دھیرے