دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
دھوئیں سے آسماں کا رنگ میلا ہوتا جاتا ہے
ہرے جنگل بدلتے جا رہے ہیں کارخانوں میں
(احمد مشتاق)

آسماں
 
ہم کو الفت آپ کی جانے کہاں لے جائے گی
زیر زمیں پہنچائےگی یا آسماں لے جائے گی

جب محبت ہو گئی پھر کیا زمیں کیا آسماں
ہم بھی ہیں تیار چلنے کو جہاں لے جائے گی

عظیم سہارن پوری


زمیں
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
سنائی دیتی ہے سات آسماں میں گونج اپنی
تجھے پکار کے حیران اڑتے پھرتے ہیں
(نعمان شوق)

گونج
 

شمشاد

لائبریرین
اپنی حالت کا خود احساس نہیں ہے مجھ کو
میں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں
(آسی الدنی)

حالت
 
حالت بتا رہی ہے یہ بھوکے فقیر کی
دو دن سے اس کے پیٹ میں روٹی نہیں گئی

عظیم سہارنپوری

ابھی آمد ہوی ہے
دئے گئے لفظ پر شاعری اور حروف تہجی پر اشعار جو بھی میں نے اب تک بھیجے ہیں سب فی البدیہ کہے ہیں صرف ایک شعر کو چھوڑ کر
 
حالت بتا رہی ہے یہ بھوکے فقیر کی
دو دن سے اس کے پیٹ میں روٹی نہیں گئی

عظیم سہارنپوری

ابھی آمد ہوی ہے
دئے گئے لفظ پر شاعری اور حروف تہجی پر اشعار جو بھی میں نے اب تک بھیجے ہیں سب فی البدیہ کہے ہیں صرف ایک شعر کو چھوڑ کر

نیا لفظ

روٹی
 

شمشاد

لائبریرین
اسے کھلونوں سے بڑھ کر ہے فکر روٹی کی
ہمارے دور کا بچہ جنم سے بوڑھا ہے
(عبدالصمد تپشؔ)

کھلونہ
 

شمشاد

لائبریرین
غم ہو کہ خوشی دونوں کچھ دور کے ساتھی ہیں
پھر رستہ ہی رستہ ہے ہنسنا ہے نہ رونا ہے
(ندا فاضلی)

رستہ
 

شمشاد

لائبریرین
تو میری نظر میں کافر، میں تیری نظر میں کافر
ترا دیں نفس شماری، مرا دیں نفس گزاری
(علامہ اقبال)

کافر
 
Top