لاریب مرزا
محفلین
ہمیں اپنی پرانی چیزیں بہت عزیز ہوتی ہیں۔
لیکن کوئی چارہ نہ ہو تو پھر ہم تبدیلی بھی قبول کر ہی لیتے ہیں۔
ایسے تاثرات کے لیے کونسے آپشن پہ کلک کرنا ہو گا؟؟
خیر یہ تو لڑی اور تبصرہ جات پڑھ کے ہمارا پہلا رد عمل تھا۔
اردو محفل فورم سے ایک انسیت ہے۔ اسی سبب بہت سوں کے لیے ایک فوری دھچکہ فطری ردعمل ہو گا۔ باقی جو لوگ اس فورم کے بانی اور دیکھ ریکھ کرنے والے ہیں ان کو ہم سے بھی زیادہ یہ محفل عزیز ہو گی۔ وہ لوگ کوئی اچھا فیصلہ ہی لیں گے۔ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ہمارا سوال یہ ہے کہ اس محفل پر جتنا کام ہوا ہے اور جتنا ڈیٹا یہاں محفوظ ہے کیا اتنا کام نئے فورمز پہ ممکن ہو سکے گا؟؟
اور جتنی ایکٹیویٹی یہاں ہے کیا وہاں ممکن ہو سکے گی؟؟