فرقان احمد
محفلین
ظلم جو بھی کرے، غلط ہے۔ اس کے الٹے سیدھے جواز تلاش کرنا غیر مناسب رویے کی ذیل میں آتا ہے۔ماضی میں خود اپنی پاک افواج کی بمباری سےباجوڑ ایجنسی میں ایک مدرسہ تباہ ہو گیا تھا جس میں 80 سے زائد بچوں کی شہادتیں ہوئی تھیں۔ اسوقت بھی یہی پروپگنڈہ چلایا گیا تھا یہ حملہ اصل میں امریکہ نے کیا ہے، اور جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ پاک فوج اسکی ساری ذمہ داری قبول کر چکی تھی، اور اسکا مؤقف یہی تھا کہ ٹارگٹ شدت پسند تھے:
BBCUrdu.com
باجوڑ دینی مدرسے پر حملہ امریکہ نے کیا۔ قاضی حسین احمد،فوج اپنے آقاؤں کی غلطیوں کو چھپانے کیلئے اسے اپنے ذمے لے رہی ہے، ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا،حملے میں 80 معصوم بچے شہید ہوئے جن میں 30 حافظ قرآن ہیں،وہاں القاعدہ کا کوئی تربیتی کیمپ نہیں تھا۔ پریس کانفرنس سے خطاب
ویسے آپ نے جو پہلا ربط دیا ہے، اس میں بچوں کی شہادتوں کا کہیں کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ دوسرا ربط جماعتِ اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کا ایک بیان ہے؛ اسے باقاعدہ خبر قرار نہیں دیا جا سکتا۔