خورشیداحمدخورشید
محفلین
یہ لطیفہ کچھ دیکھا دیکھا سا لگتا ہے۔(نماز فجر کے بعد دو دوست)
سورج مغرب سے نکلتا ہے!
ارے نہیں صاحب، مشرق ہی سے نکلتا ہے۔
آپ کو کیا علم، میں کہتا ہوں مغرب سے نکلتا ہے۔
آفتاب آمد دلیل آفتاب، ابھی سورج نکلے گا، اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔
یہی تو میں کہہ رہا ہوں، جدھر سے سورج نکلے گا وہی مغرب ہے۔
تو صاحب،کمپاس سے سمتیں جان لیتے ہیں، آپ خود ہی دیکھ لیں گے کہ مشرق کدھر ہے اور مغرب کدھر!
ہاں ایسا ہو سکتا ہے، لیکن کمپاس خراب بھی تو ہو سکتی ہے۔
لیجیے، سمتوں کا علم بھی ہو گیا اور سورج بھی نکل آیا اور مشرق ہی سے نکلا ہے۔
نکلا ہوگا، لیکن میری رائے یہی ہے کہ سورج مغرب سے نکلتا ہے، اور آپ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں لیکن مجھے اپنی رائے رکھنے کا پورا حق حاصل ہے۔
صاحب، یہ تو ایسا مسئلہ نہیں ہے کہ جس میں اختلاف ہو اور ہر کسی کی اپنی رائے ہو۔
آپ کو کیا علم، آپ ہر بار میرے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں، میں جا رہا ہوں، پھر نہ آؤں گا، پھر کہے دیتا ہوں، نہیں آؤں گا!