جب کسی کو قریب سے جانے بغیر محبت نہیں ہو سکتی تو نفرت کیسے ہو سکتی ہے؟
ملک میں کتنے فیصد لوگ ہیں جن کے روز مرہ کے حلقہ احباب میں یہودی باشندے شامل ہیں؟
پاکستان میں یہودی 80 کی دہائی تک موجود تھے جو کہ اب مکمل ناپید ہو چکے ہیں۔
No more in Karachi - DAWN.COM
یوں یہودیوں سے متعلق جو بھی تاثر باقی ہے وہ سیدھا اسرائیل مخالف عرب میڈیا سے آ رہا ہے۔ یا ان روایات سے جو تاریخ اسلام میں یہودیوں سے متعلق درج ہیں۔ جنہیں دور حاضر کے یہود پر زبردستی چسپاں کرکے غلط تاثر قائم کر نے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
آپ یہود سے نفرت کریں یا محبت۔ البتہ پہلے ان کو ایک بار بہت قریب سے جاننے کا موقع ضرور دیں۔