دو مکالموں کے لطیفے

لاریب مرزا

محفلین
میرے خیال میں عنوان میں کچھ گڑ بڑ ہے، اس کا عنوان ہونا چاہیے تھا، "دو جملوں کے ایک مکالمہ کے لطیفے"۔ :)
جبکہ ہمارا خیال ہے کہ عنوان ہونا چاہیے تھا "میاں بیوی کے دو جملے" اس کے بعد عنوان میں "لطائف" لکھنے کی بھی ضرورت نہ پڑتی۔ تمام شوہر حضرات کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
جبکہ ہمارا خیال ہے کہ عنوان ہونا چاہیے تھا "میاں بیوی کے دو جملے" اس کے بعد عنوان میں "لطائف" لکھنے کی بھی ضرورت نہ پڑتی۔ تمام شوہر حضرات کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔ :)
آپ نے درست کہا، پھر اس لڑی میں شادی شدگان کی بجائے، "ویٹنگ لسٹ" اور "اشد ویٹنگ لسٹ" والے اور والیاں زیادہ دلچسپی لیتے۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
ساس:میری بیٹی آج اس قدر خاموش کیوں ہے؟
داماد:بجلی گئی ہوئی تھی۔اس نے لپ اسٹک مانگی،میں نے ایلفی دے دی۔۔۔تب سے شاید ناراض بیٹھی ہے۔
 

سید عمران

محفلین
ماں(بچے سے جو اکیلے سنیما چلا گیا تھا):تم نے وہاں کچھ ایسا تو نہیں دیکھا جو تمہیں نہیں دیکھنا چاہیے تھا؟؟؟
بیٹا : ہاں ۔ میں نے وہاں ابا کو دیکھا تھا!!!
 

یوسف سلطان

محفلین
گرلز کالج کے باہر بمب بلاسٹ کے بعد نیوز رپوٹر زخمی لڑکی سے : جب بمب گرا تھا تو ایک دم سے پھٹا تھا؟
لڑکی غصے سے: جی نہیں! وہ آہستہ سے ہمارے قریب آیا اور نہایت ادب و احترام سے جھک کر بولا باجی ٹھاہ!!
 
آخری تدوین:
گرلز کالج کے باہر بمب بلاسٹ کے بعد نیوز رپوٹر زحمی لڑکی سے : جب بمب گرا تھا تو ایک دم سے پھٹا تھا؟

لڑکی غصے سے: جی نہیں! وہ آہستہ سے ہمارے قریب آیا اور نہایت ادب و احترام سے جھک کر بولا باجی ٹھاہ!!
کالج فیصل آباد کا تھا؟
 

سید عمران

محفلین
ایک آدمی آدھی رات کو قبر کے اوپر بیٹھا تھا۔۔۔
کسی نے پوچھا: تمہیں ڈر نہیں لگتا؟؟؟
اس نے جواب دیا: ڈر کیسا؟؟؟ قبر کے اندر گرمی لگ رہی تھی میں باہر آکر بیٹھ گیا !!!
 

فاخر رضا

محفلین
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زوروں سے دلائل اور بحث و مباحثہ جاری تھا. جب بہت دیر گزر گئی تو جج صاحب نے وکلاء کو روکا گھڑی دیکھ کر کہا
آپ لوگ اپنے دلائل بیس منٹ میں مکمل کرلیں مجھے سزا بھی سنانی ہے
 
Top