دو مکالموں کے لطیفے

محمد وارث

لائبریرین
ابو: امتحان کےرزلٹ کا کیا ہوا۔
بیٹا: پڑوس کا جاوید فیل ہوگیا۔
باپ: رزلٹ سنانے سے پہلے سن لو کہ اگر تم فیل ہوئے میں تمھارا باپ نہیں اور تم میرے بیٹے نہیں، چلو بتاؤ۔
بیٹا: آپ کون ہیں مسٹر؟ میں آپ کو نہیں جانتا۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
شوہر: آئی لو یو(کل ہی جمعے کے خطبے میں سناتھا کہ پیار کا اظہار ہونا چاہئے)۔
بیوی: تمہار دماغ تو ٹھیک ہے اتنے سالوں بعد یہ کیا ہوا آج۔
 

اوشو

لائبریرین
مریض: ڈاکٹر صاحب مجھے بہت گھبراہٹ ہو رہی ہے کیونکہ میں پہلی بار آپریشن کروا رہا ہوں.
ڈاکٹر: حوصلہ رکھیں. میں بھی پہلی بار آپریشن کر رہا ہوں لیکن اس کے باوجود بالکل نہیں گھبرا رہا. :p
 

فرقان احمد

محفلین
بعض لوگ ٹویٹر اور فیس بک پر بلاک کا دھمکی آمیز بیان ایسے دیتے ہیں ،
جیسے ٹویٹر، فیس بک نہ ہو اقوام متحدہ ہو اور وہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن۔:)
صاحب! لطیفہ تو جان دار تھا، تاہم، لڑی کے عنوان پر بھی ایک نظر ڈالیے گا، شکریہ! :)
 
Top