دو مکالموں کے لطیفے

یوسف سلطان

محفلین
عورت سبزی والے سے: اگر سبزی خراب نکلی تو پکی پکائی واپس کردوں گی۔​
سبزی والا: آتے ہوئے دو روٹیاں بھی ساتھ لیتے آنا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
"کیا بات ہے آج صبح صبح ہی کن خیالوں میں گُم ہو؟"
"اردو محفل پر پوسٹ کرنے کے لیے تمھارے بارے میں کوئی لطیفہ سوچ رہا ہوں۔"
 

محمد وارث

لائبریرین
اور اس کے بعد کیا ہوا؟؟؟
اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔ ۔ ۔ ۔
اس کے بعد کی بھی سن لیں جناب:

"ہاں ہاں، کرو کرو میرے بارے میں لطیفے پوسٹ، پڑ جائے تمھیں ٹھنڈ، ہو جاؤ خوش، کبھی اپنے لطیفے بھی پوسٹ کرو وہاں۔"
" جی آ، میں شادی شدہ ہوں، اور خوش ہوں، اس سے بڑا لطیفہ کیا ہو سکتا ہے۔"
 
بیوی:-صرف 15 دنوں میں تمھاری جدائی میں آدھی رہ گئی ہوں۔ مجھے لینے کب آرہے ہو ؟"
شوہر نے جوابی میسج بھیجا۔
" جانِ من ! صرف 15 دن بعد "
 
بیوی:-صرف 15 دنوں میں تمھاری جدائی میں آدھی رہ گئی ہوں۔ مجھے لینے کب آرہے ہو ؟"
شوہر نے جوابی میسج بھیجا۔
" جانِ من ! صرف 15 دن بعد "
شوہر کا جواب اگر یوں ہوتا تو زیادہ مزا آتا
"جان من باقی کے پندرہ دنوں کے بعد" :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ملزم۔ "مائی لارڈ مجھ پر تیز رفتاری کا الزام بالکل غلط ہے، میں اپنی بیوی کو واپس لانے ساس کے گھر جا رہا تھا، میں تیز رفتاری کا مرتکب کیسے ہو سکتا ہوں۔"
جج۔ " تم بالکل درست کہہ رہے ہو، کیس ڈسمس۔"
 

محمد وارث

لائبریرین
Top